01/08/2017
میں صرف اتنا پوچھنا چاہوں گا کہ کشمیر کا پاکستان کے ساتھ الحاق کیا نوازشریف کے وزیراعظم ہونے سے ہی جڑا ہے۔۔۔۔؟
کیا اخلاقیات کے یہ معیار صرف عمران خان کیلئے ہی ہیں باقی سب کو کھلی آزادی ہے کہ وہ عمران خان کی ذاتی زندگی پر رقیق حملے کرتے رہیں ۔۔۔۔؟
ابتداء کس نے کی۔۔۔۔۔۔۔؟
کیا نوازشریف کو عمران خان نے نااہل قرار دیا ہے کہ ہر طرف سے اسکی ذاتی زندگی پر کیچڑ اچھالا جا رہا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔؟
پوری دنیا میں کرپٹ اور Filthy rich کی سرخیاں انٹرنیشنل میڈیا نے لگائیں جس شخص کیلئے اس کی نااہلی کیا اتنا بڑا سانحہ تھا کہ وزیراعظم آزاد کشمیر کو پاکستان کے ساتھ الحاق پر غور کرنے کی بات کرنی پڑ جائے۔۔۔۔۔۔۔۔؟
کیا سپریم کورٹ میں 8 مہینے میں اپنی بےگناہی ثابت نا کر پانے والے کرپٹ شخص کیلئے ایک آزاد ریاست کے وزیراعظم کو اپنی وفاداری ثابت کرنے کیلئے یہ ضروری تھا کہ وہ عمران خان کی تذلیل کرتے اور الحاق کی بات کرتے۔۔۔۔۔؟
کیا وزیراعظم آزاد کشمیر کیلئے پارٹی لیڈر کی اہمیت ملک سے زیادہ ہے۔۔۔۔۔۔؟
آخر وزیراعظم آزاد کشمیر کو ایسی پریس کانفرنس کی ضرورت ہی کیوں پڑی۔۔۔۔۔۔۔؟
کیا کسی نے دیکھا کہ وزیراعظم آزاد کشمیر کے بیان کو انڈین میڈیا نے کسطرح اچھالا اور پوری دنیا میں پاکستان کی جگ ہنسائی ہوئی۔۔۔۔۔؟
وزیراعظم آزاد کشمیر جس شخص کی نااہلی پر اتنے طیش میں تھے کہ اتنی بڑی باتیں کر گئے کیا سپریم کورٹ آف پاکستان نے اس شخص کو 8 مہینے نہیں دیئے کہ وہ اپنی بےگناہی ثابت کریں۔۔۔۔۔۔۔۔؟
یا یہ کہوں کہ گناہ گار صرف عمران خان ہے کیونکہ اس نے سارے کرپٹ ٹولے کو ایکسپوز کردیا ہے ۔۔۔۔۔۔۔؟
وزیراعظم آزاد کشمیر نے انتہائی گھٹیا بات کی اور عمران خان کی ذاتی زندگی پر انتہائی رقیق اور ذلیل حملے کیئے لیکن عمران خان نے صرف الحاق والی بات پر اسکو جواب دیا کیونکہ وہ ایک سچا اور کھراپاکستانی ہے اور ناصرف عمران خان بلکہ ہر پاکستانی کو وزیراعظم آزاد کشمیر کی بات پر دکھ ہوا ہے جسکی ترجمانی عمران خان نے کی ہے