Al Hurain Engineering.

Directions

Al Hurain Engineering. All kinds of Electrical works, including commercial, Residential projects/High rise Buildings with material and labor rates.

Providing, Supplying, Preparing, Test reports, Estimating, Designing Installation & Maintenance according to the specifications.

03/07/2026

آپ نے دیکھا ہوگا کہ کوئی بندہ سولر پینل کے اوپر چڑھ جاتا ہے اور فخر سے کہتا ہے کہ دیکھیں یہ پینل کتنا مضبوط ہے، نہ ٹوٹتا ہے نہ خراب ہوتا ہے۔ یہ منظر سوشل میڈیا پر بھی عام ہے اور سولر لگانے والے ورکرز بھی اکثر گاہکوں کے سامنے یہی تماشا کرتے ہیں تاکہ پینل کی مضبوطی ثابت کر سکیں۔ لیکن یہ سب دکھاوا اصل حقیقت سے بالکل الٹ ہے۔
سولر پینل کے اوپر گلاس کی تہہ کے نیچے باریک سلیکون کی پلیٹیں ہوتی ہیں جو بجلی بنانے کا اصل کام کرتی ہیں۔ یہ پلیٹیں دیکھنے میں سخت لگتی ہیں لیکن اصل میں نازک ہوتی ہیں۔ جب کوئی بندہ پینل پر چڑھتا ہے تو وزن کی وجہ سے ان پلیٹوں میں بہت باریک، نظر نہ آنے والی دراڑیں پڑ جاتی ہیں۔ یہ دراڑیں اوپر سے دیکھنے میں بالکل نظر نہیں آتیں اور پینل بظاہر صحیح سلامت لگتا رہتا ہے۔
اصل مسئلہ شروع ہوتا ہے وقت کے ساتھ۔ یہ مائیکرو کریکس وقت گزرنے کے ساتھ پھیلتے رہتے ہیں۔ گرمی اور سردی میں پینل کا پھیلنا اور سکڑنا ان دراڑوں کو مزید بڑھاتا ہے۔ نتیجے میں پلیٹ کا کچھ حصہ بجلی بنانا کم کر دیتا ہے یا بالکل بند کر دیتا ہے۔ اس سے پینل کی پیداواری صلاحیت آہستہ آہستہ کم ہوتی جاتی ہے، اور یہ کمی اکثر مہینوں بعد یونٹس کم آنے سے ہی پتا چلتی ہے، تب تک نقصان ہو چکا ہوتا ہے۔
افسوس کی بات یہ ہے کہ یہ کام اکثر وہی لوگ کرتے ہیں جو سولر پینل ڈھونڈنے یا انسٹال کرنے کے لیے آتے ہیں۔ کسٹمر کو متاثر کرنے کے لیے یا محض عادتاً وہ پینل پر چڑھ جاتے ہیں۔ اگر آپ انہیں منع کریں تو الٹا جواب ملتا ہے کہ یہ کام انہیں برسوں سے کرتے ہوئے ہو گیا ہے اور آج تک کوئی پلیٹ نہیں ٹوٹی، کچھ نہیں ہوتا۔ یہی غلط فہمی اصل میں سب سے خطرناک ہے۔ پلیٹ ٹوٹنے اور پلیٹ کا اندر سے کریک ہو جانا دو الگ چیزیں ہیں۔ پینل بظاہر سلامت رہ سکتا ہے جبکہ اندر سے اس کی کارکردگی متاثر ہو چکی ہو۔
اس لیے اپنے پینلز کی حفاظت کریں اور کسی کو بھی ان پر چڑھنے کی اجازت نہ دیں، چاہے وہ کتنا ہی تجربہ کار کیوں نہ ہو۔ صفائی یا مرمت کے لیے مخصوص اوزار اور احتیاطی طریقے استعمال کیے جانے چاہئیں، نہ کہ پینل پر چڑھ کر کام کیا جائے۔ ایک وقتی تماشے کی قیمت آپ کو سالوں تک کم بجلی کی صورت میں چکانی پڑ سکتی ہے۔

02/07/2026

میری انجینئرنگ کرنے سے پہلے میرے ابو بھی ایسے ہی تھے ،بیک وقت موچی ،مکینک، مستری ،کارپینٹر، حتیٰ کہ الیکٹریشن میں بھی زور آزمائی کرتے تھے ۔
امید کی غیر موجودگی میں خود خرگوش شکار کر کے لاے ، پکایا اور حیرت انگیز ذائقہ دار تھا ۔ واہ واہ ہوگئ۔
ایک دفع پڑوسن آنٹی کی استری بھی ٹھیک فرما دی اور خوب داد وصول فرمائ ، اور پھولے ہوے نہ سماے ۔
پھر اچانک ہمارا پراںااورین کا ٹی خراب ہوگیا ، تھپڑ مارے مگر آواز سیٹ نہ ہوئی ، پیچ کس اور ٹیسٹر لے کھول ڈالا ۔ اچانگ چارچ شدہ کیپسٹرز کا زور دار جھٹکا لگا اور پٹاکے ہوے دیوار میں جا لگے ۔۔
یقین مانیے اس کے بعد ہماری بھرپور فرمایش کے باوجود بھی انہوں نے کبھی فنکاری نہیں دیکھائی ۔۔

30/06/2026

کیا آپ بھی صرف وائرنگ کرنے والے الیکٹریشن بن کر رہ گئے ہیں؟
ذرا غور کریں...
اگر آپ کو آج کسی فیکٹری، ہسپتال، شاپنگ مال یا بڑے پلازہ کا الیکٹریکل کام مل جائے، تو کیا آپ یہ فیصلہ کر سکتے ہیں کہ کتنے KVA کا ٹرانسفارمر لگے گا؟ کون سی کیبل استعمال ہوگی؟ کتنے KVA کا جنریٹر درکار ہوگا؟ یا سولر سسٹم کی صحیح پلاننگ کیسے ہوگی؟
اکثر الیکٹریشن سالوں کام کرتے رہتے ہیں لیکن ان کا علم صرف وائرنگ تک محدود رہتا ہے۔ اسی وجہ سے وہ ہمیشہ چھوٹے کاموں تک محدود رہ جاتے ہیں، جبکہ بڑے پروجیکٹس اور اچھی کمائی دوسرے لوگ لے جاتے ہیں۔
آج کے دور میں صرف ہاؤس وائرنگ جاننا کافی نہیں۔ اگر آپ اپنی فیلڈ میں آگے بڑھنا چاہتے ہیں تو آپ کو سولر سسٹمز، سولر انورٹر پروگرامنگ، فالٹ فائنڈنگ، VFD، آٹومیشن، پاور پینلز، جنریٹرز، ٹرانسفارمرز اور انڈسٹریل الیکٹریکل سسٹمز کی سمجھ بھی ہونی چاہیے۔
جب کسی مشین میں فالٹ آئے تو آپ کو صرف تاریں نہیں بلکہ پورا سسٹم سمجھ آنا چاہیے۔
جب کوئی پوچھے کہ اس لوڈ کے لیے کون سا جنریٹر یا ٹرانسفارمر مناسب ہے تو آپ کے پاس جواب ہونا چاہیے۔
جب کسی فیکٹری میں نیا پروجیکٹ لگ رہا ہو تو آپ کو اندازہ ہونا چاہیے کہ کون سی کیبل، کون سا پینل اور کون سا سسٹم استعمال ہوگا۔
یاد رکھیں، مارکیٹ میں کامیابی صرف محنت سے نہیں بلکہ علم سے ملتی ہے۔ جتنا زیادہ آپ سیکھیں گے، اتنی ہی آپ کی ویلیو بڑھے گی اور لوگ خود آپ کو کام کے لیے تلاش کریں گے۔
اگر آپ واقعی اپنی اسکلز کو اگلے لیول پر لے جانا چاہتے ہیں اور ایک ایسا ٹیکنیشن بننا چاہتے ہیں جسے لوگ صرف الیکٹریشن نہیں بلکہ ایک ماہر سمجھیں، تو مجھ سے رابطہ کریں۔
مکمل کانسلٹینسی کیلے مجھ سے رابطہ کریں ۔ اور میں کوئ فیس نہیں لیتا ۔۔
03125454338

28/06/2026

I got over 20 reactions on one of my posts last week! Thanks everyone for your support! 🎉

28/06/2026

الیکٹرک مشینوں میں سب سے بے کار اور بکواس مشین ائیر کولر ھوتے ھیں۔ کسی بھی کمپنی کے ہو بمشکل صرف ایک ھفتہ صحیح سلامت کام کرتے ہیں ۔ اسکے بعد اس میں لازمی ایک پرزہ حراب ھوتا جاتا ھے۔ اور مالک کو ذلیل کرتا رھتا ھے۔
انتہائی بکواس ٹیکنالوجی۔۔
آپ کا تجربہ کیسا رہا۔۔؟

25/06/2026

امید ہے مہنگی پٹرول کیوجہ سے جو بجلی مہنگی کی تھی اب وہ بھی سستی ہوگء۔

15/06/2026

لائٹس کا مزاج پر اثر:

ہم نے اپنے گھر میں ہر طرح کی لائٹس لگائی ہوئی ہیں سیلنگ لائٹس بھی ہیں ٹیبل اور کارنر لیمپس بھی ہیں سپاٹ لائٹ بھی ہیں۔
مجھے گھر روشن کھلے اور ہوادار پسند ہیں
میرے لیے روشنی انرجی ہے۔
مختلف لائٹس میرے موڈ پر الگ طرح سے اثر انداز ہوتی ہیں۔

جیسے جب میرے بیڈ روم کی تمام لائٹس آن ہوں تو یہ میرے دماغ کو فل ایکٹیو ہونے کا میسج دیتی ہیں مطلب یہ ہے ریلکس ہونے کا وقت نہیں کام کا وقت ہے جب میں بیٹھنے یا ریلیکس کرنے کے موڈ میں ہوتی ہوں جیسے کسی سے فون پہ بات بھی کرنی ہو تو میں ان میں سے آدھی لائٹس بجھا دیتی ہوں۔
اس سے میرے دماغ کو میسج ملتا ہے اب کام نہیں ریلیکس بیٹھ جاؤ۔

سونے سے پہلے کچھ دیر سائڈ کیمپس آن کرنے کا مطلب یہ ہے کہ سونے کی تیاری کرو موبائل استعمال کر لو جبکہ سونے کے لیے تمام لائٹس بند صرف ایک چھوٹی سی سپاٹ لائٹ جس کی روشنی ڈائریکٹ آنکھوں میں نا پڑے۔

میں نا محسوس طریقے سے ان ارینجمنٹس کی اس قدر عادی ہوں کہ کمرے کی پوری لائٹس روشن ہوں تو میں ریلیکس ہو کے بیٹھ نہیں سکتی جب تک لائٹ بجھا نا لو ۔

اسی طرح مدھم روشنی میں کام نہیں کر سکتی چاہے الماریوں سے کچھ رکھنا نکالنا ہو، بچوں کو پڑھانا ہو، بیڈ شیٹس بدلنی ہوں جس کام میں زیادہ انرجی درکار ہو۔

اسی طرح تیز روشنی میں میں کسی کو فون نہیں کر سکتی کچھ لکھ نہیں سکتی یعنی ریلیکس بیٹھ کے کرنے والا کوئی بھی کام نہیں کر سکتی۔

روشنی میں سو بھی نہیں سکتی خاص طور سے جب لائٹس آنکھوں میں سیدھا پڑ رہی ہوں۔
یہاں تک کے سائڈ لیمپس بھی جل رہے ہوں ۔
اسی طرح میں کبھی بھی تمام لائٹس بجھا کے اندھیرے میں موبائل استعمال نہیں کر سکتی نا کسی سے کال پہ بات کر سکتی ہوں نا موبائل پہ کچھ لکھ سکتی ہوں

میں اسی طرح کام، موڈ اور مصروفیت کے حساب سے کمرے کی مختلف لائٹس غیر محسوس انداز میں جلاتی یا بجھاتی رہتی ہوں

کیا آپ نے کبھی لائٹس کی انرجی کو محسوس کیا ہے کیا آپ بھی روزمرہ کام کاج لائٹس سے لنک کرتے ہیں۔

05/06/2026

کشمیر بجلی فری ،
پاکستان بجلی کے بل پہ تاوان ۔۔
اپنے حق کیلے شہیر کرو
#اووربلنگ

05/06/2026

دو سو یونٹ سے ڈر کے جو اے سی اپنے گرمی سے بلگتے بچوں کیلے بند رکھتے ہو ، کشمیر میں وہ دن رات ان رہتا ہے جبکہ بل محض نو سو

05/06/2026

پاکستان میں جو بجلی کا یونٹ 50 روپے کا ہے وہ کشمیر میں 4 روپے کا ہے ۔

Address

(1)Office # 4 , Main Road Near D12 Sector S. A. D Islamabad. (2) Main Street, Office #100, Sector C-16 Near B-17 , Sang Jani
Islamabad
45230

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Al Hurain Engineering. posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share