Toqeer says

Toqeer says Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Toqeer says, Science, Technology & Engineering, Islamabad.

22/12/2025

😂😂😂😂😂😂😂😂😂😂
بابا جی کے کلینک پر ایک شخص آیا اور کہا پیٹ میں بہت درد ھو رہا ھے۔ بابا سمجھ گئے کہ قبض ھے۔
پھر اس سے پوچھا: گھر کتنی دور ھے تمھارا؟
مریض ۔ دو کلومیٹر
بابا نے کیلکولیٹر پر کچھ حساب کیا اور ایک بوتل میں سے چار چمچے دوائی نکال کر ایک کٹوری میں ڈالی۔
بابا ۔ گاڑی سے آئے ہو یا چل کر ؟
مریض ۔ چل کر
بابا نے پھر سے کیلکولیٹر پر کچھ حساب کیا اور تھوڑی سی دوائی کٹوری سے واپس نکال لی ۔
بابا - گھر کون سی منزل پر ھے؟
مریض - تیسری منزل پر
بابا نے دوبارہ کیلکولیٹر پر کچھ حساب کیا اور کٹوری سے تھوڑی سی مزید دوا نکال لی۔
بابا - لفٹ سے جاؤ گے یا زینہ چڑھ کر؟
مریض ۔ زینہ سے
بابا نے ایک بار پھر کیلکولیٹر پر کچھ حساب مارا اور کٹوری سے تھوڑی اور دوا نکال لی۔
بابا اب آخری سوال کا جواب دو- گھر کے مین گیٹ سے ٹائلٹ کتنی دور ھے؟
مریض - 20 فٹ
بابا نے آخری بار کیلکولیٹر پر کچھ حساب کیا اور کٹوری سے تھوڑی دوا اور نکال لی۔
بابا - اب میری دوا کے پیسے دے دو پہلے، پھر یہ دوا پیو، اور فٹا فٹ گھر کی طرف نکل لو۔ کہیں رکنا مت۔ پھر مجھے فون کرنا۔
مریض نے ویسا ھی کیا
آدھے گھنٹے بعد مریض کا فون آیا اور ایکدم ڈھیلی آواز میں بولا :
بابا صاحب دوا تو بہت اچھی تھی آپکی۔ مگر آپ اپنا کیلکولیٹر ٹھیک کروا لیں
ھم دس فٹ سے ہار گئے۔۔!!

22/12/2025

پاکستانی لڑکے نے یورپ میں گوری کے ساتھ شادی کرنے کے بعد گھر فون کیا، والد سے کہنے لگا ،بابا میں گوری لڑکی کے ساتھ شادی کی ہے،
باپ کو غصہ آیا کہنے لگا کہ آپ نے کس طرح ایک کافر لڑکی کے ساتھ شادی کی
لڑکا پریشان ہوا اور کہنے لگا کہ انہوں نے اسلام قبول کیا ہے اور میں اگلے ہفتے پاکستان آ رہا ہوں آپ ناراض نا ہوں سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا
اگلے ہفتے میاں بیوی پاکستان آ گئے،
گوری نے جب دیکھا کہ لڑکے کا والد کافی بوڑھا اور کمزور ہے تو ان کا خصوصی خیال رکھنا شروع کیا، صاف ستھرے کپڑے، صبح ناشتے میں جوس شام پھر جوس شیمپو سے بال داڑھی کی صفائی سسر کا بہت خیال رکھا
چند دن بعد بیٹا والد کے پاس آیا اور کہنے لگا کہ
بابا اس کافر سے کوئی شکایت تو نہیں
بابا کہنے لگا کہ بیٹا سچ پوچھیں تو اس گھر میں
آپ کی والدہ سے بڑھ کر دوسرا کافر کوئی نہیں

22/12/2025

شبنم ہے کہ دھوکا ہے کہ جھرنا ہے کہ تم ہو
دل دشت میں اک پیاس تماشہ ہے کہ تم ہو

اک لفظ میں بھٹکا ہوا شاعر ہے کہ میں ہوں
اک غیب سے آیا ہوا مصرع ہے کہ تم ہو

دروازہ بھی جیسے مری دھڑکن سے جڑا ہے
دستک ہی بتاتی ہے پرایا ہے کہ تم ہو

اک دھوپ سے الجھا ہوا سایہ ہے کہ میں ہوں
اک شام کے ہونے کا بھروسہ ہے کہ تم ہو

میں ہوں بھی تو لگتا ہے کہ جیسے میں نہیں ہوں
تم ہو بھی نہیں اور یہ لگتا ہے کہ تم ہو

22/12/2025
living fossil
22/12/2025

living fossil

Mobile Wallpaper
02/12/2025

Mobile Wallpaper

love is all abt moments we spend together
02/12/2025

love is all abt moments we spend together

14/11/2025
14/11/2025

Fall × Naran ❤️
📍Naran, Kaghan Valley, Khyber Pakhtunkhwa, Pakistan
📷: .lost.soul

Address

Islamabad

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Toqeer says posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share