Civilco Constructions & Interior

Civilco Constructions & Interior 'Build Your Future With Us'
CIVILCO was established in 2004

23/10/2025

گھر کا ڈیزائن کیسا ہو ؟
آپ کےذہن میں گھر کے ڈیزائن کا جو آئیڈیا موجود ہو اسے مزید واضح کریں۔ گھر کے سائز، لے آؤٹ اور فیچرز کی عملی تشریح کریں یعنی ایک کاغذ پر بنا لیں ۔ گھر کی شکل کا مکمل خاکہ بنائیں کہ اس میں کتنی منزلیں، کتنے کمرے، باتھ، کچن، سٹور، صحن، سیڑھیاں، راہ داریاں، سوئمنگ پول، گیراج وغیرہ ہوں گے۔ کون سے چیز اندازاًکتنی بڑی ہو گی اور کہاں کہاں ہو گی۔ آپ اپنے گھر کےڈیزائن کی جتنی اچھی وضاحت کریں گے آپ کا تخمینہ اتنا ہی درست اور حقیقت پسندانہ ہو گا۔
2۔ تفصیلی پلان
اگلے مرحلے میں آپ کسی آرکیٹیکٹ یا ڈیزائینر سے تفصیلی نقشہ بنوائیں۔ آپکا پہلے سے تیار کردہ رف آئیڈیل نقشہ آپ کی اور ڈیزائینر کی رہنمائی کرے گا۔ ڈیزائینر کا بنا ہوا تفصیلی نقشہ آپ کے نقشے کو پریکٹیکل شکل دے گا۔ اس میں ہر چیز کی تفصیل اوردرست پیمائشیں وغیرہ ہوں گی جو کہ گھر کی تعمیر میں استعمال ہوں گی۔ اس تفصیلی نقشے میں ہی میٹریل کی مقدار اور اقسام کا تخمینہ لگایا جاتا ہے۔ اسی نقشے کی مدد سے بجٹ بنایا جاسکتا ہے۔
3۔ پراجیکٹ کی تقسیم
گھر کا نقشہ بننے اور مطلوبہ رقم کا انتظام ہونے کے بعد تعمیر کا آغاز کریں۔ آپ اپنے پراجیکٹ کو کنسٹرکشن کے لحاظ سے مختلف حصوں میں تقسیم کریں مثلآ:
1۔ کنسٹرکشن فیز
2۔ فاونڈیشن
3۔ فریمنگ
4۔ روفنگ
5۔ انٹیریر فنشنگ
6۔ پلمبرنگ
7۔ الیکٹرک ورک
وغیرہ
4۔ کوٹیشن
اگلے مرحلے میں آپ مختلف تعمیراتی کمپنیوں اور کنٹریکٹرز سے کنسٹرکشن کے مختلف مراحل کے لیے کوٹیشن لیں۔دھیان رہے کہ کوٹیشن میں تمام عناصر یعنی لیبر، میٹیریل ، اضافی اخراجات وغیرہ الگ الگ اور واضح طور پر بتائے گئے ہوں یعنی تفصیلی کوٹیشن ہو۔ یہ کوٹیشن آپکو کم از کم چار پانچ جگہ سے لینی ہے۔
5۔ لوکل قیمتیں
اگر آپکا بجٹ کم ہے تو بہتر ہے اپنے علاقے سے جہاں گھر تعمیر کرناہے مختلف میٹیریل وغیرہ کی دکانوں سے خود بھی قیمت معلوم کر لیں۔اس طرح کوٹیشن میں اگر کوئی قیمت مارکیٹ سے زیادہ ہے توآپکو اندازہ ہو جائے گا۔ اس موازنے کے لیے آپکو مختلف میٹریلز کی مارکیٹ میں موجود مختلف کوالٹیوں کا علم ہونا بھی ضروری ہے۔ ہو سکتا ہے جس چیز کی قیمت زیادہ کوٹ کی گئی ہووہ اس کی بہتر کوالٹی کی قیمت ہو۔ بہر حال دونوں صورتوں میں آپکا سروے کام آئے گا اور آپکا قیمتی سرمائہ ضائع ہونے کی بجائے درست جگہ استعمال ہو گا۔
6۔ پرمٹ اور قانونی کاروائی کی لاگت
گھر کی تعمیر کے سلسلے میں جن جن قانونی کاغذات ،اپروول یا اجازت ناموں کی ضرورت پڑ سکتی ہے ان کی قیمتوں کے بارے میں معلومات حاصل کریں۔ تمام ضروری اجازت ناموں کی ایک لسٹ بنا لیں تاکہ کوئی رہ نہ جائے۔
7۔ احتیاطی تدبیر
گھر کے لیے مختلف چیزوں کی لاگت کا تخمینہ لگاتے ہوئےاحتیاط کے طور پر 10-20٪ اضافی خرچ کا مارجن رکھیں جو کسی ناگہانی مثلآ میٹریل کی قیمتوں میں اچانک اضافے کی صورت میں آپ کے کام آسکے۔
8۔ کل اخراجات کا تخمینہ
اب جبکہ آپ تمام میٹیریلز، لیبر اور دوسری طرح کے خرچے کا تخمینہ لگا چکے ہیں تو ان سب کو اکٹھا کر کے آپ اندازاً ٹوٹل لاگت معلوم کر سکتے ہیں۔اس کام کے لیے زیادہ بہتر ہے کہ آپ کسی ماہر کی مدد لےلیں کیوں کہ اگر آپ کو پہلے سے کنسٹرکشن کا تجربہ نہیں ہے تو ہو سکتا ہے کوئی اہم بات آپ سے نظر انداز ہو جائے۔

مجیب الرحمٰن

22/10/2025

اپنا گھر تعمیر کرنے کی تیاری

گھر تعمیر کرنا ایسے ہی ہے جیسے ایک بہت بڑے جگسا پزل کے ٹکڑے جوڑنا۔صرف یہی نہیں بلکہ یہ ٹکڑے ہر انسان کے لیے مختلف ہیں کیونکہ ہر شخص کی پسند ناپسند، ترجیحات ،بجٹ وغیرہ منفرد ہوتی ہیں۔
گھر بنانے کی منصوبہ بندی میں پزل کے دو سب سے بڑے اور بنیادی ٹکڑے مندرجہ ذیل ہیں:
1۔ آپکا بجٹ یعنی گھر بنانے کے لیے آپ کے پاس کتنی رقم موجود ہے؛یا آپ کتنی رقم کا انتظام کر سکتے ہیں؟
2۔ آپ کی ضرورت، یعنی آپ اپنے گھر میں کیا کیا بنیادی چیزیں بنانا چاہتے ہیں۔
سب سے پہلے بجٹ کی بات کرتے ہیں۔ تصور کریں آپ کے پاس کچھ رقم ہے جو آپ گھر بنانے میں خرچ کرنا چاہتے ہیں۔ آپ کو اس رقم کو تعمیری دورانیے میں بہت دھیان سے اور احتیاط سے مرحلہ وار استعمال کرنا ہوگا۔ جیسے اگر آپ شاپنگ کرنے جائیں تو آ پکو یہ فیصلہ کرنا ہوتا ہے کہ کیا چیز آپ افورڈ کر سکتے ہیں اور کیا نہیں۔ شاپنگ کرتے ہوئے آپ نے مرحلہ وار رقم خرچ کرنا ہوتی ہے تاکہ آپ کی ضرورت کی تمام چیزیں اسی رقم میں خریدی جائیں اور فضول خرچی نہ ہو۔
اب پزل کے دوسرے بڑے ٹکڑے یعنی "ضرورت" کی طرف آتے ہیں۔گھر کی تعمیر میں آپ کی ضرورت سے مراد ہے کمرے یا جگہیں جو آپ چاہتے ہیں کہ گھر میں لازماً موجود ہوں۔ بنیادی طور پر آپ کو سونے کے لیے بیڈ رومز چاہیں، کھانا بنانے کے لیے کچن چاہیے،اور ریلیکس کرنے کے لیے لیونگ ایریا چاہیے۔ آپکو یہ بھی فیصلہ کرنا ہے کہ یہ کمرے کتنے بڑے ہوں گے اور ان کی ظاہری حالت کیسی ہو گی۔ آپ کا گھر آپ کے لائف سٹائل کے مطابق ہونا چاہیے اور ہر طرح سے آرام دہ ہونا چاہیے۔
گھر کی تعمیر سے پہلے لاگت کا درست تخمینہ لگا نا بہت اہم اور تکنیکی نوعیت کا کام ہے ۔ ہم کوشش کرتے ہیں کہ کچھ نکات کی لسٹ بنائیں جو گھر کا تخمینہ لگانے میں آپکے لیے مدد گار ثابت ہوں۔
مجیب الرحمٰن

21/10/2025

پلاٹ کا انتخاب
گھر کی تعمیر سے پہلے خاص طور پر پلاٹ کا انتخاب ایک اہم کام ہے اور بہت احتیاط طلب ہے ۔ اس حوالے سے بہت سی چیزیں ہیں جو گھر کی آوٹ پٹ پر اثر انداز ہوتی ہیں۔ ان میں بنیادی چیزیں یعنی مقام کا چناو، گردو نواح، اپروچ وغیرہ ہیں۔ مزید کچھ نکات جو خاص طور پر رہائشی پلاٹ سے متعلق ہیں درج ذیل ہیں:
1۔ پلاٹ کا رخ
پلاٹ کا رخ اگر شرقاً غرباً ہو تو گھرمیں زیادہ روشنی آتی ہے جس سے گھر روشن اور جراثیم سے پاک رہتا ہے۔ کم بتیاں جلنے کی وجہ سے بجلی کا خرچ کم ہوتا ہے۔ سردی کے موسم میں اچھی دھوپ آتی ہے اور گھر میں جراثیم یا سیلن وغیرہ کا مسئلہ نہیں ہوتا۔
2۔گردونواح کا نظارہ
پلاٹ ایسا منتخب کریں جس کے گردونواح خوبصورت ہیں۔ پارک اور مارکیٹ قریب ہوں۔ کھڑکی کھولیں تو خوبصورتی بھی نظر آئے اور تازہ ہوا کا جھونکا بھی آئے۔اس سے آپکی جمالیاتی حس کو بھی تسکین ملے گی۔ پلاٹ کے ارد گرد گندگی کے ڈھیر ہوں ، موٹر مکینک کی دکانیں ہوں یا لوہے سریے کی تو آپ خود سوچیں زندگی کتنی بد مزہ ہو جائے گی۔
3۔قانونی معاملات پلاٹ کی سلیکشن کے دوران ہر ممکن تسلی کریں کہ پلاٹ کی ملکیت کے حوالے سے کوئی ابہام یا اختلاف نہ ہو۔پراپرٹی کے حوالے سے کوئی معمولی مسئلہ بھی کئی سال عدالتوں کے چکر لگوا سکتا ہے۔ اس لیے قانونی ماہرین کی مدد سے مکمل تسلی کر لیں کہ پلاٹ کی منتقلی مکمل طور پر مسائل سے پاک اور قانونی ہو۔
4۔سوسائٹی کے قوانین
جس سوسائٹی یا علاقے میں پلاٹ لیں وہاں کے قوانین و ضوابط ضرور معلوم کر لیں کہ وہ آپ کو سوٹ کرتے ہیں یا نہیں۔
5۔پلاٹ کی زمینی سطح
پلاٹ کی سلیکشن کرتے ہوئے اس کی زمینی سطح کا تجزیہ کرنا بھی ضروری ہے۔ پلاٹ کی ڈھلوان ، بلندی اور پلاٹ کی شکل آپ کے گھر کے ڈیزائن اور بنیاد کو متاثر کر سکتی ہیں۔اپنے کنسٹرکشن آئیڈیازکے لحاظ سے ان تمام چیزوں کا بغور جائزہ لیں۔
6۔پلاٹ کا سائز اور شکل
پلاٹ کا سائز اور اسکی شکل آپ کے گھر اور ڈیزاین پر اثرانداز ہوتے ہیں۔ بے ترتیب شکلوں والے، تکونے، یا ادھر ادھر نکلے ہوئے پلاٹ گھر کے ڈیزائن کے لیے چیلنج ثابت ہوں گے۔ایک سیدھا سادہ مربع یا مستطیل شکل کا پلاٹ بہترین تاثر دیتا ہے۔
7۔مٹی کی کوالٹی اور ڈرینیج
پلاٹ پر موجود مٹی کی کوالٹی چیک کروانا بھی ضروری ہے۔جو مٹی بنیادوں کو مضبوط بنانے میں مدد کرےاور اچھی ڈرینیج ہو وہ بہت سے ممکنہ مسائل سے گھر کو محفوظ رکھتی ہے۔
8۔بجٹ اور ری سیل ویلیو
پلاٹ خریدتے وقت اپنے بجٹ کو تو ہر کوئی مد نظر رکھتا ہی ہے لیکن اس بات کا بھی دھیان رکھیں کہ سستے پلاٹ کے دھیان میں ایسی جگہ پلاٹ نہ خرید لیں جہاں ڈیویلپمنٹ ہونے یا ری سیل ویلیو میں اضافے کا امکان ہی نہ ہو۔اس لحاظ سے نئی بننے والی اچھی ہاؤسنگ سوسائیٹیاں قابل ترجیح ہیں کیونکہ وہاں جوں جوں ڈیویلپمنٹ ہوتی ہے پلاٹ یا گھر کی قیمت میں اضافہ ہوتا رہتا ہے۔
مجیب الرحمٰن

19/10/2025

اپنے گھر کی تعمیر قسط نمبر 2
علاقے کا انتخاب
گھر بنانے کے لیے سب سے پہلا کام پلاٹ لینا ہے۔ پلاٹ یا جگہ لینے کے لیے کسی بھی ایریا کا انتخاب بھی اہم مرحلہ ہے۔ ایریا کے انتخاب میں کچھ بنیادیں چیزیں جنہیں مد نظر رکھنا ضروری ہے ۔ اس میں سب سے پہلے تو "لوکیشن" کا انتخاب آتا ہے۔ ضروری بات یہ ہے کہ اگر آپ کا ذاتی کاروبار، دکان فیکٹری وغیرہ ہے تو گھر کےلیے ایسے علاقے کا انتخاب کریں جہاں آپ کے لیے اپروچ آسان ہو۔
ایریا منتخب کرتے وقت قریبی سکول، ہسپتال، بازار وغیرہ کی سہولتوں کو بھی مد نظر رکھیں۔ ایسا ایریا جہاں یہ سب سہولتیں موجود ہوں آپکو بہت سے مسائل سے بچائے گا۔ ایک اچھی اپروچ والا علاقہ بہت سے اخراجات کم کر دیتا ہے اور پراپرٹی کی ویلیو میں جلد اضافہ ہوتا ہے۔
ایریا کا انتخاب کرتے وقت گردونواح کا بھی جائزہ لیں۔ ان علاقوں کے کرائم ریٹ اور سیکیورٹی وغیرہ کی سہولیات کا جائزہ لیں۔ یہ بھی ضرور چیک کریں کہ گردو نواح صاف ستھرے ہوں ۔ سبزہ اور پارک وغیرہ موجود ہوں۔ قریب میں اگر گندا نالہ یا کوڑے کے ڈھیر ہو تو مستقبل میں صحت و صفائی کے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔
جس ایریا کا انتخاب کریں وہاں کے انفراسٹرکچر کا بھی ضرور جائزہ لیں۔سڑکوں کا معیار اور تعمیر و مرمت کا لیول چیک کریں۔ پانی بجلی گیس اور سیورج کی سہولیات کا معیار دیکھیں۔ انٹرنیٹ کا بھی ضرور انتظام ہو۔
اپنے منتخب شدہ علاقے کے زوننگ اور ریگولیشنز کے قوانین ضرور معلوم کریں۔ اور یہ کہ آپکا علاقہ کس کونسل یا اتھارٹی کے تحت آتا ہے۔یہ سب چیزیں معلوم ہونے سے آپکو نقشہ بنوانے اور تعمیر کے مراحل میں کسی مسئلے کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔گھر کے قریب گروسری سٹور ،شاپنگ سینٹر،ریسٹورنٹ اور پارکس کی موجودگی بہت فائدہ مند ہے۔ اچھے معیار کے سکول یا ادارےآپ کے بچوں یا ان کے بچوں کے لیے فائدہ مند ثابت ہوں گے۔
آج کل بڑے شہروں میں ماحولیاتی آلودگی اور شور سے صحت کے بہت مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔ اس لیے اپ اپنے گھر کو ان دونوں مسائل سے تعمیر کے ذریعے بھی محفوظ کریں اور علاقے کا انتخاب کرتے ہوئے بھی یہ مد نظر رکھیں کہ علاقے میں درخت وغیرہ موجود ہوں۔
اگر آپ یا آپ کے رشتہ دار پبلک ٹرانسپورٹ کا استعمال کرتے ہیں تو قریب میں بس اسٹاپ وغیرہ کی موجودگی کی تسلی کر لیں۔ آپ جس علاقے کا انتخاب کریں وہاں کے رہن سہن کا بھی جائزہ لیں کہ کہیں وہ آپ کی پسندسے متضاد تو نہیں۔ پہلے سے موجود رہائشی لوگوں سے بات چیت کریں۔ قریبی دکانداروں سے بات چیت کریں تاکہ آپکی جان پہچان بھی ہو اور آپکو علاقے کا ماحول جاننے میں آسانی ہو۔
بعض علاقے فلڈ زون یا قدرتی آفات کے لیے حساس ہوتے ہیں۔ اگرچہ وہاں ہر سال یہ مسئلہ نہ ہو پھر بھی موسموں کی شدت میں ایسے خطرات پیدا ہو سکتے ہیں۔ ان قدرتی آفات میں طوفان، زلزلے، جنگل کی آگ، فلڈنگ، سمندری طوفان وغیرہ شامل ہیں۔ ایسے علاقوں میں گھر بنانے سے گریز کرنا چاہیے۔
اوپر ڈسکس کیے گیے تمام نکات آپکو علاقے کے انتخاب میں باخبر فیصلہ کرنے میں بہت مدد کریں گے اور آپ بالآخر ایسا علاقہ منتخب کر سکیں گے جو آپکی خواہش اور ضرورت کے عین مطابق ہو ۔
مجیب الرحمٰن

18/10/2025

گھر کا تعمیری سفر قسط نمبر 1

سائٹ کا انتخاب
کسی بھی گھر کے لیے ، کمرشل عمارت یا رہائشی کنسٹرکشن پراجیکٹ کے لیے ایک مناسب سائٹ کا انتخاب بہت اہمیت رکھتا ہے۔ کسی سائٹ کی جغرافیائی خصوصیات یعنی اس کے گردو نواح ، زمینی حالات، ماحول وغیرہ پراجیکٹ کی کامیابی اور مستقبل پر اثر انداز ہوتے ہیں۔ ٹرانسپورٹیشن کی رسائی اور رابطہ کسی بھی رہائش یا کمرشل عمارت کے لیے خاص طور پر اہم ہے۔
زوننگ اور زمین کے استعمال کے قوانین پر عمل کرنا قانونی مسائل سے محفوظ رکھتا ہے۔اس لیے سائٹ سلیکشن میں قانونی تقاضوں کو مد نظر رکھنا چاہیے۔ مثلاًایک کمرشل پلازہ کی تعمیر کرتے ہوئے یہ یقینی ہو کہ جس سائٹ پر پلازہ تعمیر کیا جا رہا ہے وہاں ایسی عمارت کی تعمیر کی اجازت بھی ہے کہ نہیں۔غیرقانونی انداز اور اونچائی کسی عمارت کے ماحول پر بہت منفی اثر ڈالتی ہے اور کسی بھی وقت قانونی مسائل کا شکار ہو سکتی ہے۔
اسی طرح تعمیراتی سائٹ پر روزمرہ کی سہولیات کا میسر ہونا بہت ضروری ہے ۔تعمیر کے دوران اور بعد میں بھی بجلی، پانی، گیس اورسیوریج وغیرہ کے ضرورت لازماًہوتی ہے۔ اگر ہم ایک جنگل میں یا پہاڑ پر کوئی گھر بنائیں تو کیا ان یوٹیلیٹیز کے بغیر بن سکے گا،اور اگر بن گیا تو کیا رہنے کے قابل ہو گا؟
کمرشل عمارتوں کے لیے سائٹ کی مارکیٹ ویلیو اور عوام کی رسائی بہت اہم ہیں۔ رہائشی بلڈنگز اور گھروں کا رہائش کے قابل علاقوں یا ہاوسنگ سوسائٹیوں میں ہونا ضروری ہے۔ سائٹ پر ماحول کو مد نظر رکھنا بھی بہت ضروری ہے۔ حد سے زیادہ آلودہ علاقے رہائشی اور کمرشل دونوں طرح کی عمارتوں کی ویلیو کم کرتے ہیں، معیار زندگی کو تباہ کرتے ہیں اور انفراسٹرکچر کو ناپائیدار بناتے ہیں۔
آخر میں کسی بھی سائٹ یا علاقے کی حفاظت اور سیکیورٹی کو مدنظر رکھنا اشد ضروری ہے۔ ایک محفوظ ماحول عمارت کے مالکان اور رہائشیوں کو تحفظ کا احساس دیتا ہے۔ گھر یا کمرشل عمارت بنانے کے لیےسائٹ سلیکشن ایک بہت اہم فیصلہ ہےجوایک کنسٹرکشن پراجیکٹ کو کامیاب بناتا ہے اور اس کی معاشی قدربھی بناتا ہے

مجیب الرحمٰن

08/10/2025

قسطوں کا پلاٹ
قسطوں پر پلاٹ خریدنے کے بہت سے فائدے ہیں جو کہ اس آپشن کو پرکشش بناتے ہیں۔ وہ لوگ جو تنخواہ دار ہیں یا ایک ریگولر آمدن ماہانہ کماتے ہیں وہ ایک دم بڑی رقم کا انتظام کر کے پلاٹ یا گھر نہیں خرید سکتے۔ ایسے لوگوں کے لیے قسطوں پر پلاٹ لینا آسان اور قابل عمل ہے۔ قسطوں پر پلاٹ لینے سے ہر ماہ تھوڑی تھوڑی رقم ادا کرنا ہوتی ہے اور جیب پر بوجھ نہیں پڑتا اور یہ مڈل کلاس طبقے کے لیے آسان رہتا ہے۔
قسطوں پر پلاٹ لینا انوسٹمنٹ کے مقصد کے لیے بھی فائدہ مند ہے۔ اگر آپ اپنی ریگولر آمدنی میں سے کچھ حصہ محفوظ کرنا چاہتے ہیں تو قسطوں پر پلاٹ لےلیں۔ پلاننگ شدہ سوسائٹی میں اگر آپ ایک پے منٹ پلان سلیکٹ کرتے ہیں تو عموما" وہ تبدیل نہیں ہوتا اور آپ چار پانچ سال ماہانہ ادائیگی کر کے پلاٹ کے مالک بن جاتے ہیں ۔اس بات کی تسلی کر لیں کہ کوئی ڈیویلپمنٹ چارجز کا امکان نہ ہو۔ ہاؤسنگ سوسائٹی میں وقت کے ساتھ ساتھ اربن ڈیویلپمنٹ ہوتی ہے تو زمین کی قیمت بڑھ جاتی ہے۔ اس طرح آپ پلاٹ کی جو قیمت قسطوں کی صورت میں ادا کر رہے ہیں جب پلاٹ کو بیچیں گے تو اس پرمنافع ہو گا۔ یعنی آپ خریدیں گے پرانی قیمت پر اور بیچیں گے نئی قیمت پر۔
قسطوں پر پلاٹ خریدنے کا ایک اور فائدہ یہ ہے کہ آپ کو پلاننگ کا وقت مل جاتا ہے اور آپ قسطوں والی مدت میں سکون سے اپنا گھر پلان کر سکتے ہیں۔ قسطیں بھرنے کے دوران آپ نقشہ بنوانے سے لے کر مارکیٹ سروے ، لاگت کا تخمینہ وغیرہ لگا سکتے ہیں اور ساتھ ساتھ تعمیری اخراجات کا انتظام کر سکتے ہیں۔

مجیب الرحمٰن

،،پراپرٹی کے کام میں دھوکہ بازی ,,   پاکستان میں پراپرٹی کے لین دین میں بہت سے فراڈ ممکن ہیں۔  ان سے بچاو کا علم ہو تو آ...
07/10/2025

،،پراپرٹی کے کام میں دھوکہ بازی ,,
پاکستان میں پراپرٹی کے لین دین میں بہت سے فراڈ ممکن ہیں۔ ان سے بچاو کا علم ہو تو آپ دھوکے سے بچ سکتے ہیں۔ فراڈ کے عام طور پر استعمال ہونے والے طریقے یہ ہیں۔
1۔ جعلی کاغذات
دھوکے باز فراڈ لوگ پراپرٹیز کی جعلی ملکیت کے کاغذات بنوا کر انہیں آگے بیچ دیتے ہیں۔ ہمیشہ پراپرٹی کی خریداری کرتے وقت قانونی ذرائع سے کاغذات کی مکمل تصدیق کروائیں۔ اگر آپ خود نہ کر سکیں تو کسی اچھے وکیل کی خدمات حاصل کریں
2۔ دوہری فروخت
بعض دفعہ ایک ہی پراپرٹی فائل یا جعلی کاغذات کے ذریعے ایک سے زیادہ لوگوں کو بیچ دی جاتی ہے۔ اسطرح کی صورت حال سے بچنے کے لیے اچھی ساکھ والے پراپرٹی ڈیلرز کا انتخاب کریں اور ادائیگی سے پہلے کاغذات کی مکمل قانونی چھان بین کروائیں۔
3۔ قبضہ گروپ
بڑے شہروں میں بعض دفعہ پراپرٹی خریدنے کے بعد طاقتور قبضہ گروپ اس پر قابض ہو جاتے ہیں۔ اس سے بچنے کا طریقہ یہ ہے کہ خریداری مکمل ہوتے ہی اپنا پلاٹ متعلقہ سرکاری دفاتر میں رجسٹر کروائیں۔ تعمیر شروع ہونے میں جو وقت لگتا ہے اس میں وقفے وقفے سے پلاٹ کا چکر لگاتے رہیں اور ارد گرد کی آبادی میں دو چار لوگوں سے علیک سلیک رکھیں۔ جیسے ہی ممکن ہو چار دیواری بھی کروا لیں تا کہ بعد میں کوئی پریشانی نہ ہو۔
4۔ بوگس ہاؤسنگ سکیمیں
ایسی بہت سی ہاوسنگ سکیمیں بھی چل رہی ہوتی ہیں جن کی منظوری ہی نہیں ہوتی۔ جتنی زمین وہ دکھا رہے ہوتے ہیں اتنی اس کی ملکیت ہی نہیں ہوتی۔ چنانچہ پلاٹ خریدتے وقت تشہیری حربوں یا چمک دمک سے متاثر نہ ہوں اور اچھی طرح تحقیق کے بعد سودا کریں۔
5۔انکروچمنٹ
جو پلاٹ تجاوزات کے زمرے میں آسکتے ہیں یا جن کی باؤنڈری واضح طور پر کلیئر نہیں ہوتی انہیں لینا بھی بہت بڑا رسک ہے۔اس سے بچنے کے لیے متعلقہ سرکاری دفاتر سے پلاٹ کی حدود کے متعلق اچھی طرح سروے کروائیں۔
6۔مارٹگیج فراڈ
بعض دفعہ فراڈ پارٹیاں پلاٹ کے جعلی مارٹگیج یعنی رہن کے کاغذات بنوا لیتی ہے جن کے ادائیگی نہیں ہوئی ہوتی۔ اس سے محفوظ رہنے کے لیے صرف قابل اعتماد بینکوں یا مارٹگیج اداروں پر بھروسہ کریں۔
7۔غیر مستند پراپرٹی ڈیلرز
پراپرٹی کا سودا کبھی غیر رجسٹرڈ گلی محلے کے پراپرٹی ڈیلرز کے ذریعے نہ کریں۔ اگر وہ قانونی کام بھی کرے تب بھی اس کے سودے میں اتنے کمیشن ایجنٹ شامل ہو جاتے ہیں کہ پراپرٹی کی قیمت بڑھ جاتی ہے۔ مزید برآں اس طرح کے غیر رسمی سودوں میں ہر طرح کے فراڈ کا رسک رہتاہے۔
8۔غیر واضح اور مبہم پراپرٹی کنٹریکٹس
کبھی غیر واضح یا مبہم شرائط والے پراپرٹی کانٹریکٹس نہ کریں۔اس طرح کی شرائط غلط فہمیوں اور قانونی اختلافات کا باعث بنتی ہیں۔ یاد رکھیں پراپرٹی کانٹریکٹس بہت سمجھ داری، حاضر دماغی، قانونی مشورے اور قانونی مدد کے ساتھ ہی مکمل کرنے چاہئیں ۔ ذرا سی کوتاہی یا سستی سے مالی نقصان کے ساتھ ساتھ خواری الگ ہو تی ہے۔
مجیب الرحمٰن انجینئر

پلاٹ کے لیے علاقے کا انتخاب         گھر بنانے کے لیے سب سے پہلا کام پلاٹ لینا ہے۔ پلاٹ یا جگہ لینے کے لیے کسی بھی ایریا ...
05/10/2025

پلاٹ کے لیے علاقے کا انتخاب
گھر بنانے کے لیے سب سے پہلا کام پلاٹ لینا ہے۔ پلاٹ یا جگہ لینے کے لیے کسی بھی ایریا کا انتخاب بھی اہم مرحلہ ہے۔ ایریا کے انتخاب میں کچھ بنیادیں چیزیں جنہیں مد نظر رکھنا ضروری ہے ۔ اس میں سب سے پہلے تو "لوکیشن" کا انتخاب آتا ہے۔ ضروری بات یہ ہے کہ اگر آپ کا ذاتی کاروبار، دکان فیکٹری وغیرہ ہے تو گھر کےلیے ایسے علاقے کا انتخاب کریں جہاں آپ کے لیے اپروچ آسان ہو۔
ایریا منتخب کرتے وقت قریبی سکول، ہسپتال، بازار وغیرہ کی سہولتوں کو بھی مد نظر رکھیں۔ ایسا ایریا جہاں یہ سب سہولتیں موجود ہوں آپکو بہت سے مسائل سے بچائے گا۔ ایک اچھی اپروچ والا علاقہ بہت سے اخراجات کم کر دیتا ہے اور پراپرٹی کی ویلیو میں جلد اضافہ ہوتا ہے۔
ایریا کا انتخاب کرتے وقت گردونواح کا بھی جائزہ لیں۔ ان علاقوں کے کرائم ریٹ اور سیکیورٹی وغیرہ کی سہولیات کا جائزہ لیں۔ یہ بھی ضرور چیک کریں کہ گردو نواح صاف ستھرے ہوں ۔ سبزہ اور پارک وغیرہ موجود ہوں۔ قریب میں اگر گندا نالہ یا کوڑے کے ڈھیر ہو تو مستقبل میں صحت و صفائی کے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔
جس ایریا کا انتخاب کریں وہاں کے انفراسٹرکچر کا بھی ضرور جائزہ لیں۔سڑکوں کا معیار اور تعمیر و مرمت کا لیول چیک کریں۔ پانی بجلی گیس اور سیورج کی سہولیات کا معیار دیکھیں۔ انٹرنیٹ کا بھی ضرور انتظام ہو۔
اپنے منتخب شدہ علاقے کے زوننگ اور ریگولیشنز کے قوانین ضرور معلوم کریں۔ اور یہ کہ آپکا علاقہ کس کونسل یا اتھارٹی کے تحت آتا ہے۔یہ سب چیزیں معلوم ہونے سے آپکو نقشہ بنوانے اور تعمیر کے مراحل میں کسی مسئلے کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔گھر کے قریب گروسری سٹور ،شاپنگ سینٹر،ریسٹورنٹ اور پارکس کی موجودگی بہت فائدہ مند ہے۔ اچھے معیار کے سکول یا ادارےآپ کے بچوں یا ان کے بچوں کے لیے فائدہ مند ثابت ہوں

مجیب الرحمٰن
سول انجینئر
Civilco Constructions & Interior

,, ہاؤسنگ سوسائٹی میں گھر لینا ,,     یاد رکھیں  ایسے ڈیویلپرز کی ہاؤسنگ سوسائٹیاں قابل اعتبار ہیں جن کا ایک صاف ستھرا س...
04/10/2025

,, ہاؤسنگ سوسائٹی میں گھر لینا ,,
یاد رکھیں ایسے ڈیویلپرز کی ہاؤسنگ سوسائٹیاں قابل اعتبار ہیں جن کا ایک صاف ستھرا سابقہ ریکارڈ ہو، وعدے کے مطابق تمام شرائط پوری کرنے کے لیے مشہور ہوں اور ان کے سابقہ پراجیکٹ وقت پر مکمل ہوئے ہوں۔ میں یہاں آپکو کچھ جنرل چیزیں بتا سکتا ہوں جن کے ذریعے آپ کسی پراجیکٹ کے اصل ہونے کا اندازہ لگا سکتے ہیں۔
1۔ ایسی ہاوسنگ سکیم کا انتخاب کریں جو مشہور ہو، پرانی ہو جس کا ایک ٹریک ریکارڈ ہو اور وقت کے ساتھ ساتھ انہوں نے اپنی ساکھ بنائی ہو۔
2۔جن ہاؤسنگ سوسائٹیوں کی ہر طرح کی قانونی کاروائی مکمل ہو ۔
3۔یہ تسلی کر لیں کہ ہاوسنگ سوسائٹی کی تمام زمین ان کی قانونی ملکیت ہے اور اس پر کسی قسم کا اختلاف یا مقدمہ نہیں چل رہا
4۔اچھی ہاوسنگ سوسائٹی کے تمام پےمنٹ پلانز اور شرائط کلیر ہوتی ہیں اور ان میں کسی قسم کا ابہام، یا انحصار نہیں ہوناچاہیے۔
5۔بہترین اور قابل بھروسہ سوسائٹی کا انفراسٹرکچر بہت باترتیب ہوتا ہے اس میں ہر طرح کی یوٹیلیٹیز ، پارک، واٹر سپلائی، سبزہ، وغیرہ کی گنجائش ہوتی ہے۔
6۔ڈیویلپر کی ذاتی مالی حیثیت اور شہرت ٹھیک ہونی چاہیے اسکے اوپر مقدمات وغیرہ نہ ہوں۔
7۔ڈیویلپرز کے پرانے پراجیکٹ اچھی شہرت کے حامل ہوں اور ان پر کوئی جھگڑا یا اختلافات نہ ہوں۔
8۔اگر آپ خود قانونی باریکیوں کونہیں سمجھتے تو ہاوسنگ سوسائٹی کےقانونی کاغذات اور دوسرے معاملات کا تجزیہ کرنے کے لیے کسی وکیل کی مدد حاصل کر سکتے ہیں۔
9۔آپکے بجٹ کے میں جو ہاؤسنگ سوسائٹیاں آتی ہوں ان کی اپروچ دیکھیں اور سب سے بہتر اپروچ والی سوسائٹی کا انتخاب کریں جو شہر کے قریب ہو ، سکول کالج ہسپتال وغیرہ نزدیک ہوں اور مستقبل میں بھی وہاں اچھی ڈیویلپمنٹ کی امید ہو۔
10۔ہاؤسنگ سوسائٹی میں اگر پہلے سے کچھ آبادی موجود ہو تو وہاں کے رہائشیوں سے ملاقات کریں اور رائے حاصل کر لیں۔
11۔قسطوں پر پلاٹ لینے میں قبضہ کا حصول بعض مرتبہ وعدے کے مطابق نہیں ہوتا۔ اس لیے ڈیویلپرز کے سابقہ ریکارڈ میں یہ ضرور چیک کریں کہ اس سے پہلے انہوں نے وعدے کے مطابق قبضہ دیا تھا یا نہیں۔
12۔ہاؤسنگ سکیم کو ہمیشہ ذاتی طور پہ خود وزٹ کریں آن لائن یا سنی سنائی باتوں پر اعتبار کر کے بکنگ نہ کروائیں۔
اوپر بتائے گئے پوائنٹس کسی ہاؤسنگ سکیم کو چیک کرنے کے لیے مددگار ہوں گے۔ اس کے علاوہ خود اپنے مشاہدات،تحقیق اور قانونی ویری فیکیشن کی بنیاد پر حتمی فیصلہ کریں۔

انجینئر مجیب الرحمٰن

بنا بنایا  گھرخریدنا            اگرکبھی آپ یہ فیصلہ کرتے ہیں کہ اپنا گھر بنانے کی بجائے بنا بنایا خریدنا ہے تو اس کے بع...
03/10/2025

بنا بنایا گھرخریدنا
اگرکبھی آپ یہ فیصلہ کرتے ہیں کہ اپنا گھر بنانے کی بجائے بنا بنایا خریدنا ہے تو اس کے بعد دوسرا سب سے اہم فیصلہ یہ کرنا ہوتا ہے کہ آپ کو کس قسم کا گھر درکارہے ۔گھر خریدنے سے پہلے آپکو اپنی ضرورت اور بجٹ کا تعین کر لینا چاہیے۔گھر کے افراد کی تعداد اور پسند نا پسند کو مد نظر رکھیں اور ایسا گھر منتخب کریں جس میں رہنا سب کے لیے یکساں طور پر خوشگوار ہو۔ اگرآپ اپنی فیملی کے ساتھ پرائیویسی اور آزادی چاہتے ہیں تو سنگل فیملی رہائش کا انتخاب آپ کے لیے بہترین ہوگا۔
اس سب کے بعد یہ فیصلہ کیجیے کہ:
1۔ آپ کو نیا تعمیر شدہ گھر خریدنا ہے،
2۔ یا ایسا گھر جو کسی نے خود رہنے کے لیے بنوایا ہو
3۔ یا پھر کوئی پرانا گھر جس کو مرمت کر کے اپ گریڈ کرنے کی ضرورت ہو۔
اگر آپ نو تعمیرشدہ نامکمل گھر خریدتے ہیں تو آپ کو اس کی خوبصورتی اور آرائش پر اضافی رقم خرچ کرنا پڑ سکتی ۔ یہ بھی ہو سکتا ہے کہ نو تعمیر شدہ گھر ہر لحاظ سے بالکل مکمل ہومگر اس کے ارد گرد کا علاقہ غیر آباد ہو یا آپ کے لیے مناسب نہ ہو۔ اس لیے گھر لینے سے قبل ہر طرح کی تسلی کر لیں۔ نئی نئی بنی ہوئی ہاوسنگ سوسایٹیز میں عموماً ٹھیکیدار بہت سے گھر بنا کر بیچتے ہیں جو دیکھنے میں تو شاندار ہوتے ہیں مگر ان میں بہت ہی ناقص میٹریل استعمال کیا جاتا ہے۔ ایسے گھر خوبصورتی کی وجہ سے علاقے کی نارمل قیمت سے کہیں زیادہ مہنگے بھی ہوتے ہیں مگر پائیدار نہیں ہوتے۔ اس لیے بہتر ہے کہ سودا طے کرنے سے پہلے کسی ماہرکنسٹرکٹر کو گھر دکھا کر اچھی طرح تسلی کر لیں کہ جو قیمت ادا کر رہے ہیں گھر اس کے مطابق ہے بھی یا نہیں۔ گھر کی وائرنگ اور سیوریج سسٹم چیک کرنا بھی ضروری ہے۔
زیادہ بہتر ہے کہ بنا بنایا گھر لینے کے لیے ایسے گھر کا انتخاب کیا جائے جو کسی نے خود رہنے کے لیے بنوایا ہواور اب کسی وجہ سے بیچ رہا ہو۔ جو لوگ ملک سے باہر جاتے ہیں عموماً اپنے گھر بیچ دیتے ہیں اس لیے ایسے گھر آسانی سے مل جاتے ہیں۔ جو گھر کسی نے خود اپنے لیے شوق سے بنوایا ہو اس میں عام طور پر اچھا میٹریل اور پینٹ استعمال کیا جاتا ہے۔ بجلی کی وائرنگ اور سیوریج وغیرہ کے مسئلے بھی نہیں ہوتے۔
اگر آپ کا بجٹ کم ہو تو زیادہ مہنگا گھر لینے کی بجائے کوئی ایسا پرانا گھر لیا جا سکتا ہے جو کچھ تزئین و آرائش کے بعد نیا لگے۔اسکا فائدہ یہ ہو گا کہ آپ ایک بار ذاتی گھر کے مالک بن جائیں گے اس کے بعد آہستہ آہستہ اسکی شکل بہتر کرتے رہیں۔ ایسا گھر جسے مرمت کی ضرورت ہو، اس پر مرمت کا کام شروع ہوتے ہی اس کی قدر میں اضافہ ہوجاتا ہے۔ یہ آپ پر منحصر ہے کہ کتنا وقت اور پیسہ لگا کر اس کی قدر میں اضافہ کریں۔
اگر آپ بینک کے قرضے سے اپنا گھر خریدرہے ہیں تو یہ بات ذہن میں رہے کہ اگلے بیس سال تک آپ قرض کی رقم ادا کرنے کی ذمہ داری لینے جارہے ہیں۔ ایسے میں آپ کو قرض کی شرائط و ضوابط کے بارے میں اچھی طرح معلومات لینا چاہیے ۔ آپکو علم ہونا چاہیے کی آپ قرض کی ڈاؤن پیمنٹ، ماہانہ ادائیگیاں اور فیسیں ادا کرنے کےقابل بھی ہیں یا نہیں۔
انجینئر مجیب الرحمٰن
Civilco Constructions & Interior

30/09/2025

ہمارے ہاں ہر پروفیشنل کا پورٹ فولیو بنتا ہے مگر کسی مستری ، ٹھیکدار کا کبھی کسی نے دیکھا ؟ اس نے کتنے مکانات بنائے ، کون سی مشہور بلڈنگز اس کے کریڈٹ پر ہیں ؟ کون سی سڑک یا پل ہے جو اس نے بنایا یا اس کے کسی سابقہ کلائنٹ کا آپ کو علم ہو ؟
ہمارے ایسا نہیں ہوتا ، نہ ہی اس کا رواج ہے نہ شعور کہ کروڑوں روپے کا مکان کسی سے تعمیر کروانے سے پہلے اس کی پروفیشنل ڈگری نہ سہی مگر سابقہ پراجیکٹ ہی دیکھ لیں ۔ایک صاحب بتا رہے تھے کہ ہمارے پڑوس میں جس مستری نے کام کیا وہ نہایت گھٹیا اور ناپائدار نکلا ۔۔ مالک مکان بہت پریشان ہے ، جب تھوڑی سی ریسرچ کی تو پتا چلا کہ جس مستری نے ان کا مکان بنایا ، اس کے بنائے ہوئے مکانات کی پہلے بھی شکایات آ چکی ہیں ۔ اس لیے جب بھی کوئی تعمیر کرنا چاہیں ، کوئی ٹھیکدار یا مستری آپ کی نظر میں ہو تو سب سے پہلے اس کا پچھلا کام چیک کریں ، ہوسکے تو اس سے پوچھ لیں کہ آپ نے پچھلے سال کون سا مکان ، پلازہ یا کوئی بلڈنگ بنائی ہے ؟ اور پھر اس میں رہائش پذیر افراد سے کام کے معیار کی نوعیت پوچھیں ۔ پلیز بارہا کہتا ہوں ، اچھے تعمیر کیے ہوئے گھر کئی نسلوں کے کام آتے ہیں ، غلط مستری کا انتخاب کرکے اپنی جمع پونجی ضائع مت کریں۔
مجیب الرحمٰن

Address

Commercial Building ( Q Plaza ), Plot No 28, Jinnah Boulevard, , DHA Phase/2
Islamabad
46000

Telephone

+923215558812

Website

https://www.civilco.construction/

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Civilco Constructions & Interior posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share