Khanqah e naqshbandia Islamabad

Khanqah e naqshbandia Islamabad حضرت جی مولانا پیر ذوالفقار احمد نقشبندی مجددی مدظلہ اس دور میں عالمی سطح پرتصوف کے ایک ممتاز شیخ ہیں

Shaykh Zulfiqar Ahmad (db)
Shaykh Zulfiqar Ahmad is one of leading shaykhs of Tasawwuf in the present era. Formally granted authorization (ijazah) in the Naqshbandi spiritual path (tariqah), he retired from his position as an electrical engineer at the age of forty to devote himself entirely to the service of Islam. He regularly travels to more than thirty countries transforming the lives of peopl

e all over the world. A testament to his deep love for Allah, his uncompromising dedication to sunnah of the blessed Prophet, and his firm adherence to Islamic Law (shariah) is that thousands of religious scholars and students of Islamic learning are among his students (murids). Shaykh Zulfiqar Ahmad regularly delivers lectures in both English and Urdu across the world. Furthermore, he has written dozens of books many of which have been translated into several languages. Online versions of both talks and writings are available at the links on the left. Shaykh Zulfiqar Ahmad’s spiritual chain traces back through a series of authentic teachers all the way to the Holy Prophet. To view a listing of the masters of this silsilah (chain), click on the link below. The Silsilah of Shaykh Zulfiqar Ahmad – Trace the chain of the honorable Mashaikh Naqshband from Shaykh Zulfiqar back to our beloved Prophet.

23/01/2026

لوٹ آئے جتنے فرزانے گئے
تابہ منزل صرف دیوانے گئے
آہ کو نِسبت ہے عُشاق سے
آہ نکلی اور پہچانے گئے
۔
عشق الہی
بیان حضرت جی مولانا پیر ذوالفقار احمد نقشبندی مجددی رحمہ اللہ

18/01/2026

علم حاصل کرنے کے تین طریقے
حضرت جی مولانا پیر ذوالفقار احمد نقشبندی مجددی رحمہ اللہ

17/01/2026

حضرت جی مولانا پیر ذوالفقار احمد نقشبندی مجددی رحمہ اللہ رحمۃ واسعۃ
کا دلچسپ واقعہ
شیخ اول کی وفات کے بعد شیخ ثانی حضرت مولانا پیر غلام حبیب نقشبندی رحمہ اللہ سے بیعت ہونے کی روداد۔
۔
خدا رحمت کند ایں عاشقان پاک طینت را

اسلام آباد میں ذکر و مراقبہ سیکھنے کیلیے تزکیہ واحسان کی محنت میں جوڑنے کیلیے تشریف لائیں مجلس ذکر وبیانحضرت شیخ مفتی عب...
16/01/2026

اسلام آباد میں ذکر و مراقبہ سیکھنے کیلیے
تزکیہ واحسان کی محنت میں جوڑنے کیلیے تشریف لائیں
مجلس ذکر وبیان
حضرت شیخ مفتی عبد الرحمن قاسم نقشبندی مجددی مدظلہ
خلیفہ مجاز حضرت جی مولانا پیر ذوالفقار احمد نقشبندی مجددی رحمہ اللہ
۔
مسجد اسامہ بن زید ،متصل ٹیپو مارکیٹ ،جی ایٹ ٹو ،اسلام آباد

16/01/2026

بچے بڑوں سے سیکھتے ہیں۔
آپ جیسا ماحول دینگے ،بچوں کی شخصیت ویسے ہی بنے گی
حضرت جی مولانا پیر ذوالفقار احمد نقشبندی مجددی رحمہ اللہ
بہت خوبصورت انداز سے یہ نکتہ سمجھاتے ہوئے ۔
سنیے اور دل کے کانوں سے سنیے

14/01/2026

حضرت جی مولانا پیر ذوالفقار احمد نقشبندی مجددی رحمہ اللہ رحمۃ واسعۃ کا پشتو زبان کا پسندیدہ کلام۔
ایک سفر میں حضرت رحمہ اللہ نے کئی دفعہ سنا اور آبدیدہ ہوتے رہے۔
پشتودان حضرات کیلیے تحفہ

محبوبُ العلماء والصلحاء، حضرتِ مولانا حافظ پیر ذوالفقار احمد  نقشبندی مجددی نورُ اللہ مرقدہکی وفاتِ حسرت آیات پرتعزیت کے...
13/01/2026

محبوبُ العلماء والصلحاء، حضرتِ مولانا حافظ پیر ذوالفقار احمد نقشبندی مجددی نورُ اللہ مرقدہ
کی وفاتِ حسرت آیات پر
تعزیت کے لیے
صدر جمعیت علماء اسلام ہند، حضرت مولانا محمود اسعد مدنی دامت برکاتہم
اور
استاذُ الحدیث حضرت مولانا سلمان بجنوری دامت برکاتہم ( دارالعلوم دیوبند)
تشریف لائے۔
اس موقع پر انہوں نے
حضرت جی رحمۃ اللہ علیہ کے جانشین،
صاحبزادہ حضرت مولانا حافظ پیر حبیب اللہ احمد نقشبندی مجددی دامت برکاتہم
سے ملاقات کر کے دلی تعزیت اور محبت کا اظہار کیا۔
اللہ تعالیٰ حضرت جی رحمۃ اللہ علیہ کی کامل مغفرت فرمائے، درجات بلند فرمائے۔
آمین یا رب العالمین
Dubai pics

11/01/2026

تعزیتی پیغام
شیخ الاسلام حضرت مفتی محمد تقی عثمانی صاحب دامت برکاتہم العالیہ

حضرت جی مولانا پیر ذوالفقار احمد نقشبندی مجددی رحمہ اللہ کی اپنے پیر تعلیم حضرت شیخ وجیہ الدین رحمہ اللہ کے ساتھ ایک یاد...
10/01/2026

حضرت جی مولانا پیر ذوالفقار احمد نقشبندی مجددی رحمہ اللہ کی اپنے پیر تعلیم حضرت شیخ وجیہ الدین رحمہ اللہ کے ساتھ ایک یادگار تصویر

حضرت رحمہ اللہ یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور میں بی ایس الیکٹریکل انجینئرنگ کی تعلیم کے دوران اپنے شیخ کے حکم پر شیخ وجیہ الدین رحمہ اللہ کی صحبت میں رہتے تھے ۔شیخ وجیہ الدین رحمہ اسی یونیورسٹی میں سول انجینئرنگ کے پروفیسر تھے۔۔اور حضرت رحمہ اللہ کے شیخ کے خلیفہ تھے ۔۔حضرت جی انھیں اپنا پیر تعلیم کہتے تھے ۔
شیخ وجیہ الدین رحمہ اللہ بھی ایک عجیب شخصیت تھے ۔۔متقی ۔۔اتباع سنت کا اہتمام۔۔۔شریعت کی پابندی۔۔نظر اور کھانے کی انتہائی حفاظت ۔۔۔کبھی جذب میں اپنے شاگردوں اور سالکین سے فرماتے تھے ۔۔ وجیہ الدین نے اپنی نمازوں پر بائیس سال محنت کی ہے۔ ۔۔اب وجیہ الدین کی نمازوں کے کیا کہنے۔۔۔
حضرت رحمہ اللہ کا اپنے بڑوں کے سامنے بیٹھنے کا انداز دیکھیے۔۔۔۔۔سبحان اللہ۔۔۔۔
ایک مرتبہ عاجز حضرت جی رحمہ اللہ کی خانقاہ میں حاضر تھا۔۔۔۔بخاری شریف کی آخری حدیث کے درس کی تقریب تھی۔۔۔محدث کبیر شیخ الحدیث حضرت مولانا سلیم اللہ خان رحمہ اللہ صدر وفاق المدارس العربیہ پاکستان درس کیلیے تشریف لائے ۔۔ پوری تقریب میں حضرت رحمہ اللہ بہت ادب کے ساتھ دو زانو تشریف فرما رہے۔۔باوجودیکہ گھنٹوں پر مشتمل تقریب تھی اور حضرت جی رحمہ اللہ کا جسم مبارک بھی قدرے بھاری بھرکم تھا۔۔
حضرت فرمایا کرتے تھے اور اسی عنوان پر ایک کتاب بھی لکھی ۔
بادب با نصیب
۔ادب والے نصیبوں والے ہوتے ہیں۔۔
فرماتے تھے میں کبھی بھی اپنے شیخ سے بے وضو نہیں ملا۔۔ہمیشہ وضو کے ساتھ انکے پاس بیٹھا۔۔
بڑوں کی زندگی میں ایسی ہی بڑی باتیں ہوتی ہیں
اللہ تعالیٰ ہمیں اپنی ذات عالی۔۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی مبارک ذات۔۔صحابہ وصحابیات کرام،اہل علم اور اپنے مشائخ کا صحیح معنوں میں ادب نصیب فرما دے ۔۔آمین یا رب العالمین
عبدالسلام منصور نقشبندی
خادم خانقاہ نقشبندیہ مجددیہ اسلام آباد

08/01/2026

اے اللہ ،مصطفی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی نگاہوں سے اوجھل کر میرا حساب لینا۔
علامہ اقبال کی شاعری اور ہمارے حضرت جی مولانا پیر ذوالفقار احمد نقشبندی مجددی رحمہ اللہ کی عشق رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم میں ڈوبی ہوئی آواز۔۔۔
سنیے اور دل کی تاروں کو ہلتا محسوس کیجیے

ہمارے حضرت جی مولانا پیر ذوالفقار احمد نقشبندی مجددی رحمہ اللہ تعالیٰ کے ایک بہت منفرد بندے تھے۔۔اللہ تعالی نے بہت منفرد...
07/01/2026

ہمارے حضرت جی مولانا پیر ذوالفقار احمد نقشبندی مجددی رحمہ اللہ تعالیٰ کے ایک بہت منفرد بندے تھے۔۔اللہ تعالی نے بہت منفرد صفات سے نوازا تھا۔۔اسکا ایک پہلو "بچوں کی تربیت"ہے ۔۔بچوں کی تربیت آج کے دور کا سب سے مشکل معاملہ ہے۔۔۔عاجز راقم الحروف چونکہ جدید یونیورسٹیز میں پڑھانے کا تجربہ رکھتا ہے۔۔جین زی نامی مخلوق جو تیار ہو رہی ہے ۔۔ان کو دیکھ کر انھیں سن کر ان سے مکالمہ کر کے ہر روز فکر بڑھ جاتی ہے۔۔۔۔اور دوسری طرف دیکھیے تو بچوں کی تربیت پر کسے رہنما کریں۔۔ہمارے حضرت کو اللہ تعالیٰ جزائے خیر دے۔۔کیا ہی شاندار کام کر گئے۔۔بچوں کی تربیت پر حضرت رحمہ اللہ کی شاندار کتابیں اور رہنمائی موجود ہیں۔۔آپ پڑھیں تو حیران ہو جائینگے ۔۔کتاب اللہ۔۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت۔۔جدید میڈیکل سائنسز ،سائیکالوجی۔۔کے تجربات ۔۔زندگی کے تجربات یکساں طور پر ایک جگہ ملتے ہیں۔۔۔ ان میں سے ایک کتاب حضرت رحمہ اللہ کے بیانات کا مجموعہ ہے۔۔اولاد کی تربیت کے سنہری اصول۔۔۔
سو سے اوپر ریسرچ پیپرز سے خلاصہ نکالا اور ہمارے مبارک دین دین اسلام کی روشنی میں اسکو انٹیگریٹ کر کے بیان کر دیا۔۔۔
زیر نظر تصویر میں بچوں کی حوصلہ افزائی اور انکی تربیت کا ایک نادر نمونہ ہے ۔۔اگر آپ غور کریں تو اس تصویر میں دیوار پر ایک ہاتھ کی بنائی پینٹنگ ہے ۔۔جس میں ننھے منے ہاتھوں نے لکھا ہے۔۔
I love dada abbu
حضرت رحمہ اللہ ایک دفعہ بیرون ملک کے لمبے سفر سے واپس آئے ،گھر کے بچوں نے لمبی جدائی کومحسوس کیا
تو ننھی منی پوتی نے اپنے دادا ابو کیلیے یہ پینٹنگ تیار کی ۔۔حضرت رحمہ اللہ نے اسے فریم کروا کر دیوار پر لگا دیا ۔۔
آپ اندازہ لگائیے جس گھر میں بچوں کی ایسی باریک انداز میں حوصلہ افزائی ہواور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی حوصلہ افزائی کی سنت پر عمل ہو ،اس میں کیسے پھر ہیرے تیار ہوتے ہونگے۔۔
ایسے تھے ہمارے حضرت ۔۔۔رحمہ اللہ رحمۃ واسعۃ واسکنہ فسیح الجنان
فقیر عبدالسلام منصور نقشبندی
خانقاہ نقشبندیہ مجددیہ اسلام آباد

Address

Jamia Masjid Syedna Usama Bin Zaid, Street 12, G-8/2
Islamabad
44000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Khanqah e naqshbandia Islamabad posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Khanqah e naqshbandia Islamabad:

Share