18/03/2024
💙💜💙💜💙💜💙💜💙💜
❄❄❄❄❄❄❄❄❄❄
*🌹بسْــــــــــــــمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم 🌹*
*🌸اَلسَّلَامُ عَلَیْکُم وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُه🌸*
🇵🇰 *آج کا کیلینڈر* 🌤
🔖 *07 رمضان المبارک 1445ھ* 💎
🔖 *18 مارچ 2024ء* 💎
🔖 *06 چیت 2080ب* 💎
🌄 *بروز سوموار Monday* 🌄
🚶🏼♂️ *سفر میں روزہ ؟*
🔹 *حمزہ بن عمرو اسلمی رضی اللہ عنہ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآله وسلم سے عرض کی میں سفر میں روزہ رکھوں؟ وہ روزے بکثرت رکھا کرتے تھے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآله وسلم نے فرمایا کہ اگر جی چاہے تو روزہ رکھ اور جی چاہے افطار کر*🔹
📗«صحیح بخاری -1943»~
❄❄❄❄❄❄❄❄❄❄
*لوگ کہتے ہیں ہم بھکاریوں کو نہ دیں تو پھر کیا کریں ، ہمیں سفید پوش نہیں ملتے اور نہ ہی معلوم ہے کہ سفید پوش کون کون ہے*
*جواب*
👇🏻 👇
جو آپ کے گھر پانی سپلائی کرتا ہے وہ سفید پوش ہے ، کسی بینک کے باہر کھڑا گارڈ سفید پوش ہے ، آپ کے گھر کام کرنے والی خاتون ، گلی میں غبارے بیچنے والا ، چھان بورا خریدنے والا سفید پوش ہے ، کسی درخت کے سائے یا دھوپ میں کھڑا سبزی فروش بوڑھا سفید پوش ہے ، روزے کے ساتھ گھر گھر بائیک پہ فوڈ پانڈا پہنچانے والا نوجوان سفید پوش ہے ، کسی چوک میں دھوپ میں بیٹھ کر جوتے پالش اور گانٹھنے والا اور گلی کا خاکروب سفید پوش ہے ، آپ کے قریبی پارک کا مالی اور کسی مسجد میں پندرہ ہزار ماہانہ تنخواہ لینے والا امام سفید پوش ہے ۔ ورکشاپ پہ کام کرنے والے بارہ تیرہ سالہ بچے سفید پوش ہیں ۔ سارا دن دھوپ میں سخت کام کرنے والا مزدور سفید پوش ہے ۔کسی گھر کا واحد کمانے والا فرد سفید پوش ہے ۔ آپ کے خاندان میں بھی کئی سفید پوش ہوں گے ۔
ان کو تلاش کیجیے
چہروں سے پہچانیے ۔۔۔ اور ان کے ہاتھوں میں ، ان کے گھروں میں چپکے سے دے آئیے شکریہ
💜💙💜💙💜💙💜💙💜💙