22/09/2025
پاکستان میں تقریباً ہر ریاضی کا شعبہ "ڈیٹا سائنس اسپیشلائزیشن" کے ساتھ ڈگری آفر کر رہا ہے، لیکن حقیقت یہ ہے کہ زیادہ تر جگہوں پر لیب، کمپیوٹر یا GPU بیسڈ انفراسٹرکچر ہی موجود نہیں۔ ڈیٹا سائنس صرف تھیوری نہیں، بلکہ پریکٹیکل ہائی کمپیوٹنگ کی فیلڈ ہے۔ بغیر ریسورسز کے یہ صرف نام کی اسپیشلائزیشن ہے۔ طلبہ کو چاہیے کہ داخلہ لینے سے پہلے یہ چیک کریں کہ یونیورسٹی کے پاس لیب، سرورز اور ریسرچ سہولیات موجود ہیں یا نہیں، ورنہ صرف ڈگری ہاتھ میں ہوگی، ہنر نہیں۔