Decent 99 Embriodery

Decent 99 Embriodery All about textile we will support u to identify your bussiness...
Fancy Heavy Embroidery | Fancy | H

21/01/2025
Now in stock ready to wear
27/03/2024

Now in stock ready to wear

16/09/2023

‏فون کے یہ 16خفیہ کوڈ جان لیں اور اپنا موبائل خود ہی ٹھیک کریں آج کل ہر کسی کے پاس موبائل فون موجود ہوتا ہے مگر بہت کم افراد کو علم ہے کہ چند مخصوص بٹن دبانے سے وہ اپنے موبائل کے چھپے ہوئے فنکشنز تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔

اس حوالے سے آئی او ایس اور اینڈرائیڈ میں مختلف کوڈز ہوتے ہیں، کچھ تو دونوں میں ایک ہی طرح کام کرتے ہیں.جبکہ کچھ مخصوص ماڈلز کے لیے ہوتے ہیں۔یہاں آپ ایسے ہی خفیہ کوڈز جانسکتے ہیں جو آپ کے فون کو زیادہ بہتر طریقے سے استعمال کرنے میں مدد دے سکتے ہیں۔

* #21
یہ کوڈ آپ کو یہ جاننے میں مدد دے گا کہ کہیں آپکی فون کالز، میسجز اور فون کا دیگر ڈیٹا کسی اور ڈیوائس پر منتقل تو نہیں ہورہا اور اگر ایسا ہو رہا ہے تو آپ جان پائیں گے کہ آپکے فون کی کونسی سروس کی معلومات یا کالز وغیرہ کہیں اور بھی جا رہی ہیں، اپنے فون سے اس کوڈ کو ڈائل کریں Divert ہونے والی تمام انفارمیشن آپ کے سامنے آجائے گی۔

* #62 #
یہ کوڈ آپ کو بتائے گا کہ جب آپ کا فون سگنلز سے باہر ہو اور اُس پر کوئی کال یا میسج وغیرہ آئے تو وہ کہیں اور فارورڈ تو نہیں ہو رہا ، ہیکر آپکا فون باریک بینی سے اپنے قبضے میں کرتے ہیں اس لیے آپ کو اپنا چیک اپ بھی باریک بینی سے کرنا ہو گا۔

* #61 #
اس کوڈ کو ڈائل کرنے سے آپ جان پائیں گے کہ جب آپ کوئی کال اٹینڈ نہیں کرتے تو ایسی صُورت میں وہ کال وغیرہ کسی اور نمبر پر فارورڈ تو نہیں ہو رہی۔

* #002 #
یہ یونیورسل کوڈ ہے جو آپ کے فون پر لگی ہُوئی تمام Redirections کو ختم کر دے گا، اگر آپ نے اپنے فون کی کالز یا مسیجزیا کوئی اور ڈیٹا وغیرہ Redirect نہیں کیا ہُوا تو اس کوڈ کو ملا کر آپ اپنے دل کی اچھی طرح تسلی کر سکتے ہیں کہ آپ کی معلومات محفوظ ہیں۔

* #06 #
اس کوڈ کی مدد سے آپ اپنے فون کا آئی ایم ای آئی نمبر جان سکتے ہیں یہ نمبر آپ کے فون کا مخصوص نمبر ہے جو اگر فون گُم جانے یا چوری ہو جانے کی صُورت میں آپ کے بہت کام آسکتا ہے، آپ اس نمبر کی مدد سے اپنا فون سیٹ بلاک کروا سکتے ہیں اور اگر کوئی اور آپ کے فون میں دُوسری سم ڈال کر استعمال کر رہا ہے تب بھی اس نمبر کی مدد سے پولیس جان جائے گی کہ آپ کا فون کہاں ہے۔

* #* #4636 #* #*
موبائل فونز کے خاص کوڈ ہیکرز کو آپ کی لوکیشن بتا سکتے ہیں جس سے وہ آپ کا کہیں بھی تعاقب کر سکتے ہیں اور ان ہیکرز کے بارے میں جاننے کے لیے یہ کوڈ آپ کی مدد کر سکتا ہے، یہ کوڈ درحقیقت موبائل پروگرام بنانے والے ایڈوانس یوزرز کے لیے ہے لیکن اس کو ڈائل کر کے آپ اس سے اپنے موبائل کی سیل آئی CID اور لوکل ایریا کوڈ LAC نمبرز حاصل کر سکتے ہیں اور ان نمبرز کے ساتھ چند عام سی ویب سائٹس جو سیل آئی ڈی کے متعلق معلومات دیتی ہیں اور سیل آئی ڈی کی لوکیشن کو ڈُھونڈنے میں بھی مدد دیتی ہیں اور آپ ان کی مدد سے اندازہ لگا سکتے ہیں کہ کوئی آپ کے موبائل سے بلا وجہ منسلک تو نہیں۔

آئی فون استعمال کرنے والے افراد * #* #4636 #* #* کی بجائے اپنے فون سے *3001 #12345 # ملا کر یہ معلومات سیل آئی ڈی اور ایل اے سی کی معلومات حاصل کر سکتے ہیں اور اگر یہ سروس اُن کے موبائل پر میسر نہیں ہے تو ایسی صُورت میں اپنے فون مینوفیکچر ر سے رابطہ کریں۔

# #4636 # # : اس کوڈ سے وائی فائی سگنل، بیٹری، یوزایج اسٹیٹکس اور دیگر معلومات حاصل کی جاسکتی ہے۔ # #7780 # # : اس سے فوری طور پر آپ فیکٹری سیٹنگز تک پہنچ سکتے ہیں جو کہ اپلیکشن ہی ڈیلیٹ کرے گی۔

# #8351 # # : اس سے آپ گزشتہ 20 فون کالز میں اپنی آواز کی ریکارڈنگ سن سکتے ہیں۔ * #0011 # : یہ سام سنگ گلیکسی کے سروس مینیو کو اوپن کرنے کا کوڈ ہے۔ # #4636 # # : یہ موٹرولا کا سیکرٹ مینیو ہے 👇

09/09/2023

*ہماری زندگیوں کو چیزوں کی کثرت کھا گئی ہے۔*

کسی دور میں دس یا بارہ گانوں والا ایک کیسٹ ہوتا تھا۔ کوئی بہت شوقین ہوتا تو اپنی پسند کی لسٹ دے کر گانے بھرواتا۔ سب گانے بہت مزے سے سنتے تھے اب ہزاروں گانے ہوتے ہیں USB میں اور کوئی پسند نہیں آتا۔

دو تین دوست ہوتے تھے جن سے ہر خوشی غم سانجھا ہوتا تھا۔ جب ضرورت ہو آ موجود ہوتے۔ اب سوشل میڈیا پر ہزاروں اور کانٹیکٹ لسٹ میں سینکڑوں لوگ ہیں مگر بےکار۔

یاد پڑتا ہے کہ گھروں میں بمشکل ایک سائیکل ہوتی تھی اسی پر گھر کی ساری شاپنگ بھی ہوتی تھی۔ سکول ٹیوشنز اور دوستوں سے ملنا بھی۔ یہ سب کر کے بھی فراغت کا وقت بچ جاتا تھا۔ اب گاڑیاں اور بائیکس کھڑی ہوتی ہیں مگر ان پر کام ختم نہیں ہوتے۔ بھاگ دوڑ میں ایسے دن گزر جاتا ہے پتہ بھی نہیں چلتا۔ ‏
اور اس سے بھی مزے کی بات اس ایک سائیکل کو بھی روز پنکچر لگتا یا ٹائر میں سپرنگ والے ہینڈ پمپ ہوا بھرنی پڑتی تھی۔ کبھی اس کے کُتے فیل ہو جاتے تو کبھی ہینڈل "وِنگا" (ٹیڑھا) ہو جاتا کبھی چین اتر جاتی تو کبھی بریک فیل۔ ان سب مشکلات کے باوجود کبھی کام نپٹانے میں مشکل نہیں پڑتی تھی۔

پورے ہفتے میں سنڈے کو پکچر لگتی تھی اور بدھ کو چترہار۔ ‏‎اسی کے چکر میں اینٹینے ہلا ہلا کر باولے ہوئے رہتے تھے۔ سارے گھر میں ایک ٹی وی ہوتا وہ بھی ناب یا بٹنوں والا اور سارے دن میں صرف ایک ڈرامہ لگتا تھا رات آٹھ بجے۔ سب مل کر دیکھتے۔ اب کیبل پر سینکڑوں چینل ہزاروں ڈرامے مگر کسی پر دل نہیں ٹھہرتا۔

پیسے جمع کر کے لائبریری سے کرائے پہ رسالے لائے جاتے اور ایک ہی دن میں پورا ختم کر دیتے۔ گھر میں بچوں بڑوں ہر کسی کی بیڈ سائیڈ پر ناول۔ رسالہ یا کوئی کتاب ضرور ہوتی جو وہ رات کو پڑھ کر سوتے۔

پیسے ڈال کر وی سی آر منگوایا جاتا فلموں کی لسٹ بنتی اور گروپ کی شکل میں بیٹھ کر فلمیں دیکھی جاتیں۔ اب تو موبائل پر جب چاہیں فلم دیکھ لیں مگر وہ مزہ اور طلب ختم ہوگئی۔

‏‎مجھے یاد پڑھتا ہے گرمیوں میں سر شام صحن میں چھڑکاؤ کرکے چارپائیاں ڈل جاتیں۔ سونے سے پہلے سارے دن کی رپورٹیں ایکسچینج ہوتیں۔ ایک پیڈسٹل فین ہوتا تھا اور لائن میں پانچ سے چھ چارپائیاں ہوتی تھیں۔ دور کی چارپائی تک ہوا مشکل سے ہی پہنچتی۔ اب ہر کمرے میں اے سی ہے مگر نیند غائب۔

وقت کیساتھ ضرورتیں بھی بدل گئیں اور خلوص بھی۔

*جب چیزیں تھوڑی تھیں تب قدر تھی اب ہر چیز کی بہتات ہے پر ناقدری۔*
*بس ہماری زندگیوں کو چیزوں کی کثرت کھا گئی۔*

08/09/2023
06/09/2023

‏شاعروں کے قصے اپنی جگہ، مگر حقیقت یہ ہے کہ دنیا کا سب سے بڑا عشق "روٹی" اور سب سے بڑی عیاشی "تندرستی" ہے.!-

01/09/2023

انگریزی میڈیم، اردو میڈیم، مہنگا اسکول، سستا اسکول، اے لیول/او لیول/فلاں بورڈ دھمکاں بورڈ، یہ سب کیا ہے؟ ہر پاکستانی کو یکساں تعلیم کیوں نہیں دیتے ہو

Address

Islamabad

Telephone

+923149187081

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Decent 99 Embriodery posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Decent 99 Embriodery:

Share