16/02/2026
*آل پاکستان ماربل انڈسٹریز ایسوسی ایشن (APMIA) اور پاکستان کاؤنسل آف سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ (PCSIR)، پشاور کے مابین میمورنڈم آف انڈرسٹینڈنگ (MoU)*
(تحقیق، جدت، ٹیکنالوجی کی منتقلی اور استعدادِ کار کو مضبوط بنانے کے لیے باہمی تعاون)
آپ کو مطلع کیا جاتا ہے کہ مورخہ 11 فروری، 2026 بروز بدھ، آل پاکستان ماربل انڈسٹریز ایسوسی ایشن (APMIA) اور پاکستان کاؤنسل آف سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ (PCSIR) کے درمیان PCSIR لیبز کمپلیکس، پشاور میں میمورنڈم آف انڈرسٹینڈنگ (MoU) ساتھ دستخط کیے گئے.
ایپمیا کی جانب سے چیئرمین جناب محمد بلال خان، زونل وائس چیئرمین (مردان) جناب نہاد علی، زونل وائس چیئرمین (رسالپور۔نوشہرہ) جناب اعجاز احمد خان اور دیگر ممبران شریک ہوئے جبکہ پی سی ایس آئ آر، پشاور کی جانب سے ڈائریکٹر جنرل انجینئر سہیل امیر مروت، ڈائریکٹر (پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ) جہانگیر خان مہمند، انجینئر مہتاب، انجینئر یونس، انجینئرا جاوید، انجینئر وحید الرحمٰن بھی تقریب میں موجود تھے۔
اس MoU کا مقصد ڈائمینشنل سٹون سیکٹر کی ترقی اور ٹیکنیکل معاونت کے لیے باہمی اشتراکِ عمل کو فروغ دینا ہے. جس کے تحت درج ذیل امور پر اتفاق کیا گیا؛
1۔ لیبارٹری ٹیسٹنگ میں ڈسکاؤنٹ
• ایسوسی ایشن کے ممبران کو PCSIR میں ڈائمینشنل سٹون کے لیب ٹیسٹ پر 15 فیصد ڈسکاؤنٹ دیا جائے گا۔
• اگر ایسوسی ایشن ایکسپورٹ ڈیویلپمنٹ فنڈ (EDF) کے ذریعے لیبارٹری ٹیسٹنگ کی مشینری خرید کر PCSIR کو فراہم کرے گی تو اس صورت میں ایسوسی ایشن کے ممبران کو لیب ٹیسٹ کی سروسز پر 50 فیصد ڈسکاؤنٹ حاصل ہوگا، بشرطیکہ فنڈنگ EDF سے ہو.
2۔ ٹریننگ اور آگاہی پروگرامز
پی سی ایس آئ آر درج ذیل پروگرامز کے انعقاد میں ایسوسی ایشن کو مکمل سہولت فراہم کرے گا:
• ٹیکنیکل ٹریننگ پروگرامز
• آگاہی سیمینار
• کپیسٹی بلڈنگ ورکشاپس
• انڈسٹری کے لیے رہنمائی سیشنز
3۔ جوائنٹ کارڈینیشن کمیٹی کا قیام
ایسوسی ایشن اور پی سی ایس آئ آر کے نمائندگان پر مشتمل ایک جوائنٹ کارڈینیشن کمیٹی (JCC) تشکیل دی جائے گی جو فعال رابطہ، طے شدہ اقدامات پر مؤثر عمل درآمد اور انڈسٹری کے مفاد میں مسلسل تعاون کو یقینی بنائے گی۔
4۔ طے شدہ امور پر عمل درآمد
میمورنڈم آف انڈرسٹینڈنگ (MoU) کے تحت متفقہ سرگرمیوں پر باہمی تعاون سے عمل درآمد کیا جائے گا، جس کا فوکس درج ذیل معاملات پر ہوگا؛
• ڈائمینشنل سٹون سیکٹر کے معیار میں بہتری
• تحقیق اور ڈیویلپمنٹ میں تعاون
• ٹیکنیکل مشاورتی خدمات کی فراہمی
• ایکسپورٹ مسابقت میں اضافہ
• انٹرنیشنل معیارا کے مطابق انڈسٹری کی جدید کاری
یہ اشتراک پاکستان کے ڈائمینشنل سٹون سیکٹر کی ٹیکنیکل صلاحیت، معیار اور ایکسپورٹس میں اضافے کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔
تمام ممبران سے گزارش ہے کہ وہ اس میمورنڈم آف انڈرسٹینڈنگ (MoU) کے تحت فراہم کردہ سہولیات اور رعایات سے بھرپور فائدہ اٹھائیں.