Aerobic Groups

Aerobic Groups Deals in solar solutions of Residential commercial and agriculture

03/02/2026

اہم وارننگ / عوامی آگاہی پیغام ⚠️

تمام افراد اور سولر کمپنیوں کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ سولر کے نام پر ہونے والی دھوکہ دہی سے محتاط رہیں۔
یہ کوئی رجسٹرڈ کمپنیاں نہیں بلکہ خود کو کسٹمر ظاہر کر کے مختلف سولر کمپنیوں کے ساتھ فراڈ کرتے ہیں۔

جن ناموں کے بارے میں شکایات سامنے آئی ہیں:
حاجی خالد، امتیاز، ابو بکر اور ان کے ساتھ مزید دو افراد۔

یہ لوگ پسرور، سیالکوٹ روڈ پر، پسرور سے تقریباً 5 کلومیٹر دور “رام کی گاؤں” میں واقع ہیں۔
قبرستان کے ساتھ ایک حویلی ہے جہاں لوگوں کو بلا کر ڈیلز کی جاتی ہیں۔

ان کا ایک شخص خود کو مالک ظاہر کرتا ہے جو:
• صرف چند منٹ کے لیے سامنے آتا ہے
• خود کو “نواب” کہلاتا ہے
• دعویٰ کرتا ہے کہ دبئی میں اس کا بزنس ہے
• اور یہ بھی کہ پاکستان میں اس کے فائیو اسٹار ہوٹلز ہیں

⚠️ واضح رہے کہ یہ دعوے درست نہیں ہیں۔

یہ لوگ عام طور پر لوگوں اور سولر کمپنیوں کو یہ کہہ کر گمراہ کرتے ہیں کہ:
• ہمارے نئے گھر بن رہے ہیں
• ان نئے گھروں پر سولر لگوانا ہے
• بڑے سولر پراجیکٹس کا جھانسہ دیتے ہیں

جبکہ حقیقت میں:
• نہ کوئی نئے گھر بن رہے ہیں
• نہ کسی تعمیراتی پراجیکٹ پر کام جاری ہے
• اور اصل بجلی کا بل، ملکیت کے کاغذات یا مکمل ڈاکیومنٹس فراہم نہیں کیے جاتے

یہ طریقہ استعمال کر کے مختلف سولر کمپنیوں کو نقصان پہنچایا جاتا ہے۔

تمام سولر کمپنیوں اور عام افراد سے گزارش ہے کہ:
• کسی بھی ڈیل سے پہلے مکمل ویری فکیشن کریں
• اصل بجلی کا بل اور پراپرٹی کے ثبوت لازمی چیک کریں
• بغیر تحریری معاہدے اور تصدیق کے کوئی کام یا سامان فراہم نہ کریں

⚠️ ہوشیار رہیں، احتیاط کریں، اور اس پیغام کو دوسروں تک ضرور پہنچائ

04/11/2025

Follow the Aerobic Group Solar Market channel on WhatsApp:

سولر پلیٹس کی صفائی کے دوران کرنٹ لگنے سے بڑھتی اموات – کسانوں، باغبانوں اور گھریلو صارفین کے لیے مکمل رہنمائی.سولر توان...
05/07/2025

سولر پلیٹس کی صفائی کے دوران کرنٹ لگنے سے بڑھتی اموات –
کسانوں، باغبانوں اور گھریلو صارفین کے لیے مکمل رہنمائی.

سولر توانائی آج کے دور میں ایک نعمت بن چکی ہے۔ بجلی کے بل سے نجات اور لوڈشیڈنگ کا حل فراہم کرنے والا یہ نظام دیہی علاقوں، گھریلو صارفین، باغات اور کھیتوں میں تیزی سے مقبول ہو رہا ہے۔ مگر اس کا ایک پہلو جس پر کم توجہ دی جاتی ہے، وہ ہے سولر سسٹم کے دوران کرنٹ لگنے کا خطرہ۔ حالیہ دنوں میں صفائی یا دیکھ بھال کے دوران کرنٹ لگنے سے کئی قیمتی جانیں ضائع ہو چکی ہیں۔

اس مضمون میں ہم سولر کرنٹ کی نوعیت، اس کے خطرات، اور بچاؤ کے تمام ممکنہ اقدامات پر تفصیل سے روشنی ڈالیں گے۔
سولر کرنٹ کی طاقت کو سمجھیے
1. ڈی سی کرنٹ کیا ہے؟
سولر پلیٹس سے پیدا ہونے والی بجلی "ڈائریکٹ کرنٹ (DC)" ہوتی ہے جو مسلسل اور سیدھی بہاؤ میں ہوتی ہے۔ یہ AC کرنٹ (جو گھریلو لائنوں میں ہوتا ہے) کے مقابلے میں جسم پر زیادہ دیر تک چپک سکتا ہے اور دل کی دھڑکن روکنے کا سبب بن سکتا ہے۔
2. خطرناک وولٹیج:
12V سے لے کر 600V تک سولر سسٹمز ہوتے ہیں۔ 48V سے اوپر کرنٹ لگنے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، خاص طور پر جب پینلز دھوپ میں مکمل پیداوار دے رہے ہوں۔
3. کرنٹ دن کے وقت زیادہ ہوتا ہے:
چونکہ سورج کی روشنی سے سولر پلیٹس بجلی پیدا کرتی ہیں، اس لیے دن کے اوقات میں کرنٹ لگنے کا خطرہ کئی گنا بڑھ جاتا ہے، خاص طور پر صبح 8 بجے سے 6 بجے شام کے درمیان پلیٹس صاف کرتے وقت سخت کرنٹ لگنے کے زیادہ امکانات ہوتے ہیں۔

خطرات والے کام

1. پلیٹوں کی صفائی پانی سے کرنا
2. گیلے ہاتھوں یا برقی اشیاء کے ساتھ چھیڑ چھاڑ
3. کھلے تاروں کے قریب کام کرنا
4. برقی سرکٹ یا انورٹر چیک کرتے وقت احتیاط نہ برتنا

سولر کرنٹ سے بچاؤ کے مکمل اقدامات

1. صفائی کے وقت یہ احتیاطی تدابیر اپنائیں:
صفائی ہر صورت صبح سویرے یا شام ڈھلنے کے بعد کریں تاکہ پلیٹس کم یا کوئی کرنٹ پیدا نہ کر رہیں۔
سولر پلیٹس کی صفائی کے لیے بنایا گیا خصوصی ریپر استعمال کریں جس سے کرنٹ ٹرانسفر نہیں ہوتا
پلاسٹک یا ربڑ کے دستانے لازمی پہنیں۔
ربر سول والے جوتے پہن کر کام کریں تاکہ زمین سے کرنٹ کا راستہ منقطع ہو جاے۔
سولر پلیٹس پر ڈائریکٹ پائپ سے پانی نہ ڈالیں کہ کرنٹ پانی کی دھار میں آ کر شدید نقصان کا باعث بن سکتا ہے۔

2. برقی نظام کی حفاظت کو یقینی بنائیں:
سولر تاروں پر موٹے انسولیٹڈ کور لگوائیں۔
تمام جوائنٹس اور کنکشن ڈبوں کو واٹر پروف کریں۔
ہر سولر سسٹم میں سرکٹ بریکر اور آرسی بی (RCD/ELCB) انسٹال کریں تاکہ کرنٹ لیک ہونے کی صورت میں بجلی فوراً بند ہو جائے۔
انورٹر اور بیٹری والے حصے کو تالے دار باکس میں رکھیں تاکہ غیر ماہر افراد چھیڑ چھاڑ نہ کر سکیں۔
3. غیر تربیت یافتہ افراد کو منع کریں
بچوں، بزرگوں اور ناواقف افراد کو سولر سسٹم سے دور رکھیں۔

اگر کسی مسئلے کی سمجھ نہ آئے تو فوراً ماہر الیکٹریشن یا سولر ٹیکنیشن کو بلائیں۔
ایمرجنسی کی صورت میں کیا کریں؟
1. اگر کسی کو کرنٹ لگ جائے:
فوراً بجلی کا مین سوئچ بند کریں۔
لکڑی یا پلاسٹک کی چھڑی سے متاثرہ فرد کو کرنٹ سے الگ کریں۔
فوری طور پر ایمبولینس یا قریبی اسپتال لے جائیں۔

CPR کی تربیت رکھنا مفید ہے – خاص طور پر دیہی علاقوں میں۔
اضافی احتیاطیں کسانوں اور باغبانوں کے لیے:
کھیتوں اور باغات میں لگے سولر پینلز کے اردگرد فینسنگ یا حفاظتی بورڈز لگائیں۔
بارش کے دنوں میں پلیٹس کو ہاتھ نہ لگائیں۔
اگر پینلز چھت پر ہوں تو سیڑھی استعمال کرتے وقت ربر کے جوتے پہنیں۔
سولر توانائی ایک ماحول دوست، سستا اور مفید نظام ہے مگر اس کی دیکھ بھال میں احتیاط نہ برتنا جان لیوا ہو سکتا ہے۔ تھوڑی سی توجہ، صحیح وقت پر صفائی، مناسب حفاظتی آلات، اور ماہرین سے رہنمائی لے کر ہم ان قیمتی جانوں کو بچا سکتے ہیں جو محض لاعلمی یا بےاحتیاطی کی نذر ہو جاتی ہیں۔

سولر کے علاؤہ اپنے گھر آفس و کھیتوں میں لگے بجلی کے نظام کو آج ہی الیکٹریشن بلوا کر ٹھیک کروائیں کہا سپارکنگ ہو رہی بٹن سوئچ , جوڑ وغیرہ لگنے والے فوری لگوائیں کہ کوئی زندگی ضائع کر کے پچھلے ابھی عملی کام کرنے کی ضرورت ہے ۔۔۔۔
نہایت مناسب قیمت پر بہترین سولر سسٹم لگوانے کے لئے رابطہ کرین
ایروبک سولر سلوشن ۔ آفیس نمبر 3، سیکنڈ فلور، C-22 خیابان اتحاد لین 2، فیز 2 ایکسٹینشن ، ڈی ایچ اے ، کراچی ۔ موبائل نمبر 0337084-0336

Hot dip Galvanized solar structure required in bulk quantity at Karachi plz contact 03360337084
29/06/2025

Hot dip Galvanized solar structure required in bulk quantity at Karachi plz contact 03360337084

28/06/2025

Informative news of the Solar Market needs attention

26/06/2025
16/06/2025

پاڪستان شاید دنیا کا اکیلا ملڪ ہے ، جہاں بجلي کے چوري شدہ یونٽ ان لوگوں سے وصول کیے جاتے ہیں جو بجلی چوری نہیں کرتے !

16/06/2025
15/06/2025

Sindh Govt demands No Tax on Solar for Support on Federal Budget

‏12 سے 20 گھنٹے لوڈ شیڈنگ والے مُلک میں سولر پینل پر 18 فیصد ٹیکس عائد,تاکہ عوام کہیں سولر  خرید کر سکھ کا سانس نہ لیں..
13/06/2025

‏12 سے 20 گھنٹے لوڈ شیڈنگ والے مُلک میں سولر پینل پر 18 فیصد ٹیکس عائد,تاکہ عوام کہیں سولر خرید کر سکھ کا سانس نہ لیں..

Address

Office No. 3 , 2nd Floor, C-22, DHA Phase 2 Extension
Karachi

Opening Hours

Monday 09:00 - 18:00
Tuesday 09:00 - 18:00
Wednesday 09:00 - 18:00
Thursday 09:00 - 18:00
Friday 14:00 - 18:00
Saturday 09:00 - 18:00

Telephone

+922132250200

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Aerobic Groups posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Aerobic Groups:

Share