17/04/2024
جنگ عظیم اول اور دوم میں ہندوستانی مسلمان ہندو اور سکھ اپنے کارنامے ایسے فخریہ بیان کرتے ہیں جیسے اس سے انکے دیس وطن مذہب کو فائیدہ پہنچاہو۔
یہ جنگیں غلام ہندوستانیوں نے اپنے مسلط شدہ آقاؤں کی حکومت کو دوام بخشنے اور اپنے پیٹ کی آگ بجھانے کے لئے لڑیں۔
ہندوستانی فوج کو انگریز نے اپنے اقتدار کو طوالت بخشنے کے لئے استعمال کیا
دونوں طویل جنگیں نو آبادیاتی نظام پر قابو پانے کے لئے لڑی گئیں اور شیطان کا ننگا کھیل کھیلا گیا
دونوں جنگوں کا سب سے ذیادہ نقصان مسلمانوں کو ہوا
پہلی میں خلافت گئی مرکز ختم ہوگیا وطن پرستی آئی
دوسری میں وطنیت اور علاقائی لسانیات کی بنیاد پر ہونے والی تقسیم نے مسلمانوں کو بالکل نالائق اور نا اہل بنا دیا اور تقسیم کرو اور حکومت کرو کی پالیسی آج بھی پوری طرح لاگو ہے