03/05/2024
میری رُوح کو اَشد ضرورت ہے...!!
ایک عمرے کی
گِرد کعبہ کے پھرنے کی
صفا و مروہ میں چل چل کر تھکنے کی
زمزم سے پیاس بجھانے کی
مسلسل رَب سے دعائیں مانگنے کی
اَشکوں سے چہرہ دھونے کی
صحنِ بیت اللہ میں گہرے سانس لینے کی
فضاؤں کی مہک سینے میں اتارنے کی
حَرم کے کبوتروں کو دانہ ڈالنے کی
اور اپنے دل کو وہیں چھوڑ کر آنے کی🤲🏻🥹❤️