02/09/2026
🌿 *نئے طلباء کے ویلکم کا منفرد اور مفید انداز* 🌿
شعبہ آٹو اینڈ ڈیزل مکینک کے سیکنڈ ایئر کے طلباء نے نئے آنے والے فرسٹ ایئر طلباء کے استقبال کے لیے ایک منفرد، خوبصورت اور مفید روایت کا آغاز کیا۔
*ہر نئے ٹرینی کا انفرادی طور پر استقبال کرتے ہوئے اسے ایک پودا بطور تحفہ پیش کیا گیا۔* یہ پودے شعبہ آٹو اینڈ ڈیزل مکینک کے باہر واقع باغیچے میں لگائے جائیں گے۔
یہ اقدام نہ صرف نئے طلباء کے پرتپاک استقبال کا ذریعہ ہے بلکہ اس کے ذریعے صفائی، خوبصورتی، ماحولیاتی تحفظ اور شجرکاری کو بھی فروغ ملے گا۔ 🌱
ہر طالب علم کی جانب سے لگایا گیا پودا مستقبل میں اس کے لیے ایک یادگار کی حیثیت رکھے گا۔ جب یہ پودے تن آور درختوں کی شکل اختیار کریں گے تو ادارے کی خوبصورتی، سرسبزی اور ماحول کو مزید بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔
🌿 *ایک پودا، ایک یادگار* 🌿