Usama hanjra official

Usama hanjra official A. o. A! Most welcome to our page.

M.b.game think about it
09/08/2022

M.b.game think about it

Need help... someone asked me to explain this very positively 🤔
09/08/2022

Need help... someone asked me to explain this very positively 🤔

Duniya ki sb sy dhuki girl...😅
09/08/2022

Duniya ki sb sy dhuki girl...😅

09/03/2022

پاکستان میں اس وقت حقیقی ‏مقابلہ پی ڈی ایم اور عمران خان میں نہیں ہے بلکہ اصل مقابلہ سی آئی اے اور آئی ایس آئی کا ہے. اپوزیشن کے پیچھے (امریکہ کی سی آئی اے/ برطانوی ایم آئی 6، ایم آئی 5) اور ہندوستانی خفیہ ایجنسی " را " کی مکمل سپورٹ ہے، اب دیکھنا یہ ہے کہ نیشنل سیکیورٹی کا دفاع ہو گا یا سی آئی اے کی مداخلت کے باوجود غیرجانبدار رہ کر سی آئی اے کو کھلا میدان دیا جائے گا۔

امریکہ اور یورپین یونین کی ناپسندیدہ شخصيت عمران خان بن گئے ہیں جو ان کی ہدایات پر عمل نہیں کر رہے، خان کو وزیراعظم کے عہدے سے ہٹانے کیلئے غیرممالک نے اپنےخزانوں کے منہ کھول دٸیے اور نامناسب سفارتی طریقے، تمام تر مغربی میڈیا بشمول ہندوستانی میڈیا کی بھرپور منفی کوریج اور اخلاقیات سے عاری اوچھے ہتھکنڈوں کےساتھ تمام تر کوشش ہے کہ پاکستان کا وزیراعظم کوٸی بھی ہو مگر عمران خان نہ ہو، قومی اسمبلی کے ممبران کے ایمان اور قومی غیرت خریدنے کی سب سے بڑی منڈی اپوزیشن کی تحریکِ عدم اعتماد میں لگے گی۔
طاغوتی و بیرونی قوتوں کی کوشش ہے کہ پاکستان کو دوبارہ اپنی غلامی والی جگہ پر لے آئیں اور پاکستانیوں کے مسائل ، روشن خیالی اور مستقبل کی پرواہ کیئے بغیر پاکستان کو اپنے مفادات میں ٹشو پیپر کی طرح جیسے اور جب چاہیں استعمال کرتے رہیں۔
‏کپتان کو مشکل حالات میں چھوڑنے والے بھاڑ میں جائیں ہم ہواؤں کا رخ دیکھ کے نظریے نہیں بدلتے ، إنشاءاللّٰه آخری دم تک عمران خان کے ساتھ ہیں
وہ مرد نہیں جو ڈر جائے حالات کے خونی منظر سے
اس دور میں جینا لازم ہے جس دور میں جینا مشکل ہو
میرا اعتماد عمران خان

20/02/2022
20/01/2022
02/11/2021

خبردار ہوشیاررررر
Copy

چھ دن سے میرے کزن کی بیٹی اسپتال میں داخل تھی۔ اسکی ذہنی حالت ٹھیک نہیں تھی۔ پتہ چلا کہ چیختی ہے چلاتی ہے اور کاٹتی ہے۔
بارہ سال کی بچی ہے۔ مجھے پتہ چلا تو دیکھنے اسپتال گیا۔ بچی کی ٹانگیں اور ہاتھ باندھے ہوئے تھے اور وہ تڑپ رہی تھی۔ ڈاکٹر صاحب سے ملا تو بولے ہیسٹیریا ہے۔ باپ سے پوچھا تو کہنے لگے اس کو سایہ ہو گیا ہے۔ والدہ نے کہا اسکی پھوپھو نے جادو کروا دیا ہے۔ ۔!!!
جتنے منہ اتنی باتیں۔ میں نے بچی کے پاس جا کر اسے پیار کیا اور پانی پلایا۔ وہ بیقرار تھی۔ کہتی ہے مجھے گول گپے کھانے ہیں۔ !!!
ڈاکٹر صاحب نے منع کیا ہے کہ اس کو کوئی چیز بازار سے نہیں دینی ۔ میرا ماتھا ٹھنکا۔ میں نے پوچھا کہ بچی کی یہ حالت کب سے ہے۔ !!والدہ نے بتایا کہ چھٹیوں کے آخری بیس ایام اپنی پھوپھو کے گھر گئی تھی۔ وہاں سے جب واپس آئی ہے طبیعت ناساز ہے۔ چڑچڑی ہوگئی ہے۔ باہر نکل نکل کر بھاگتی ہے۔ کہتی ہے کہ گول گپے کھانے ہیں وہ بھی لا کر دئیے پر پسند نہیں آتے پھینک دیتی ہے۔ چیختی ہے چلاتی ہے۔
میں نے لڑکی سے تنہائی میں بات کرنے کی اجازت چاہی جو مل گئی۔میں نے بچی کے ہاتھ پاؤں کھولے اور ٹیرس پر لے گیا، اسے پانی پلایا میں نے کہا مجھے اپنا دوست سمجھو جو کچھ ہم میں بات ہوگی وہ راز رہے گی۔ میں نے قسم کھائی۔ لڑکی کو کچھ حوصلہ ہوا تو کہنے لگی ۔!!
آپ اپنی ماں کی قسم کھائیں کہ کسی کو نہیں بتائیں گے، کہنے لگی پھوپھو کے محلے میں ایک گول گپے والا ہے جس کے گول گپے مجھے بہت پسند ہیں۔
میرا کزن اور میں ہم دونوں وہ کھانے کیلئے جاتے تھے میں جب سے واپس لوٹی ہوں دل بہت بیقرار رہتا ہے اور جسم میں جیسے کچھ جل سا رہا ہے۔ میں نے اس سے اس کی پھوپھو کا نمبر لیا اور اس کو یقین دلایا کہ میں جو کچھ بھی کر سکا ضرور کروں گا۔
اگلے روز میں اس کی پھوپھو کے گھر گیا۔ رشتے دار تھے میری بہت عزت کی۔ میں نے اس کے بیٹے کے ساتھ سے بازار تک ساتھ چلنے کو کہا ۔ہم پیدل ہی شام کو گھر سے نکلے، باتوں باتوں میں نے لڑکی کے حوالے سے گول گپوں کی تعریف کی اور یوں ہم اس دکان کے کیبن میں پہنچ گئے۔
گول گپے منگوائے گئے اور کھائے بھی۔ بہت مزے دار تھے۔ الگ سا ذائقہ تھا۔ خیر میں نے کچھ پیک کروا لئیے اور ساتھ لے آیا۔ رات کو واپس شہر آیا اور وہ گول گپے ایک دوست کی لیب والے کو دیئے کہ اس کو چیک کردے۔ منشیات والے ادارے کو بھی ایک سیمپل دیا۔
اگلے دن رپورٹ آئی تو میں اپنا سر پکڑ کر بیٹھ گیا،رپورٹ میں پتہ چلا کہ مصالحہ جات میں ہیروئن ملائی گئی ہے۔ میرا ایک لمحے کیلئے دم بند سا ہو گیا۔
میں نے فوراًاینٹی نارکوٹکس سے رابطہ کیا اور اس گول گپے والے کی دکان پر ریڈ کیاتو وہاں سے شراب، ہیروئن اور چرس برآمد ہوئی۔ یہ باقاعدہ ایک منشیات کا اڈہ تھا اور گول گپے والا اپنے گول گپوں میں ہیروئن گھول کر کھلا رہا تھا۔ جو لگ گئے وہ یہاں سے ہٹ نہیں سکتے تھے۔
ان کو پکڑوا کر بچی کی طرف لوٹا اور ڈاکٹر صاحب کو اعتماد میں لے کر بچی کو ترک منشیات کے ادارے میں داخل کروا کر علاج کروایا۔
یہ ایک سچا واقعہ تھا۔۔ اب آئیں اصل مسئلے پر۔۔ اور وہ یہ ہے کہ ہمارے بچوں کے ساتھ یہ کیا ہورہا ہے۔
اسکولوں کے باہر ریہڑیوں پر اور اسکول کالجوں کی کینٹینوں پر محلے میں پھرتے رہڑی والے, لیز، سلنٹی، پاپڑ، چپس، چاکلیٹ بنٹیز، گولیاں، ٹافیاں، بسکٹ، جوس بنانے والے ہمارے بچوں کے ساتھ کیا کچھ کر رہے ہیں ۔ہمارے بچے اب نشوں پر لگ چکے ہیں اور ہمیں معلوم ہی نہیں۔ ہم بحیثیت مجموعی اپنی اولادوں سے غافل ہیں۔

میں نے بھی بلیو ایریا سے ایک ٹھیلے سے چائے پی تو مجھے بہت سکون محسوس ہوا. میں اگلے دن نمل سے پھر چائے پینے چلاگیا. مجھے احساس ہی نہیں رہا کہ میں تین ماہ تک چائے پیتا رہا پھر ایک رات نیوز دیکھی کہ مطلوبہ ٹھیلہ جس میں چائے پیتا تھا اس کو سیکیورٹی والوں نے دھر لیا ہے وہ چائے میں ڈوڈے وغیرہ ڈالتے تھے.. وہ لوگ اپنے منافع کے لئے لوگوں کی جان سے کھیل جاتے ہیں اللہ کریم...
حکومت بے خبر ہے تو والدین اور اساتذہ کو جاگنا ہوگا۔ ان تک اپنے بچوں کو نہ جانے دیں۔ یہ بچے ہمارا مستقبل ہیں ،گول گپوں والا تو گول گپے بیچ جائے گا مگر ہماری پوری نسل نشئی بن کر تباہ ہو جائے گی۔
جاگتے رہیں ورنہ سب کچھ سو جائے گا۔۔

Address

Khanewal

Opening Hours

Monday 09:00 - 21:00
Tuesday 09:00 - 21:00
Wednesday 09:00 - 21:00
Thursday 09:00 - 21:00
Saturday 09:00 - 21:00
Sunday 09:00 - 21:00

Telephone

+923469436279

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Usama hanjra official posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Usama hanjra official:

Share