Water & Power Division Kharmang

Water & Power Division Kharmang Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Water & Power Division Kharmang, Energy Company, Mehdiabad, Kharmang.

ہنگامی اطلاع برائے عوام📢واٹر اینڈ پاور ڈویژن کھرمنگ کی جانب سے عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ طولتی فیز 2 سے بجلی کی ...
02/04/2026

ہنگامی اطلاع برائے عوام📢
واٹر اینڈ پاور ڈویژن کھرمنگ کی جانب سے عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ طولتی فیز 2 سے بجلی کی فراہمی پین اسٹاک پائپ پھٹنے کی وجہ سے عارضی طور پر معطل ہو گئی ہے۔ متعلقہ ٹیمیں موقع پر موجود ہیں اور مرمتی کام تیزی سے جاری ہے۔ بجلی کی بحالی جلد متوقع ہے۔ مزید برآں، طولتی اور کسورو گاؤں کے درمیان رابطہ سڑک بھی بند ہے، بحالی کے کام جاری ہے۔ عوام سے تعاون کی اپیل ہیں۔

💡واٹر اینڈ پاور ڈویژن کھرمنگ💡

21/03/2026

اطلاع براے صارفین۔📢
گنوخ ہائیڈل پاور اسٹیشن کا ایک یونٹ گورنر کی خرابی کے باعث عارضی طور پر بند ہو گیا ہے۔

ٹیکنیکل ٹیمیں فوری طور پر موقع پر موجود ہیں اور مسئلے کے حل کے لیے صورتحال کا جائزہ لے رہی ہیں۔

عوام سے گزارش ہے کہ بجلی کی عارضی بندش کے دوران محکمہ کے ساتھ تعاون کریں۔ ان شاء اللہ جلد بجلی بحال کر دی جائے گی۔
💡 محکمہ برقیات ضلع کھرمنگ۔ 💡

17/03/2026

اطلاع برائے معزز صارفین!📢
محکمہ برقیات ضلع کھرمنگ کی جانب سے عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ ضلع میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی ہمارا اہم مشن ہے تاہم بہار کے موسم کی آمد کے ساتھ ہی ضلع کھرمنگ کے مختلف مضافاتی علاقوں میں کھیتی باڑی کا آغاز ہو چکا ہے آبپاشی کے لیے ندی نالوں سے کوہلوں کے ذریعے پانی حاصل کیا جا رہا ہے جس کے باعث ندی نالوں میں پانی کی سطح انتہائی کم ہو گئی ہے اس صورتحال کے نتیجے میں بجلی کی پیداوار کے لیے درکار مناسب مقدار میں پانی فوربے (ٹنکی) تک نہیں پہنچ پا رہا اور فوربے بار بار خالی ہو رہی ہے پانی کی کمی کے باعث ٹربائن کو مطلوبہ مقدار میں پانی فراہم نہیں ہو پا رہا جس کی وجہ سے مختلف بجلی گھروں سے بجلی کی فراہمی متاثر ہو رہی ہے اور بار بار بجلی کی بندش کا سبب بن رہا ہے عوام الناس سے استدعا ہے کہ وہ اس صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے محکمہ کے ساتھ تعاون کریں۔
💡محکمہ برقیات ضلع کھرمنگ💡

11/03/2026

ضروری اطلاع📢
1 میگاواٹ H/S طولتی فیز-II اور 1.5 میگاواٹ H/S منٹھوکھا فیز-II سے بجلی کی فراہمی فی الحال بند ہے
• طولتی میں پین اسٹاک پائپ پھٹ گیا ہے۔
• منٹھوکھا میں ایچ ٹی کیبل خراب ہو گئی ہے
بجلی کی بحالی کے لیے مرمتی کام جلد شروع کیا جائے گا۔

💡 محکمہ برقیات ضلع کھرمنگ💡

27/02/2026

اہم اطلاع📢
کل بروز ہفتہ، 28 فروری کو ہاٸیڈل سٹیشن منٹھوکھا فیز ٹو ایکسپنشن جوائنٹ سے پانی کی لیکیج زیادہ ہو رہی ہے۔ مرمت کے کام کے باعث صبح 8:00 بجے سے شام 3:00 بجے تک پاور ہاؤس بند رہے گا۔
عوام الناس سے گزارش ہے کہ اس دوران بجلی کی بندش کو مدِنظر رکھتے ہوئے پیشگی انتظام کر لیں۔

💡محکمہ برقیات، ضلع کھرمنگ💡

12/02/2026

اطلاعِ عام📢
تمام صارفین کو مطلع کیا جاتا ہے کہ:
1 میگاواٹ طولتی فیز 2 پائپ ویلڈنگ کے باعث عارضی طور پر بند ہے۔اسی طرح 1.5 میگاواٹ طولتی فیز 3 ایکسپینشن جوائنٹ میں پانی کے زیادہ لیکیج کے سبب بند ہے۔
ان تکنیکی خرابیوں کی وجہ سے کسورو روڈ بھی متاثر ہو رہا ہے اور مرمتی کام مکمل ہونے تک متعلقہ علاقوں میں بجلی کی فراہمی ممکن نہیں ہو سکے گی۔
فیلڈ سٹاف مرمتی کام جلد از جلد مکمل کرنے کے لیے کوشاں ہے۔صارفین سے گزارش ہے کہ اس دوران محکمہ کے ساتھ تعاون کریں۔
💡 محکمہ برقیات ضلع کھرمنگ💡

اطلاعِ عام📢موسم کی شدت اور نالوں میں پانی کی شدید کمی کے باعث بجلی کی جنریشن میں کمی واقع ہوئی ہے۔واٹر اینڈ پاور ڈویژن ک...
01/02/2026

اطلاعِ عام📢
موسم کی شدت اور نالوں میں پانی کی شدید کمی کے باعث بجلی کی جنریشن میں کمی واقع ہوئی ہے۔
واٹر اینڈ پاور ڈویژن کھرمنگ کا فیلڈ اسٹاف عوام الناس کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے دن رات کوشاں ہے۔
عوام الناس سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ پیک آورز کے دوران، یعنی شام 5 بجے سے رات 10 بجے تک بھاری برقی آلات جیسے گیزر، ہیٹر، اوون وغیرہ کے استعمال سے گریز کریں، تاکہ بجلی کی سپلائی میں کسی قسم کی تعطل نہ ہو۔
آپ کے تعاون کے شکر گزار ہیں۔
💡محکمہ برقیات ضلع کھرمنگ💡

30/01/2026
اطلاع عام📢حالیہ برفباری کے باعث طولتی ایریا میں بجلی کے کھمبے اور ٹرانسمیشن لائن شدید متاثر ہوئی تھی۔ فیلڈ اسٹاف طولتی ن...
29/01/2026

اطلاع عام📢
حالیہ برفباری کے باعث طولتی ایریا میں بجلی کے کھمبے اور ٹرانسمیشن لائن شدید متاثر ہوئی تھی۔ فیلڈ اسٹاف طولتی نے انچارج غلام محمد کی سربراہی میں سخت سردی کے باوجود بروقت کارروائی کرتے ہوئے متاثرہ ٹرانسمیشن لائن کو بحال کر دیا، جس کے نتیجے میں بجلی کی سپلائی دوبارہ بحال ہو گئی ہے۔
محکمہ برقیات فیلڈ اسٹاف کی ان مخلصانہ اور قابلِ تحسین کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ ویل ڈن ٹیم طولتی۔
💡محکمہ برقیات ضلع کھرمنگ💡

اطلاعِ عام📢حالیہ شدید برفباری کے باعث ضلع کھرمنگ کے مختلف علاقوں میں ٹرانسمیشن لائنوں کو نقصان پہنچا ہے۔ تاہم محکمہ برقی...
28/01/2026

اطلاعِ عام📢
حالیہ شدید برفباری کے باعث ضلع کھرمنگ کے مختلف علاقوں میں ٹرانسمیشن لائنوں کو نقصان پہنچا ہے۔ تاہم محکمہ برقیات کے فیلڈ اسٹاف کی بروقت اور مسلسل کوششوں کے نتیجے میں بجلی کی سپلائی کو ممکن حد تک جاری رکھا گیا ہے۔
عوام الناس سے گزارش ہے کہ موجودہ موسمی حالات کے پیشِ نظر بجلی کے کھمبوں، تاروں اور دیگر برقی تنصیبات کے قریب جانے یا انہیں ہاتھ لگانے سے سختی سے گریز کریں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار حادثے سے بچا جا سکے۔
محکمہ برقیات عوام کے تعاون کا شکر گزار ہے۔
💡 محکمہ برقیات ضلع کھرمنگ💡

24/01/2026

اطلاع برائے عوام 📢
محکمہ برقیات، ضلع کھرمنگ کی طرف سے اطلاع دی جاتی ہے کہ کھرمنگ خاص میں ٹرانسفارمر میں تکنیکی خرابی کی وجہ سے بجلی کی سپلائی معطل ہے۔مرمت کا کام جلد از جلد مکمل کر کے بجلی کی فراہمی بحال کی جائے گی۔
عوام الناس سے گزارش ہے کہ سردی کی شدت کی وجہ سے نالوں میں پانی کی کمی کے سبب جنریشن بھی متاثر ہوئی ہے۔ بھاری برقی آلات کے استعمال سے گریز کریں تاکہ بلا تعطل بجلی کی سپلائی جاری رہ سکے۔
💡 محکمہ برقیات، ضلع کھرمنگ💡

12/01/2026

پچھلے ہفتے سے بلتستان میں سردی کی شدت میں نمایاں اضافہ ہو چکا ہے شدید سردی کے باعث مختلف فوربے، ہیڈ ورکس اور پاور چینلز میں برف جمنے کی وجہ سے پانی کی روانی بار بار متاثر ہو رہی ہے اس صورتحال کے نتیجے میں مختلف ٹربائنز کو مطلوبہ مقدار میں پانی دستیاب نہیں ہو رہی جس کے باعث بجلی کی پیداوار میں نمایاں کمی اور بار بار بجلی کی بندش کا سامنا ہے لہٰذا عوام الناس سے پُرزور اپیل کی جاتی ہے کہ وہ سردیوں کے اس مشکل موسم میں بھاری برقی آلات کے استعمال میں حتی الامکان کمی کریں اور ادارے کے ساتھ تعاون فرمائیں تاکہ دستیاب بجلی کو بہتر انداز میں تقسیم اور بجلی کی فراہمی کو بہتر انداز میں برقرار رکھا جا سکے۔
💡 محکمہ برقیات ضلع کھرمنگ 💡

Address

Mehdiabad
Kharmang
16300

Telephone

+925815926031

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Water & Power Division Kharmang posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category