16/12/2023
جناب محترم منظور احمد فاروقی صاحب سرپرست اعلیٰ پرائمری ایلمنٹری ٹیچرز ایسوسی ایشن پنجاب کے سرپرست اعلیٰ کی آج ریٹائرمنٹ کی الوداعی تقریب گورنمنٹ اسلامیہ پرائمری سکول کوٹ مومن ضلع سرگودھا میں منعقد ہوئی
فاروقی صاحب ایک نڈر، بہادر ، مخلص ، ساتھیوں کے ساتھی ، اساتذہ کی بے لوث خدمت کرنے والے مضبوط اعصاب کے مالک ۔ نہ ڈرنے والے نہ جھکنے والے نہ بکنے والے انسان ہیں
انہیں ہمیشہ منافق ، بددیانت، کرپٹ، فرعونیت پسند لوگوں سے چڑھ ہوتی ہے ۔
آج وہ گورنمنٹ کی سروس سے ریٹائر ہو گئے ہیں
آپ کو اس شاندار سروس گزارنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں وہ ریٹائر ضرور ہو گئے ہیں مگر انشاء اللہ ہمارے ساتھ رہیں گے پھر بھی ایک بڑا خلا محسوس ہو رہا ہے۔
اللہ تبارک و تعالیٰ انہیں مزید انسانیت کی خدمت میں مشغول رکھے ۔ اللہ انہیں صحت سکھ سکون والی لمبی زندگی بخشے آمین ۔