02/08/2022
گزشتہ روز مورخہ یکم اگست 2022 بروز پیر ٹیوٹا پنجاب کی جانب سے ٹیوٹا ایلومینائی ایسوسی ایشن کی تقریب حلف برداری لاہور کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی
تقریب کے مہمان خصوصی چیف آپریٹنگ آفیسر ٹیوٹا، جناب ظہیر عباس ملک تھے۔ پنجاب بھر سے مختلف مرد و خواتین ایلومینائی عہدیداران سمیت دیگر انجینئرنگ محکمہ جات سی اینڈ ڈبلیو سے ایس ڈی اوز آصف راتھوڑ، اور چوہدری مشتاق گجر ،
پاکستان ریلوے سے ایس ڈی او غلام محبوب،
ایڈوائزر ایٹا پاکستان جناب منیر اختر،
پنجاب اریگیشن، پاکستان واپڈا، لیسکو، ایل ڈی اے، واسا لاہور، پبلک ہیلتھ اور کنٹونمنٹ بورڈ سے دیگر انجینئرنگ ٹیکنالوجسٹس نے بھی شرکت کی۔ اور سید علی حسن شاہ کی قیادتِ پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔
اس موقع پر صدر ایلومینائی ایسوسی ایشن سید علی حسن شاہ
نے ایلومینائی ایسوسی ایشن کے عہدیداران کے ساتھ ملکر ایلومینائی ایسوسی ایشن کی مشعل روشن کی اور چیف آپریٹنگ آفیسر جناب ظہیر عباس ملک کو پیش کی۔ جو کہ پنجاب بھر کے تمام کالجز میں بھیجی جائے گی۔ سید علی حسن شاہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ترقی کیلئے انڈسٹریل ریولوشن ضروری ہے اور یہ تب تک رونما نہیں ہو سکتا جب تک ٹیکنیکل ایجوکیشن پر خصوصی توجہ نہیں دی جاتی۔
ٹیوٹا ایلومینائی ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے جناب سید علی حسن شاہ کے زیر صدارت حلف اٹھایا اور عزم کیا کہ صدق دل اور خلوص نیت سے اس کار خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے۔ اور پنجاب کو با ہنر پنجاب بنانے میں ٹیوٹا کے ساتھ ملکر ہر ممکن کوشش و تعاون کریں گے۔
تقریب میں شریک مہمانوں کی خاطر تواضع کیلیے ٹیوٹا پنجاب کی طرف سے پرتکلف عشائیہ کا اہتمام بھی کیا گیا۔
حسن علی ملک
وائس پریزیڈنٹ
(کمیونیکیشن اینڈ میڈیا)