23/06/2022
Post
*Hairline cracks*
اکثر لوگ سوال کرتے ہیں کہ ہم نے چھت کی کنکریٹ pouring کی۔ جب اگلے دن چھت پہ گئےتو چھت میں cracks تھے۔ اسکی کیا وجہ ہے۔
اسکی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں۔
1. جب سخت گرمیوں میں کنکریٹ کی جاتی ہے تو پورنگ کے 3-4 گھنٹے کے بعد cracks آ جاتے ہیں۔ انکو hair cracks کہا جاتا ہے۔ جب کنکریٹ چھت پہ ڈالی جاتی ہے تو مال نرم ہوتا ہے جب shrinkage ہوتی ہے تو یہ cracks develop ہو جاتے ہیں۔
2. دوسری اسکی وجہ یہ ہو سکتی ہے کہ جب کنکریٹ میں پانی زیادہ ڈالا جاتا ہے تو اسطرح کے cracks آجاتے ہیں۔
3. تیسری اسکی وجہ یہ ہو سکتی ہے کہ جب segregation ہوتی ہے تو پانی الگ ہو جاتا ہے ریت، سیمنٹ، کرش الگ ہو جاتی ہے تو اس وجہ سے بھی اسطرح کے hair cracks آ جاتے ہیں
4. اگر سٹیل میں corrosion زیادہ ہو تب بھی اکثر ایسے cracks develop ہو جاتے ہیں۔
لیکن اس میں خطرے والی کوئ بات نہیں۔ اگر یہ کریکس آ بھی جائیں تو بلڈنگ کے گرنے کا کوئ خدشہ نہیں اور نہ ہی اس سے کنکریٹ کی مظبوطی متاثر ہوتی ہے۔
ان سے بچنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ Super plasticizer استعمال کریں تاکہ plastic shrinkage کم سے کم ہو اور hair cracks نہ آئیں
یا پھر دوسرا طریقہ یہ ہے کہ کنکریٹ میں water cement ratio کو proper رکھیں پانی نہ زیادہ ہو نہ کم ہو تاکہ cracks سے بچا جا سکے۔
تیسرا طریقہ یہ ہے کہ After placing of concrete کم ازکم 45 منٹس کے بعد سٹیل کے گرمالے سے اسکو اچھے طریقے سے finish کریں تاکہ بعد میں cracks نہ آ سکیں۔
میں نے کافی کوشش کی کہ آپکو hair cracks کی تفصیل بتا دوں پھر بھی اگر کوئ confusion ہو تو آپ کسی بھی وقت رابطہ فرما سکتے ہیں۔
ہماری کمپنی کنسٹرکشن اور انجنیئرنگ services مہیا کرتی ہے آپ اگر چاہتے ہیں کہ آپکے گھر کا کام انجنئیرز کی نگرانی میں کیا جائے اور کوالٹی آف ورک کا خیال رکھا جائے تو نیچے درج نمبروں پہ رابطہ فرمائیں۔ شکریہ
For More details Contact
03004900157