27/04/2025
خوشی سے جھومتا ہے لاس اینجلس
سکون میں ہے شارجہ
چہک رہا ہے انقرہ
چمک رہا ہے برمنگھم
ریاض بھی ہے چین سے
پریم گیت دہلی میں تو محوِ رقص ماسکو
ہے پُر بہار ٹوکیو
ہر ایک شہر دیکھ لو
ہر ایک شہر دیکھ کر بتاؤ
کیا کسی میں کچھ حیا بھی ہے
کسی کو کچھ پتہ بھی ہے!
اسی جہانِ مست میں
کہیں کوئی غز ہ بھی ہے۔۔
🩶💔❤🩹❤🔥