20/03/2026
ایران نے پاکستانی تیل بردار جہاز کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی خصوصی اجازت دے دی۔
پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن (PNSC) کے جہاز کو ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز سے گزرنے کی خصوصی اجازت مل گئی ہے۔
پی این ایس سی کے جہاز کے کیپٹن یاسر خام تیل لے کر آبنائے ہرمز سے گزار کر لے آئے ہیں اور اب یہ جہاز پرسوں کراچی کی بندرگاہ پر لنگر انداز ہوگا، جہاز پر 8 کروڑ لیٹر سے زائد تیل لدا ہوا ہے۔
واضح رہے کہ ایران نے گزشتہ کچھ عرصے سے آبنائے ہرمز کو بند کر رکھا تھا، جس کی وجہ سے تیل کی سپلائی متاثر ہو گئی تھی۔
Disclaimer: This report is based on statements from the Pakistan National Shipping Corporation and media coverage regarding the passage of a Pakistani oil tanker through the Strait of Hormuz. The information is provided for informational purposes only.