22/01/2024
تحریر
حافظ خباب سیال ملتان
🌹🌹🌹❤️❤️❤️🌹🌹🌹
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
پاکستان میں جمعیت علماءاسلام کی جب بنیاد رکھی گئی تو ابتدائی اراکین جو اس جماعت کے رکن بنے ان میں دیگر اکابرین کے ساتھ ہمارے خاندان کے چشم و چراغ میرے دادا جان حضرت مولانا غلام حسن صاحب سیال مرحوم رح کو بھی یہ اعزاز حاصل ہوا کہ وہ بھی ان ابتدای اراکین میں شامل تھے تقریبا 70 سال کا عرصہ ہوگیا الحمداللہ ہمارے خاندان نے تب سے لے کر آج تک نا تو اپنی جماعتی وابستگی سے انحراف کیا اور ناہی کسی بھی الیکشن میں اپنے جماعتی نظریے سے انحراف کیا بھلا جماعتی نظریے اور نظم و ضبط کے بغیر بھی کوئی زندگی ہے اس لیے اج بھی ہم نے اپنے بزرگوں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اپنے والد گرامی قدر حضرت مولانا معاویہ سیال صاحب کی زیر سرپرستی ملتان میں جامع مسجد یعقوب شاہ کے مرکز کو محفوظ رکھا ھوا ہےاور جماعتی کاز اور مشن کو تھامے ہوئے ہیں جماعتی نظریہ کی ترویج کے لیےاپنے اکابرین کے نقش قدم پر چلتے ہوئے جمعیت علماء اسلام اور اس کے نظریے اور مقاصد کے تحفظ کیلئے نہ صرف کتاب کو ووٹ دیں گے بلکہ اس کیلئے بھرپور مہم بھی چلائیں گے
ملتان میں جمعیت علماء اسلام کے امیدواران na148 پر ملک سجاد مصطفی وینس ایڈووکیٹ صاحب،
Pp213 ملک منظور احمدکالرو صاحب، pp214ملک نوید بھپلا صاحب،pp219چوہدری طیب گجرصاحب،pp220چوہدری ریاض احمد سندھو صاحب، pp224 پیر عمرزکریا نقشبندی صاحب کے لیے ہمہ وقت کوشش جاری رکھے ہوے ہیں اور تمام امیدواروں کے لیے دعاء گو ہیں اللہ تعالی ہمیں تاقیامت اس جماعت اور اس کے اکابرین کے ساتھ وابستہ رہنے کی توفیق نصیب فرمائے آمین یا رب العالمین
طالب دعاء حافظ خباب سیال juiimultan
سید سلمان گیلانی