Madina Solar Energy مدینہ سولر انرجی

Madina Solar Energy مدینہ سولر انرجی We deal in all kinds of solar products, panels, inverters, structure, installation, cables and net metering etc

                   #ملک
17/11/2025

#ملک

Watch, follow, and discover more trending content.

15/11/2025

Check out Malik Farhan Nandla’s video.

09/11/2025

احتیاط کریں ۔۔
--- اگر پانی کا ٹمپریچر چیک کرنا ہے تو سوئچ بند کرنے کے بعد ہی چیک کریں ۔
--- کبھی بھی میٹل کی بالٹی کا استعمال نہ کریں اس سے خطرناک حادثات پیش آسکتے ہیں ۔

---- سستے ہیٹنگ راڈ کا استعمال نہ کریں۔ ہمیشہ اچھے معیار والا ہی خریدیں ۔
--- جس بھی کمرے یا باتھ روم میں اسے لگائیں باہر نکلتے ہوئے فوراً اسکا دروازہ لاک کر دیں تاکہ گھر میں موجود بچے پانی کو نہ ٹچ کریں۔

--- سوئچ آن کرنے کے بعد پانی کا درجہ حرارت چیک کرنے کے لیے کبھی بھی پانی میں ہاتھ یا انگلی نہ ڈالیں ۔
--- ہمیشہ پہلے سوئچ کو پلگ سے نکالنے کے بعد پانی کو چھوئیں ۔



سولر پاور سسٹم"ٹپس"۔۔۔۔۔ سولر پینلز سے کرنٹ لگنے اور اموات کے واقعات سننے اور دیکھنے میں آرھے ہیں۔اس سلسلہ میں چند احتیا...
03/11/2025

سولر پاور سسٹم"ٹپس"۔۔۔۔۔
سولر پینلز سے کرنٹ لگنے اور اموات کے واقعات سننے اور دیکھنے میں آرھے ہیں۔

اس سلسلہ میں چند احتیاطی تدابیر اپنے قارئین کی خدمت میں پیش کرنا چاھوں گا ، جن ہر عمل درآمد سے ایسے کسی واقع سے بچا جا سکتا ھے۔
اچھا جی۔۔۔ سب سے پہلے تو یہ سمجھ لیں، کہ۔۔۔
سولر پینلز ۔۔۔ سے پیدا کردہ بجلی اسی طرح خطرناک ھے جس طرح عام گھریلو استعمال کی بجلی۔۔۔ بلکہ بعض صورتوں میں تو اس سے بھی زیادہ خطرناک ھے۔
تو، سولر پینلز سے کرنٹ لگنے کے بچنے کیلئے مندرجہ ذیل احتیاطی تدابیر اختیار لازمی کریں۔

1. سولر پینلز کے سٹرکچر کو ارتھنگ( ڈی سی ارتھ ) لازمی کروائیں۔
2. سولر پینلز سے انورٹر تک جانے والی تاروں کی انسولیشن اچھی ہو اور یہ کم سے کم 1000 وولٹ ریٹنگ کی حامل ہوں۔ ( آن گرڈ انورٹرز سٹرنگ جس میں 10 سے زیادہ پینل لگے ہوں وھاں تاروں کی وولٹیج ریٹنگ کم سے کم 1500 وولٹ ھونی چاہیے )
3. سولر پینلز سے جانے والی وائرنگ پر مناسب حفاظتی بریکرز کی تنصیب لازمی کروائیں۔
4. سولر پینلز کو ہمیشہ صبح سویرے یا پھر مغرب کے بعد صفائی کریں/ دھوئیں۔
5. سولر پینلز کی صفائی/ دھونے کے عمل سے پیشتر اسکی وائرنگ سے منسلک بریکرز کو بند کر دیں۔ تاکہ انورٹر اور برقی سرکٹس کا رابطہ سولر پینلز سے منقطع ھو جائے۔
6. سولر پینلز کی صفائی/ دھونے کے عمل میں انسولیٹڈ جوتے اور دستانے پہننے سے کرنٹ لگنے کے خدشے کو کم کیا جا سکتا ھے۔
7. بارش یا آسمانی بجلی گرج چمک کے دوران سولر پینلز کی صفائی سے گریز کریں۔
8. اگر کوئی بھی سولر پینل کریک، شیشہ ٹوٹا ھوا ھے تو اسے دیگر پینلز سے الگ کردیں اور تبدیل کروائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
معلومات کو شئیر کریں تاکہ یہ پیغام زیادہ سے زیادہ افراد تک پہنچے اور کسی حادثے سے بچانے کا سبب بن سکے۔
#ملک

🔧 سولر انورٹر انسٹال کرنے کا طریقہ1. جگہ کا انتخابانورٹر کو ہمیشہ خشک، ٹھنڈی اور ہوادار جگہ پر لگائیں۔براہِ راست دھوپ یا...
30/09/2025

🔧 سولر انورٹر انسٹال کرنے کا طریقہ

1. جگہ کا انتخاب

انورٹر کو ہمیشہ خشک، ٹھنڈی اور ہوادار جگہ پر لگائیں۔

براہِ راست دھوپ یا پانی سے بچائیں۔

ایسی اونچائی پر لگائیں جہاں بآسانی مانیٹرنگ ہو سکے۔

2. انورٹر کو فکس کرنا

انورٹر کے ساتھ آنے والا بریکٹ استعمال کریں۔

دیوار پر مضبوطی سے لگائیں اور اطراف میں ہوا گزرنے کے لیے جگہ چھوڑیں۔

3. ڈی سی کنکشن (سولر پینلز سے انورٹر تک)

سولر پینلز کو انورٹر کے ڈی سی اِن پٹ سے جوڑیں۔

پلس (+) اور مائنس (–) کی درست پولیریٹی کا خیال رکھیں۔

حفاظتی سرکٹ بریکر (DC Breaker) ضرور لگائیں۔

4. اے سی کنکشن (انورٹر سے گھر/گرڈ تک)

انورٹر کا اے سی آؤٹ پٹ مین ڈسٹری بیوشن بورڈ (DB) سے کنیکٹ کریں۔

بجلی کے بریکر اور فیوز لازمی لگائیں۔

فیز (L)، نیوٹرل (N) اور ارتھ (Earth) کی درست وائرنگ کریں۔

5. بیٹری کنکشن (اگر ہائبرڈ یا آف-گرڈ سسٹم ہے)

بیٹری کا پلس (+) اور مائنس (–) انورٹر کے بیٹری ٹرمینلز سے جوڑیں۔

کیبل کا سائز مناسب رکھیں اور بیچ میں فیوز/بریکر ضرور لگائیں۔

6. ارتھنگ (Earthing)

انورٹر، سولر پینلز اور پورے سسٹم کی مناسب ارتھنگ کریں تاکہ کسی بھی شارٹ سرکٹ یا بجلی کے جھٹکے سے بچا جا سکے۔

7. وائی فائی / مانیٹرنگ سیٹ اپ (اگر موجود ہو)

اگر انورٹر میں WiFi ڈونگل یا ایپ کی سہولت ہے تو اسے انسٹال کریں اور موبائل پر مانیٹرنگ سیٹ کریں۔

---

⚡ نوٹ: انسٹالیشن ہمیشہ پروفیشنل الیکٹریشن یا سولر ٹیکنیشن سے کروائیں تاکہ حفاظت اور کارکردگی بہتر رہے۔


#ملک #سولر

Address

Multan Organic Farms, Chah Bagh Wala Moza Nandla
Multan
60000

Opening Hours

Monday 08:00 - 18:00
Tuesday 08:00 - 18:00
Wednesday 08:00 - 18:00
Thursday 08:00 - 18:00
Friday 08:00 - 12:00
16:00 - 18:00
Saturday 08:00 - 18:00
Sunday 10:00 - 16:00

Telephone

+923067337833

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Madina Solar Energy مدینہ سولر انرجی posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Madina Solar Energy مدینہ سولر انرجی:

Share