Subhan Naeem gate jali work's

Subhan Naeem gate jali work's ہم جالی گیٹ کا کام تسلی بخش کرتے ہیں اس کے علاؤہ سٹیل ورکس گریل سیڑھیوں کا کام اور دکانوں کے شٹل گھر۔

23/10/2025

سبحان نعیم گیٹ جالی ورکس کلروالی پل
میاں نعیم بشیر
03014947770

23/10/2025

فخرِ کلروالی۔
میاں ابوذر غفاری صاحب چھجڑا وسیب کلروالی کی عوام کے لیے خدا پاک کی طرف سے کسی نعمت سے کم نہیں۔۔
میاں صاحب ایک باکردار اور بااخلاق شخصیت کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ ان کا شمار ان افراد میں ہوتا ہے جو نہ صرف اپنے علاقے کی خدمت کو اولین ترجیح دیتے ہیں بلکہ ہمیشہ حق، سچ اور دیانتداری کے اصولوں پر قائم رہتے ہیں۔
وہ خوش اخلاق، ملنسار اور نرم گفتار شخصیت کے مالک ہیں، جو چھوٹے بڑے سب سے عزت اور خلوص سے پیش آتے ہیں۔
اپنے وسیب کلروالی پُل کے لوگوں کے مسائل کو سننا سمجھنا اور ان کے حل کے لیے کوشاں رہنا ان کی پہلی ترجیحات میں شامل ہوتا ہے۔
میاں ابوذر غفاری صاحب گذشتہ کوئی برس سے تحصیل جتوئی کی سیاست میں سرگرم عمل ہیں۔ سن 2004 سے میاں صاحب مخدوم سید عبداللہ شاہ صاحب بُخاری کی بے پناہ محبتوں کی وجہ سے باقاعدہ طور پر سیاست کا آغاز کرتے ہیں اور بغیر کسی ذاتی فائدے کے بُخاری گروپ کی خدمت کیلئے وسیب کلروالی میں ورک شروع کرتے ہیں اور یہاں تک کہ سن 2016 میں مخدوم سید عبداللہ شاہ صاحب کی وفات کے بعد بھی میاں صاحب کا اُن کے بیٹے مخدوم سید باسط سلطان بُخاری کے ساتھ بھائیوں جیسا محبت کا رشتہِ رہا اور جنرل الیکشن سن 2018 میں آزاد حیثیت سے بُخاری گروپ کے امیدوار مخدوم سید باسط سلطان بُخاری نے بھاری مارجن سے نیشنل اور صوبائی اسمبلی کی نشست پر ون کیا۔ پھر چند ماہ بعد ضمنی الیکشن pp 272 پر مسز باسط سلطان بُخاری کو کامیاب کرایا۔میاں ابوذر غفاری صاحب اپنی انتھک محنت اور بہترین کارکردگی کی بنیاد پر مسلسل 20 سال تک کامیاب رزلٹ دیتے آئے ہیں۔ جس کی وجہ سے بُخاری گروپ مسلسل 20 سال تک اقتدار میں رہا۔مگر کُچھ نا خلف لوگوں کی وجہ سے 2024 کے الیکشن میں بُخاری گروپ میں دراڑیں پڑنا شروع ہو گئیں۔ جن کا ذکر اب بے سود ہو گا۔
اور اسی مین وجہ سے بُخاری گروپ 2024 کا جنرل الیکشن لوز کر گیا۔

میاں صاحب ایک کامیاب بزنس مین کے طور پر بھی جانے جاتے ہیں جو کہ اُن کا خاندانی پیشہ ہے۔بزنس مین کے طور پر وہ اپنے خاندان کو مالی سپوٹ کے ساتھ ساتھ علاقہ کے مزدور طبقہ کیلئے بھی کسی اُمید نور سے کم نہیں ہے۔ فرحان بزنس گروپ کے نام گزشتہ چند برسوں سے علاقہ میں اجناس کی خرید و فروخت سے شروع ہونے والا کاروبار ماشاء اللہ آج کاٹن فیکٹری آئل مل۔ کھل بنولہ کارخانہ۔فلور مل۔ ڈیری فارمنگ۔ خشت بھٹہ۔ اور کمرشل پلاٹنگ ۔ کے کامیاب بزنس کر چُکا ہے۔
جہاں روزآنہ کی بنیاد پر سینکڑوں افراد کو ایک با عزت روزگار فراہم کر رہا ہے اور ساتھ ساتھ عوامی فلاح و بہبود کے کاموں میں بھی بہت زیادہ دلچسپی رکھتے ہیں۔
ایک ہی شہر کے باسی ہونے کے ناطے اکثر و بیشتر میاں صاحب سے ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں ہمیشہ صاف گوئی اور بیباکی ہی دیکھنے کو ملی ہے جو کہ ایک خاص پہچان بن چُکی ہے۔
فرحان بزنس گروپ کے چیئرمین میاں ابوذر غفاری صاحب
علاقائی اتحاد اور بھائی چارے کو فروغ دینے میں ہمیشہ پیش پیش رہتے ہیں۔ حال ہی میں اپنے پرانے سیاسی ناقدین میاں سیف الرحمن المعروف میاں بگا جھجڑا اور میاں غلام یاسین راہی کے ساتھ چیف آف چھجڑا برادری نواب ہدایت اللہ چھجڑو آف سندھ کے تعاون سے غیر مشروط صلح نامہ ہوا تھا جو کہ اب تک ایک مضبوط ترین سیاسی اتحاد اور برادرانہ پیار و محبت میں بدل چُکا ہے۔اور انشاء اللہ یہ تاریخی فیصلہ اور صلح نامہ آنے والے وقت میں وسیب کلروالی میں سیاسی طاقت اور امن و امان کے حوالہ سے انتہائی اہمیت کا حامل ہو گا۔
یہ ایک وسیب کلروالی کیلئے گزشتہ 50 سالہ تاریخی مثال رقم ہوئی ہے۔
اللّٰہ پاک میاں ابوذر غفاری صاحب کو تادیر سلامت رکھے ۔ آمین ثم آمین
دعا گو :میاں نعیم بشیر

06/07/2024
06/07/2024
10/06/2024

سبحان نعیم گیٹ جالی ورکس پر ملک عمران دھمرایا ماھڑہ پریس کلب کی آمد
للہ پاک خوش رکھے آمین ثم آمین

Address

Kallar Wali Pul
Muzaffargarh

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Subhan Naeem gate jali work's posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share