Nowshera Marble Industry

Nowshera Marble Industry Risalpure is the Trade area of Nowshera District in the KPK Province of Pakistan .

31/12/2024

زندگی کا ایک اور سال گزر گیا جس میں ہم ایک دن بھی بھوکے نہیں سوئے، تو اپنے پروردگار کا شکر ادا کرو اور الحمد اللّه پڑھو ۔

یہ واہگہ بارڈر لاھور سے صرف چند قدم دور انڈیا کا اٹاری گاؤں ہے اس گاؤں میں پیاز 25 روپے آٹا 30 روپے کلو ھے اور روٹی 3 رو...
26/12/2024

یہ واہگہ بارڈر لاھور سے صرف چند قدم دور انڈیا کا اٹاری گاؤں ہے اس گاؤں میں پیاز 25 روپے آٹا 30 روپے کلو ھے اور روٹی 3 روپے گھی 60 روپے کلو ہے،
وہاں سے چند قدم پیچھے آئیں تو آگے لاھور کا گاؤں برکی ہے۔ جس میں پیاز 150, آٹا 100 روپے کلو ھے روٹی 15 روپے گھی 500 روپے کلو ہے،
فصل ایک، زمین ایک، موسم ایک، ماحول ایک زمیندار ایک جیسے، بس فرق ترجیحات کا ھے، , .

اﯾﮏ ﺷﺨﺺ ﺍﯾﮏ ﺫﺑﺢ ﮐﯽ ﮨﻮﺋﯽ ﻣﺮﻏﯽ ﻟﮯ ﮐﺮ ﻣﺮﻏﯽ ﻓﺮﻭﺵ ﮐﯽ ﺩﮐﺎﻥ ﭘﺮ گیا ﺍﻭﺭ ﮐﮩﺎ کہ " بھائی ذرا اﺱ مرغی ﮐﻮ ﮐﺎﭦ ﮐﺮ ﻣﺠﮭﮯ دے ﺩﻭ "ﻣﺮﻏﯽ ﻓﺮ...
09/12/2024

اﯾﮏ ﺷﺨﺺ ﺍﯾﮏ ﺫﺑﺢ ﮐﯽ ﮨﻮﺋﯽ ﻣﺮﻏﯽ ﻟﮯ ﮐﺮ ﻣﺮﻏﯽ ﻓﺮﻭﺵ ﮐﯽ ﺩﮐﺎﻥ ﭘﺮ گیا ﺍﻭﺭ ﮐﮩﺎ کہ " بھائی ذرا اﺱ مرغی ﮐﻮ ﮐﺎﭦ ﮐﺮ ﻣﺠﮭﮯ دے ﺩﻭ "
ﻣﺮﻏﯽ ﻓﺮﻭﺵﻧﮯ ﮐﮩﺎ " ﻣﺮﻏﯽ ﺭکھ ﮐﺮچلے ﺟﺎﺅ ﺍﻭﺭ ﺁﺩھے ﮔﮭﻨٹے ﺑﻌﺪ ﺁ ﮐﺮ ﻟﮯ ﺟﺎﻧﺎ "

ﺍﺗﻔﺎﻕ ﺳﮯﺷﮩﺮ ﮐﺎ قاضی ﻣﺮﻏﯽ ﻓﺮﻭﺵ ﮐﯽ ﺩﮐﺎﻥ پر آ گیا ﺍﻭﺭ ﺩوﮐﺎﻧﺪﺍﺭ ﺳﮯ ﮐﮩﺎ کہ" ﯾﮧ ﻣﺮﻏﯽ ﻣﺠﮭﮯ ﺩﮮ ﺩﻭ"
ﺩوﮐﺎﻧﺪﺍﺭ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ کہ " ﯾﮧ مرغی ﻣﯿﺮﯼ ﻧﮩﯿﮟ ﺑﻠﮑﮧ ﮐﺴﯽ ﺍﻭﺭ ﮐﯽ ھﮯ ﺍﻭﺭ ﻣﯿﺮﮮ ﭘﺎﺱ ﺑﮭﯽ ﺍﺑﮭﯽ ﮐﻮﺋﯽ ﺍﻭﺭ ﻣﺮﻏﯽ ﻧﮩﯿﮟ جو آپ کو دے سکوں"
قاضی ﻧﮯ کہا کہ کوئی بات نہیں ، ﯾﮩﯽ مرغی ﻣﺠﮭﮯ ﺩﮮ ﺩﻭ ﻣﺎﻟﮏ ﺁﺋﮯ ﺗﻮ ﮐﮩﻨﺎ کہ مرغی ﺍﮌ ﮔﺌﯽھے "

ﺩﻭﮐﺎﻧﺪﺍﺭ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ کہ" ﺍﯾﺴﺎ ﮐﮩﻨﮯ ﮐﺎ بھلا ﮐﯿﺎ ﻓﺎﺋﺪﮦ ھو گا ؟ مرغی تو ﺍﺱ ﻧﮯ ﺧﻮﺩ ﺫﺑﺢ ﮐﺮ ﮐﮯ ﻣﺠﮭﮯ ﺩﯼ تھی پھر ﺫﺑﺢ ﮐﯽ ﮨﻮﺋﯽ ﻣﺮﻏﯽ ﮐﯿﺴﮯ ﺍﮌ سکتی ھے" ؟
قاضی ﻧﮯ ﮐﮩﺎ- " ﻣﯿﮟ ﺟﻮ ﮐﮩﺘﺎ ﮨﻮﮞ اسے غور سے ﺳﻨﻮ ! ﺑﺲ ﯾﮧ مرغی ﻣﺠﮭﮯ ﺩﮮ ﺩﻭ ﺍﺱ کے مالک ﺳﮯ ﯾﮩﯽ ﮐﮩﻮ ﮐﮧ تیری مرغی ﺍﮌ ﮔﺌﯽ ھے - ﻭﮦ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﺳﮯ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﺗﻤﮩﺎﺭﮮ خلاف مقدمہ لے کر ﻣﯿﺮﮮ ﭘﺎﺱ ﺁﺋﮯ ہی ﮔﺎ "
ﺩﻭﮐﺎﻧﺪﺍﺭ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ کہ " ﺍﻟﻠﻪ سب کا ﭘﺮﺩﮦ ﺭﮐﮭﮯ" اور مرغی قاضی کو پکڑا دی -

قاضی ﻣﺮﻏﯽ ﻟﮯ ﮐﺮ نکل ﮔﯿﺎ ﺗﻮ مرغی کا ﻣﺎﻟﮏ ﺑﮭﯽ ﺁ ﮔﯿﺎ ﺍﻭﺭ دوکاندار سے ﮐﮩﺎ کہ ﻣﺮﻏﯽ ﮐﺎﭦ ﺩﯼ ھے ؟
ﺩﻭﮐﺎﻧﺪﺍﺭ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ " میں نے تو کاٹ دی تھی مگر ﺁﭖ ﮐﯽ ﻣﺮﻏﯽ ﺍﮌ ﮔﺌﯽ ھے"

ﻣﺮﻏﯽ ﻭالے نے حیران ھو کر پوچھا : بھلا وہ ﮐﯿﺴﮯ ؟ "ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺧﻮﺩ ﺫﺑﺢ ﮐﯽ ﺗﮭﯽ ﺍﮌ ﮐﯿﺴﮯ ﮔﺌﯽ ھے ؟ دونوں میں پہلے نوک جھونک شروع ھوئی اور پھر بات جھگڑے تک جا پہنچی جس پر ﻣﺮﻏﯽ ﻭﺍﻟﮯ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ کہ" ﭼﻠﻮ ﻋﺪﺍﻟﺖ قاضی کے پاس چلتے ھیں " اور چل پڑے -

ﺩﻭﻧﻮﮞ نے ﻋﺪﺍﻟﺖ ﺟﺎﺗﮯ ھﻮﺋﮯ ﺭاﺳﺘﮯ ﻣﯿﮟ ﺩﯾﮑﮭﺎ ﮐﮧ ﺩﻭ ﺁﺩﻣﯽ ﻟﮍ ﺭھﮯ ہیں ، ﺍﯾﮏ ﻣﺴﻠﻤﺎﻥ ھﮯ جبکہ ﺩﻭﺳﺮﺍ ﯾﮩﻮﺩﯼ - ﭼﮭﮍﺍﻧﮯ ﮐﯽ ﮐﻮﺷﺶ ﻣﯿﮟ ﺩﻭﮐﺎﻧﺪﺍﺭ ﮐﯽ ﺍﻧﮕﻠﯽ ﯾﮩﻮﺩﯼ ﮐﯽ آنکھ ﻣﯿﮟ جا ﻟﮕﯽ ﺍﻭﺭ یہودی کی آنکھ ﺿﺎﺋﻊ ﮨﻮ ﮔﺌﯽ - ﻟﻮﮔﻮﮞ ﻧﮯ ﺩﻭﮐﺎﻧﺪﺍﺭ ﮐﻮ ﭘﮑﮍ ﻟﯿﺎ ﺍﻭﺭ ﮐﮩﺎ کہ ﻋﺪﺍﻟﺖ ﻟﮯ کر ﺟﺎﺋﯿﮟ ﮔﮯ - ﺩﻭﮐﺎﻧﺪﺍﺭ ﭘﺮ ﺩﻭ مقدے ﺑﻦ ﮔﺌﮯ -

ﻟﻮﮒ ﻣﺮﻏﯽ ﻓﺮﻭﺵ ﮐﻮ ﻟﮯ ﮐﺮ ﺟﺐ ﻋﺪﺍﻟﺖ ﮐﮯ ﻗﺮﯾﺐ ﭘﮩﻨﭻ ﮔﺌﮯ ﺗﻮ ﻣﺮﻏﯽ ﻓﺮﻭﺵ ﺍپنے آپ کو چھڑا ﮐﺮ ﺑﮭﺎﮔﻨﮯ ﻣﯿﮟ ﮐﺎﻣﯿﺎﺏ ﮨﻮ ﮔﯿﺎ ، ﻣﮕﺮ ﻟﻮﮔﻮﮞ ﮐﮯ ﭘﯿﭽﮭﺎ ﮐﺮﻧﮯ ﭘﺮ ﻗﺮﯾﺒﯽ ﻣﺴﺠﺪ ﻣﯿﮟ ﺩﺍﺧﻞ ھو کر ﻣﯿﻨﺎﺭ ﭘﺮ ﭼڑھ ﮔﯿﺎ - ﻟﻮﮒ جب ﺍﺱ ﮐﻮ ﭘﮑﮍﻧﮯ ﮐﮯ لئے ﻣﯿﻨﺎﺭ ﭘﺮ ﭼﮍﮬﻨﮯ ﻟﮕﮯ ﺗﻮ ﺍﺱ ﻧﮯ ﭼﮭﻼﻧﮓ ﻟﮕﺎﺋﯽ تو ﺍﯾﮏ ﺑﻮﮌﮬﮯ ﺁﺩﻣﯽ ﭘﺮ ﮔﺮ ﮔﯿﺎ ﺟﺲ ﺳﮯ ﻭﮦ ﺑﻮﮌﮬﺎ ﻣﺮ ﮔﯿﺎ -

ﺍﺏ ﺍﺱ ﺑﻮﮌﮬﮯ ﮐﮯ ﺑﯿﭩﮯ ﻧﮯ ﺑﮭﯽ ﻟﻮﮔﻮﮞ ﮐﮯ ﺳﺎتھ ﻣﻞ ﮐﺮ ﺍﺱ ﮐﻮ ﭘﮑﮍ لیا ﺍﻭﺭ سب اس کو ﻟﮯ ﮐﺮ قاضی ﮐﮯ ﭘﺎس ﭘﮩﻨﭻ ﮔﺌﮯ -

قاضی مرغی فروش ﮐﻮ ﺩﯾکھ ﮐﺮ ﮨﻨﺲ ﭘﮍﺍ ﮐﯿﻮﻧﮑﮧ ﺍﺳﮯ ﻣﺮﻏﯽ ﯾﺎﺩ ﺁ ﮔﺌﯽ ﻣﮕﺮ ﺑﺎﻗﯽ ﺩﻭ ﮐﯿﺴﻮﮞ ﮐﺎ ﻋﻠﻢ اسے ﻧﮩﯿﮟ ﺗﮭﺎ -

ﺟﺐ قاضی ﮐﻮ ﺗﯿﻨﻮﮞ ﮐﯿﺴﻮﮞ ﮐﮯ ﺑﺎﺭﮮ ﻣﯿﮟ ﺑﺘﺎﯾﺎ ﮔﯿﺎ ﺗﻮ اس نے سر پکڑ لیا - اس کے بعد چند کتابوں کو الٹا پلٹا اور کہا کہ "ھم تینوں مقدمات کا یکے بعد دیگرے فیصلہ سناتے ھیں" ﺳﺐ ﺳﮯ ﭘﮩﻠﮯ ﻋﺪﺍﻟﺖ ﻣﯿﮟ ﻣﺮﻏﯽ ﮐﮯ ﻣﺎﻟﮏ ﮐﻮ ﺑﻼﯾﺎ ﮔﯿﺎ -

قاضی نے پوچھا ﺗﻤﮩﺎﺭﺍ ﺩﻭﮐﺎﻧﺪﺍﺭ ﭘﺮ دعوی ﮐﯿﺎ ھے ؟
ﻣﺮﻏﯽ ﻭﺍﻻ: ''جناب والا ﺍﺱ ﻧﮯ ﻣﯿﺮﯼ ﻣﺮﻏﯽ ﭼﺮﺍﺋﯽ ھے ﮐﯿﻮﻧﮑﮧ ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺫﺑﺢ ﮐﺮ ﮐﮯ ﺍﺱ ﮐﻮ ﺩﯼ ﺗﮭﯽ ﯾﮧ ﮐﮩﺘﺎ ھﮯ ﮐﮧ ﻣﺮﻏﯽ ﺍﮌ ﮔﺌﯽ ھے'' - قاضی صاحب ! ﻣﺮﺩﮦ ﻣﺮﻏﯽ ﮐﯿﺴﮯ ﺍﮌ ﺳﮑﺘﯽ ﮨﮯ؟؟

قاضی: '' ﮐﯿﺎ ﺗﻢ ﺍﻟﻠﻪ اور اس کی قدرت ﭘﺮ ﺍﯾﻤﺎﻥ ﺭﮐﮭﺘﮯ ﮨﻮ؟
ﻣﺮﻏﯽ ﻭﺍﻻ: ''ﺟﯽ ﮨﺎﮞ ﮐﯿﻮﮞ ﻧﮩﯿﮟ قاضی صاحب''
قاضی: '' ﮐﯿﺎ ﺍﻟﻠﻪ ﺗﻌﺎﻟﯽٰ ﺑﻮﺳﯿﺪﮦ ﮨﮉﯾﻮﮞ ﮐﻮ ﺩﻭﺑﺎﺭﮦ ﺯﻧﺪﮦ ﮐﺮﻧﮯ ﭘﺮ ﻗﺎﺩﺭ ﻧﮩﯿﮟ۔۔۔ ﺗﻤﮩﺎﺭﯼ ﻣﺮﻏﯽ ﮐﺎ ﺯﻧﺪﮦ ﮨﻮ ﮐﺮ ﺍﮌﻧﺎ بھلا کیا مشکل ھے''

ﯾﮧ ﺳﻦ ﮐﺮ ﻣﺮﻏﯽ کا مالک خاموش ھو گیا اور اپنا کیس واپس لے لیا -

قاضی: '' ﺩﻭﺳﺮﮮ ﻣﺪﻋﯽ ﮐﻮ ﻻﺅ '' - ﯾﮩﻮﺩﯼ ﮐﻮ ﭘﯿﺶ ﮐﯿﺎ ﮔﯿﺎ ﺗﻮ ﺍﺱ ﻧﮯ عرض کیا کہ '' قاضی ﺻﺎﺣﺐ ﺍﺱ ﻧﮯ ﻣﯿﺮﯼ ﺁﻧکھ ﻣﯿﮟ ﺍﻧﮕﻠﯽ ﻣﺎﺭی ھے ﺟﺲ ﺳﮯ ﻣﯿﺮﯼ ﺁنکھ ﺿﺎﺋﻊ ﮨﻮ ﮔﺌﯽ ﻣﯿﮟ ﺑﮭﯽ ﺍﺱ ﮐﯽ ﺁﻧکھ ﻣﯿﮟ ﺍﻧﮕﻠﯽ ﻣﺎﺭ ﮐﺮ ﺍﺱ ﮐﯽ ﺁﻧکھ ﺿﺎﺋﻊ ﮐﺮﻧﺎ ﭼﺎﮨﺘﺎ ﮨﻮﮞ ''

قاضی ﻧﮯ ﺗﮭﻮﮌﯼ ﺩﯾﺮ ﺳﻮﭺ ﮐﺮ ﮐﮩﺎ: " ﻣﺴﻠﻤﺎﻥ ﭘﺮ ﻏﯿﺮ ﻣﺴﻠﻢ ﮐﯽ ﺩﯾﺖ ﻧﺼﻒ ﮨﮯ ، ﺍﺱ ﻟﯿﺌﮯ ﭘﮩﻠﮯ ﯾﮧ ﻣﺴﻠﻤﺎﻥ ﺗﻤﮩﺎﺭﯼ ﺩﻭﺳﺮﯼ آنکھ ﺑﮭﯽ ﭘﮭﻮﮌﮮ ﮔﺎ ﺍﺱ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﺗﻢ ﺍﺱ ﮐﯽ ﺍﯾﮏ آنکھ ﭘﮭﻮﮌ ﺩﯾﻨﺎ "
ﯾﮩﻮﺩﯼ: " بس ﺭھنے ﺩﯾﮟ ﻣﯿﮟ ﺍﭘﻨﺎ ﮐﯿﺲ ﻭﺍﭘﺲ ﻟﯿﺘﺎ ﮨوں"

قاضی: " ﺗﯿﺴﺮﺍ مقدمہ بھی پیش کیا جائے" -

ﻣﺮﻧﮯ ﻭﺍﻟﮯ ﺑﻮﮌﮬﮯ ﮐﺎ ﺑﯿﭩﺎ ﺁﮔﮯ ﺑﮍﮬﺎ ﺍﻭﺭ عرض کیا کہ " قاضی صاحب ﺍﺱ ﻧﮯ ﻣﯿﺮﮮ ﺑﺎﭖ ﭘﺮ ﭼﮭﻼﻧﮓ ﻟﮕﺎﺋﯽ ﺟﺲ ﺳﮯ ﻭﮦ ﻣﺮﮔﯿﺎ "

قاضی تھوڑی دیر ﺳﻮﭼﻨﮯ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﺑﻮﻻ: " ﺍﯾﺴﺎ ﮐﺮﻭکہ تم لوگ ﺍسی ﻣﯿﻨﺎﺭ پر جاؤ ﺍﻭﺭ مدعی ﺍﺱ ﻣﯿﻨﺎﺭ ﭘﺮ ﭼﮍﮪ ﮐﺮ ﺍﺱ مدعی علیہ (ﻣﺮﻏﯽ ﻓﺮﻭﺵ) ﭘﺮ اسی طرح ﭼﮭﻼﻧﮓ ﻟﮕﺎ دے جس طرح مرغی فروش نے اس کے باپ پر چھلانگ لگائی تھی"
نوجوان نے کہا: " قاضی صاحب ﺍﮔﺮ ﯾﮧ ﺩﺍﺋﯿﮟ ﺑﺎﺋﯿﮟ ﮨﻮ ﮔﯿﺎ ﺗﻮ ﻣﯿﮟ ﺯﻣﯿﻦ ﭘﺮ ﮔﺮ ﮐﺮ ﻣﺮﺟﺎﺅﮞ گا "

قاضی نے کہا " ﯾﮧ ﻣﯿﺮﺍ ﻣﺴﺌﻠﮧ ﻧﮩﯿﮟ ، میرا کام عدل کرنا ھے - ﺗﻤﮩﺎﺭﺍ ﺑﺎﭖ ﺩﺍﺋﯿﮟ ﺑﺎﺋﯿﮟ ﮐﯿﻮﮞ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮﺍ ؟؟؟
نوجوان نے اپنا دعوی واپس لے لیا -

** نتیجہ اگر آپ کے پاس قاضی کو دینے کے لئے مرغی ھے تو پھر قاضی بھی آپ کو بچانے کا ہر ھنر جانتا ھے -

آج کا تعارف آج کی شخصیت ملک امراد علی صاحب ، ملک گرائنڈنگ انڈسٹری کا مالک ، رسالپور انڈسٹریل اسٹیٹ کا ایک جانا پہچانا شخ...
23/11/2024

آج کا تعارف
آج کی شخصیت
ملک امراد علی صاحب ، ملک گرائنڈنگ انڈسٹری کا مالک ، رسالپور انڈسٹریل اسٹیٹ کا ایک جانا پہچانا شخصیت ہے ،
جو کہ نوشہرہ میں گاؤں بارہ بانڈہ رسالپور سے تعلق رکھتا ہے , نوشھرہ کے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے میں انکا بھی ہمیشہ سے خصوصی کردار رہا ہے ، جبکہ گزشتہ کئی سالوں سے انڈسٹریل اسٹیٹ میں اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہے ، اور انڈسٹریل اسٹیٹ ایسوسی ایشن کے ایگزیکٹیو ممبر بھی ہے .

کبھی کبھی لٹ جایا کریں جب شدید موسم میں کوئی غریب ریڑھی والا 30 روپے کی چیز 40 روپے میں بیچکر آپ کو لوٹنا چاہیے تو لٹ جا...
23/11/2024

کبھی کبھی لٹ جایا کریں جب شدید موسم میں کوئی غریب ریڑھی والا 30 روپے کی چیز 40 روپے میں بیچ
کر آپ کو لوٹنا چاہیے تو لٹ جایا کریں! ہم 10 روپے کیلئے اس غریب سے الجھ پڑتے ہیں اور پھر کسی ریسٹورنٹ
میں مہنگا کھانا کھانے کی بعد 100 یا 200 ٹپ دے
دیتے ہیں. اسی طرح اعلی ظرفی دکھاتے ہوئے ان کو
بھی دے دیا کریں .

آج بروز جمعہ واپڈا ہاؤس پشاور سے پیسکو کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبر جناب فضل خالق خان کی سربراہی میں پیسکو کے اعلیٰ حکام...
08/11/2024

آج بروز جمعہ واپڈا ہاؤس پشاور سے پیسکو کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبر جناب فضل خالق خان کی سربراہی میں پیسکو کے اعلیٰ حکام جس میں چیف انجینئر آپریشن ، پلاننگ کے افسران ، مردان سرکل اور خیبر سرکل پشاور کے ایس ای صاحبان اور جملہ سٹاف نے دورہ کیا اور رسالپور انڈسٹریز ایسوسی ایشن اور ایپمیا کے نمائندوں سے اہم میٹنگ کیا۔
میٹنگ میں رسالپور انڈسٹریل اسٹیٹ کی تمام فیڈرز ماربل سٹی رسالپور کی گرڈ اسٹیشن منتقلی کا جائزہ لیا گیا ۔
بورڈ ممبر نے پیسکو کے افسران صاحبان کو جلد از جلد اس حوالے سے عملی پیش رفت کے احکامات جاری کیے ۔ پیسکو بورڈ ممبرز نے انڈسٹریز ایسوسی ایشنز کے نمائندوں کو یقین دھانی کرائی کہ یہ آپ کا جینوئن مطالبہ ہے اور اسے ہم ضرور پورا کرینگے۔ بعد ازاں بورڈ ممبرز ، جملہ پیسکو انتظامیہ اور انڈسٹریز ایسوسی ایشنز کے نمائندوں نے متعلقہ گرڈ اسٹیشنز کا دورہ کیا اور وہاں پر فیڈرز کی منتقلی کا جائزہ لیا گیا ۔

آج ایپمیا کے چیئرمین بلال خان صاحب نے نوشھرہ اکنامک زون اور ماربل سٹی رسالپور کا دورہ کیا۔ رسالپور زون کے صدر جناب عرفان...
04/11/2024

آج ایپمیا کے چیئرمین بلال خان صاحب نے نوشھرہ اکنامک زون اور ماربل سٹی رسالپور کا دورہ کیا۔ رسالپور زون کے صدر جناب عرفان صاحب نائب صدر زاہد اقبال صاحب اور ان کی کابینہ نے بلال خان صاحب کو رسالپور زون آمد پر خوش آمدید کہا اور چیئرمین صاحب کا شکریہ ادا کیا ,
رسالپور زون کے صدر جناب عرفان صاحب ، سینئیر ممبران آفتاب صاحب ، آمان صاحب نے زون کے مسائل چیئرمین صاحب کے سامنے پیش کیے۔ چیئرمین صاحب نے ان مسائل کو حل کرنے کے لیے یقین دھانی کرائی ۔
نوشھرہ اکنامک زون کے لیے زونل وائس چیئرمین کے لئے جناب عرفان صاحب کا نام پیش کیا گیا ۔ چیئرمین نے عرفان صاحب کی نوٹیفکیشن جلد جاری کرنے کی یقین دھانی کرائی ۔ ایپمیا کے سابقہ چیئرمین جناب اصغر خان اتمان خیل صاحب ، زونل وائس چیئرمین براۓ مردان حاجی نہاد علی صاحب اور مردان انڈسٹریز ایسوسی ایشن کے صدر جناب وصال صاحب ایپمیا کے سینئیر ممبر
سلطان العارفین نے بھی میٹنگ میں شرکت کیا۔

بریکینگ نیوزپاسپورٹ ملنے میں تاخیر کا مسئلہ حل 10 جدید پرنٹ مشینی پاکستان پہنچ گئیپاسپورٹ بنوانے کے خواہشمند شہریوں کے ل...
31/10/2024

بریکینگ نیوز
پاسپورٹ ملنے میں تاخیر کا مسئلہ حل 10 جدید پرنٹ مشینی پاکستان پہنچ گئی

پاسپورٹ بنوانے کے خواہشمند شہریوں کے لیے خوشخبری
محکمہ پاسپورٹ کی جانب سے شناختی کارڈ ایڈریس کی شرط ختم
اب شہری پاکستان کے کسی بھی شہر سے پاسپورٹ بنوا سکیں گے
پاسپورٹ رولز میں ترمیم کا مراسلہ علاقائی دفاتر کو بھیج دیا گیا
نئی پالیسی کے تحت شہریوں کو حدود کے دائرہ اختیار میں نرمی دی جائے گی، مراسلہ
پاکستان کو کوئی بھی شہری کسی بھی شہر سے پاسپورٹ کے لیے اپلائی کر سکتا ہے، مراسلہ
ایڈریس کی بنیاد پر پاسپورٹ بنانے کی سہولت سے انکار نہیں کیا جائے گا، مراسلہ
فیصلہ شہریوں کو درپیش مشکلات کے پیش نظر کیا گیا، ڈی جی پاسپورٹ
نئی پالیسی کے تحت شہری کسی بھی شہر سے پاسپورٹ بنوانے کے اہل ہونگے، مصطفی جمال قاضی...

کچھ لوگ آپ کو 2 طریقوں سے کنفیوز کر سکتے ہیں۔۔۔😕جیسا کہ ایک یہ سیڑیوں کے ذریعے اور دوسرا....See more
29/10/2024

کچھ لوگ آپ کو 2 طریقوں سے کنفیوز کر سکتے ہیں۔۔۔😕
جیسا کہ ایک یہ سیڑیوں کے ذریعے اور دوسرا....See more

27/10/2024

یا اللّٰہ جو لوگ پریشان ہیں اپنے کاروبار یا روزگار کو لیکر ان سب کی پریشانیاں دور فرما 🤲🏻
آمین

Address

Nowshera Economic Zone
Nowshera

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 16:00
Saturday 09:00 - 17:00
Sunday 09:00 - 17:00

Telephone

+923438000047

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Nowshera Marble Industry posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Nowshera Marble Industry:

Share