13/05/2025
قومی اور صوبائی نمائدے خاموش تماشائی بیٹھے ہوئے ہیں
وادی تیراہ شلوبر اور ذخہ خیل پیر میلہ میں ہونے والے المناک اور دل دہلا دینے والے واقعے پر چیئرمین تحصیل باڑہ مفتی محمد کفیل آفریدی نے شدید الفاظ میں مذمت اور گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا یہ کیسا نظام ہے؟ جہاں بے گناہ خون میں نہلائے جا رہے ہیں مگر ریاست اور حکومتی ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں!
کیا تیراہ کے عوام کا خون اتنا سستا ہے کہ روز جھڑپیں، گولیاں، لاشیں اور خوف ان کا مقدر بن چکے ہیں؟ ریاستی ادارے اور حکومت آخر کیوں خاموش ہیں؟ اگر ریاست سرحد پار دشمنوں کے خلاف کارروائیاں کر سکتی ہے تو اپنے ہی ملک کے مظلوم شہریوں کو تحفظ کیوں نہیں دے سکتی؟
کیا ہم اس ریاست کے شہری نہیں؟ کیا ہمارا خون اتنا بے وقعت ہے؟
چیئرمین مفتی محمد کفیل آفریدی نے خبردار کرتے ہوئے کہا اگر ان مسلسل خونریز اور غیر انسانی واقعات کو فوری طور پر نہ روکا گیا، تو ہم شدید عوامی احتجاج پر مجبور ہوں گے۔ عوام نے ہمیں اپنے حق کے لیے منتخب کیا ہے، اور ہم ان کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔
ہم حکومتِ وقت اور ریاستی اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں
بے گناہ شہریوں پر فائرنگ، گولہ باری، اور ماٹر شیلنگ کا سلسلہ فی الفور بند کیا جائے۔
متاثرہ علاقوں میں فوری طور پر امن و امان بحال کیا جائے یاد رکھیں! ظلم کی عمر زیادہ نہیں ہوتی۔ اب عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے۔ ہمیں امن، انصاف اور تحفظ ہر حال میں چاہیے۔ ہم اس ملک کے باوفا شہری ہیں، دشمن نہیں! ہمیں روز روز گولیوں کی بارش میں دفن مت کریں۔
چیئرمین تحصیل باڑہ مفتی محمد کفیل آفریدی