HydroSolar Engineering Services

HydroSolar Engineering Services Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from HydroSolar Engineering Services, Solar Energy Company, Karak, Peshawar.

HYDROSOLAR Engineering Services (SMC-Private) Limited, a Pakistan Based Construction Company, Offers Consultancy Services in Landscaping, Solar Energy, Construction, Irrigation, and Water Resources Engineering.

جدہ کی بارش کا موازنہ 🌧️ 2009: جدہ میں صرف 3 گھنٹے میں 90 ملی میٹر بارش ہوئی جس سے شہر بھر میں بڑا نقصان ہوا۔ 🌧️ 2025: آ...
10/12/2025

جدہ کی بارش کا موازنہ

🌧️ 2009:
جدہ میں صرف 3 گھنٹے میں 90 ملی میٹر بارش ہوئی جس سے شہر بھر میں بڑا نقصان ہوا۔

🌧️ 2025:
آج، شہر میں گرج چمک کے ساتھ 5 گھنٹے کے دوران 135 ملی میٹر بارش ہوئی - پھر بھی کوئی خاص نقصان کے بغیر زندگی معمول کے مطابق جاری رہی۔

یہ اس بات پر روشنی ڈالتا ہے کہ جدہ کے بنیادی ڈھانچے میں گزشتہ برسوں میں کتنی بہتری آئی ہے۔
یہ ہوتی ہے ریاستیں جو اپنے آپ کو آنے والی ازمائش سے نپٹنے کے لیے تیار رکھتی ہے ۔
لیکن ہمارے ملک داد پاکستان میں جب کوئی آزمائش آ جائے مذمتوں اور امداد کی اپیلوں کے سوا کچھ نہیں ۔
#ذراسوچیے




22/11/2025

الوداعی نامہ: دیارِ یار سے رختِ سفر

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
میرے تمام محترم دوستوں اور عزیز قدردانوں کو صبحِ بالخیر کی لازوال ساعتیں مبارک ہوں۔

عزیزانِ گرامی، آج سے تقریباً ڈھائی برس قبل ایک نیا سورج ہماری پیشہ ورانہ زندگی کے افق پر طلوع ہوا تھا۔ 'ہائیڈرو سولر انجینئرنگ سروسز' کی صورت میں ہم نے ایک ایسا سفر شروع کیا جس میں سینکڑوں گھروں کو شمسی توانائی کی ضیاء سے منور کرنے کی سعادت حاصل ہوئی۔
اس تمام عہد میں، میری باضابطہ اور مخلصانہ کاوش یہ رہی کہ کسی بھی شخص کو قصداً کوئی ضرر نہ پہنچے۔ خواہ کسی نے مجھ سے خدمات حاصل کیں یا کسی دوسرے سے، میرا مشورہ ہمیشہ وہی رہا جو میرے علم و تجربے کی کسوٹی پر درست اور بہتر پایا گیا۔ تاہم، میں انسان ہوں اور تجربے کی کمی یا کم علمی کی نادانستگی میں کبھی کوئی ایسی بات بھی سرزد ہو سکتی ہے جس سے کسی کو مالی یا فنی نقصان ہوا ہو۔ اگر ایسا ہوا ہے، تو میں آج ایک بار پھر قلب کی گہرائیوں سے معذرت خواہ ہوں۔
کاروبار ایک دو طرفہ معاملہ ہے، ایک ایسا تعلق جہاں صدق و امانت لازمی جزو ہیں۔ میں حلفاً عرض کرتا ہوں کہ کبھی بھی جان بوجھ کر کسی کا نقصان یا کسی کے ساتھ زیادتی نہیں کی۔ اگر کہیں کوئی لغزش ہوئی ہے تو میں آپ سب سے عفو و درگزر کا طلب گار ہوں۔
احباب، اب ایک نئے باب کا آغاز ہو چکا ہے۔ میں دیار عرب کا رخ کر چکا ہوں اور سولر کا یہ کاروبار بحسن و خوبی ختم کر دیا ہے۔ لہٰذا، میرا یہ کاروباری نمبر اور اس پر قائم واٹس ایپ سروس آج سے بند رہے گی۔ میں نے جس جوش و جذبے کے ساتھ یہ سفر شروع کیا تھا، مجھے ہمیشہ افسوس رہے گا کہ میں اسے اس مقام تک نہ لے جا سکا، جہاں کا میں نے خواب دیکھا تھا، اگر زندگی نے وفا کی، تو ان شاءاللہ یہ ادھورا سفر ایک بار پھر کاروبار کی افق پر طلوع ہوگا۔

آپ کے لیے میری خدمات کا سلسلہ ختم نہیں ہو گا! میں اپنے ذاتی نمبر پر واٹس ایپ کے ذریعے ہمیشہ اپنے معزز کسٹمرز کی رہنمائی کے لیے دستیاب رہوں گا۔ میرے نصب کردہ کسی بھی سولر سسٹم میں کسی بھی قسم کے تکنیکی مسئلے کی صورت میں آپ بلا جھجک مشورہ لے سکتے ہیں۔ البتہ، چونکہ اب میں مارکیٹ کے عملی دائرے سے باہر ہو چکا ہوں، لہٰذا تازہ ترین ریٹس اور نئی ٹیکنالوجیز کے متعلق میری معلومات شاید پہلے جیسی مکمل نہ ہوں۔
آخر میں، آپ سب سے میری یہی التجا ہے کہ مجھے اپنی مخلصانہ دعاؤں میں یاد رکھیے گا تاکہ یہ نیا سفر بھی خیر و برکت سے لبریز ہو۔

والسلام،

آپ کا خیر اندیش،
انجینئر انعام الحق
(ہائیڈرو سولر انجینئرنگ سروسز)

04/09/2025

دُنیا کے ترقی یافتہ ممالک اپنی ضرورت کا ایک سے دوسال کا پانی ہمیشہ سے ریزرو میں رکھتے ہیں۔

مصر صرف دریائے نیل پر تین سالوں کی ضرورت کا پانی سٹاک کرلیتا ہے۔

امریکہ صرف کولاریڈو دریا پر پونے تین سال کی ضرورت کا پانی ذخیرہ کر لیتا ہے۔

جنوبی افریقہ صرف اورنج دریا پر ڈیڑھ سال کا پانی ذخیرہ کر لیتا ہے۔

بھارت بھی اپنی ضرورت کا 5 ماہ کا پانی ذخیرہ کر سکتا ہے ۔

پاکستان اپنے دو دریاؤں عظیم تر سندھ اور جہلم پر تربیلا اور منگلا ڈیم پر صرف ایک ماہ کی ضرورت کا پانی ذخیرہ کر سکتا ہے۔

جو لوگ کہہ رہے ہیں کہ ڈیم سیلاب کو کنٹرول نہیں کرسکتے وہ صرف کنفیوژن پھیلا رہے ہیں۔کہا جا رہا ہے کہ انڈیا کے ڈیم موجودہ ...
03/09/2025

جو لوگ کہہ رہے ہیں کہ ڈیم سیلاب کو کنٹرول نہیں کرسکتے وہ صرف کنفیوژن پھیلا رہے ہیں۔

کہا جا رہا ہے کہ انڈیا کے ڈیم موجودہ سیلاب کو کنٹرول نہیں کرسکے اس لیے پنجاب میں سیلاب آیا۔

میرا موقف ہے کہ اگر انڈیا میں دریاوں پر اضافی ڈیم ہوتے تو موجودہ سیلاب کو کنٹرول کرکے اس کا زور توڑا جاسکتا تھا۔

اسے ایک مثال سے سمجھتے ہیں۔

دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر سالانہ اوسطاً 70 ملیئن ایکڑ فٹ پانی آتا ہے جس میں سے 50 ملیئن ایکڑ فٹ سے زیادہ صرف مون سون کے موسم میں آتا ہے۔ جس میں سے 20 ملیئن ایکڑ فٹ سمندر میں چلا جاتا ہے( سالانہ اوسط کی بات ہورہی ہے)۔

جب تربیلا ڈیم کی سٹوریج کیپیسٹی ہی صرف 6.5 ملیئن ایکڑ فٹ ہے تو پھر تو 43.5 ملیئن ایکڑ فٹ سمندر میں جانا چاہئے لیکن جاتا صرف 20 ملیئن ایکڑ فٹ ہے۔

تربیلا ڈیم اور سمندر کے درمیان میں یہ 23.5 ملیئن ایکڑ فٹ پانی کہاں غائب ہوجاتا ہے۔

تو جناب یہ اضافی 23.5 ملیئن ایکڑ فٹ پانی تربیلا ڈیم اور دریاوں پر بنے بیراجوں سے پانی کی ریگولیشن کرکے نہروں میں ڈالا جاتا ہے ۔

یوں صرف 6.5 ملیئن ایکڑ فٹ کیپیسٹی والا ڈیم 23.5 ملیئن ایکڑ فٹ پانی کو ریگولیٹ کر لیتا ہے۔

دریائے سندھ پر ایک اور ڈیم بن جائے تو اس کی ریگولیشن اور فلڈ مینیجمنٹ مکمل ہوجائے گی اور دریائے سندھ میں 10 لاکھ کیوسک تک چلنے والے ریلے کی شدت توڑ کر پانچ لاکھ کیوسک سے نیچے لایا جاسکتا ہے۔

دریا میں ایک دن ایک لاکھ کیوسک پانی چلتا رہے تو اس روکنے کے لئے 0.2 ملیئن ایکڑ فٹ سٹوریج چاہئے ہوتی ہے۔

پانچ لاکھ کیوسک کا ریلہ اگر ایک دن جمع ہوتا ہے تو صرف ایک ملیئن ایکڑ فٹ سٹوریج کافی ہو گی اور ریلہ ایک دن لیٹ بھی ہو جائے گا۔

یوں ڈیم کی سٹوریج کیپیسٹی بڑھاتے جائیں اور سیلابی ریلے کو مزید لیٹ کرتے جائیں۔

ریلے کے لیٹ ہونے سے یہ کسی اور ریلے سے مل کر سیلاب کی شدت نہیں بڑھائے گا بلکہ چھوٹے موٹے ریلے دریا کی نارمل حدود کے اندر ہی آگے پیچھے چلتے رہیں گے یوں سیلاب کی شدت ٹوٹ جائے گی۔

یہی کام دریائے جہلم پر منگلا ڈیم کرتا ہے۔ یہی کام دریائے چناب پر مجوزہ چنیوٹ ڈیم کر سکتا ہے۔

پنجاب میں بھی میدانی دریاؤں میں سیلاب کے زور کو بھی توڑا جاسکتا تھا اگر انڈیا میں دریاؤں پر ایک ایک ڈیم اور ہوتا۔

یہ واٹر ریگولیشن اور فلڈ مینیجمنٹ ہوتی کیا ہے؟

جب دریا میں زیادہ پانی ہوتو اسے ڈیم کی سٹوریج میں ذخیرہ کرلیں اور جب دریا میں کم پانی ہو تو ڈیم سے آہستہ آہستہ نکال لیں۔ ہر بڑے پانی کی پانی کی آمد سے پہلے ڈیم کو خالی کرلیں۔

سندھ اور پنجاب میں بیراجوں سے نکلنے والی نہریں اسی واٹر ریگولیشن سے ہی ہر سال 100 ایکڑ فٹ تک پانی دریاوں سے نکال لیتی ہیں یوں تربیلا ڈیم کی 6.5 ملیئن ایکڑ فٹ اور منگلا کی 8 ملیئن ایکڑ فٹ کی کیپیسٹی سے واٹر ریگولیشن 100 ملیئن ایکڑ فٹ ہوجاتی ہے۔

پنجاب اور سندھ کے تمام کھیت ہماری 100 ملیئن ایکڑ فٹ کی سٹوریج کیپیسٹی کی آف لائن سٹوریج ہیں۔

کچھ لوگ اس پوسٹ پر انڈس ڈیلٹا میں پانی کی کمی یا انڈیا کی طرف سے مشرقی دریاوں کی بات کرنا شروع کردیں گےلیکن آپ نے ان کی باتوں سے کنفیوز نہیں ہونا۔ میری اس پوسٹ کا واحد مقصد آپ کو فلڈ ریگولیشن کے بارے میں آگاہ کرنا ہے کہ ڈیم کیسے فلڈ کو ریگولیٹ کرتے ہیں۔

انڈس ڈیلٹا اور مشرقی دریاؤں پر بعد میں بات ہوتی رہے گی کیونکہ اس وقت سیلاب کو لے کر ڈیمز کے خلاف بات ہورہی ہے تو اس پوسٹ کو اسی تناظر میں سمجھیں۔

ویسے دریائے سندھ ڈیم سمندر میں مون سون کے چند دنوں میں جانے والے اوسطاً سالانہ 20 ملیئن ایکڑ فٹ پانی کو بھی ریگولیٹ کرکے ڈیلٹا میں روزانہ کی بنیاد پر 10 ہزار کیوسک سے زیادہ پانی چلتا رکھ سکتا ہے جوکہ سندھ حکومت کی ڈیلٹا کے لیے پانی کی ڈیمانڈ ہے۔

انجینیئر ظفر اقبال وٹو
03ستمبر 2025

31/08/2025

بھارت نے ایک اور بڑا سیلابی ریلہ دریائی
چناب میں چھوڑ دیا

بھارت سے آنے والا سیلابی ریلہ 8 لاکھ کیوسک کا ہے، یہ 8 لاکھ کیوسک کا ریلہ 2 روز بعد ہیڈ مرالہ پہنچ جائے گا

سندھ میں گڈو بیراج پر سُپر فلڈ کا امکان: انتظامیہ کی نظریں پنجند پر مرکوز ’پانی کی آمد میں مزید دو دن لگ سکتے ہیں‘تفصیل:...
30/08/2025

سندھ میں گڈو بیراج پر سُپر فلڈ کا امکان: انتظامیہ کی نظریں پنجند پر مرکوز ’پانی کی آمد میں مزید دو دن لگ سکتے ہیں‘
تفصیل:

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں سیلاب متاثرین کے لیے 30 لاکھ ڈالر کی ہنگامی امداد کا اعلان کیا ہے۔ پنجاب میں 28 اموات کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ این ڈی ایم اے نے سندھ میں ...

دریائے ستلج میں اس وقت انڈیا سے گنڈا سنگھ والا کے مقام پر 345366 کیوسک کا بہت بڑا سیلابی ریلہ داخل ہو رہا ہے۔ دریائے ستل...
30/08/2025

دریائے ستلج میں اس وقت انڈیا سے گنڈا سنگھ والا کے مقام پر 345366 کیوسک کا بہت بڑا سیلابی ریلہ داخل ہو رہا ہے۔ دریائے ستلج میں ریکارڈ کے مطابق 1988 کا سیلاب سب سے زیادہ تباہ کن اور یادگار ہے۔
اس سیلاب میں پانی کا بہاؤ ہیڈ سلیمانکی کے مقام پر 399,453 کیوسک سے زیادہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔ ہیڈ اسلام کے مقام پر بھی پانی کا بہاؤ 308,000 کیوسک سے زیادہ تھا۔
یہ سیلاب اس قدر شدید تھا کہ اس نے ضلع بہاولنگر، پاکپتن اور ملحقہ علاقوں میں بڑے پیمانے پر تباہی مچائی۔ کئی حفاظتی بند ٹوٹ گئے، ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ہو گئیں اور درجنوں دیہات زیر آب آگئے۔ یہ سیلاب اب تک کا سب سے بڑا ریلا تھا جو ستلج میں پاکستانی حدود میں داخل ہوا۔
اس کے بعد، 2023 میں بھی دریائے ستلج میں شدید سیلاب آیا جو گزشتہ 35 سالوں میں سب سے بڑا تھا، جہاں ہیڈ گنڈا سنگھ والا پر پانی کا بہاؤ 278,000 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ اس سیلاب نے بھی پنجاب کے قریبی علاقوں میں بڑے پیمانے پر نقصانات پہنچائے۔ تاہم، اس کی شدت اور نقصان 1988 کے سیلاب سے کم تھے۔

آج جب دریائے کی حدود پر بہت سے تجاوزات بھی ہو چکی ہیں تقریباً 1988 جتنا ہیڈ گنڈا سنگھ والا پر داخل ہونے والا سیلابی ریلہ آگے بہت بڑے نقصانات کا باعث بن سکتا ہے۔ اور اس نئے سپیل کا انڈیا کی طرف سے کوئی قبل از وقت اگاہی بھی نہیں دی گئی۔

انجینئر انعام الحق

⚡ Pakistan’s Silent Solar Uprising 🌞1/ In just 8 months, ordinary citizens—farmers, families, small businesses—built the...
29/08/2025

⚡ Pakistan’s Silent Solar Uprising 🌞

1/ In just 8 months, ordinary citizens—farmers, families, small businesses—built the equivalent of half the national electric grid.
Not through policy. Not through subsidies.
This is people-powered transformation. 🚀

2/ Diesel sales collapsed. 📉
Down 35% in a single year.
March 2025 diesel use: 487,000 tons
OGRA forecast: 601,300 tons

👉 Rural Pakistan is ditching generators for rooftop solar.

3/ The numbers are wild:
🔌 283,000 households now grid-connected.
🏡 2.6 million rural homes run on off-grid solar.

A quiet revolution in energy access. 🔆

4/ Imports in 2024:
☀️ 17 GW of solar panels

🔋 1.25 GWh of lithium-ion batteries
For context: Pakistan’s entire installed capacity is ~46 GW.

That’s seismic. 🌍

5/ Solar now supplies 25% of Pakistan’s electricity
(Up from just 2% in 2020)

It’s the largest source of power in the country—overtaking fossil fuels. 🔥

6/ This isn’t just energy.
It’s economic defiance.

A citizen-led movement that bypassed bureaucracy, beat inflation, and rewired the country’s future. 🇵🇰✨

🔥 The world’s fastest solar transition isn’t in California or China.

It’s happening, silently, in Pakistan.

ہیڈ قادر آباد تو  بہتا رہے  گا۔گزشتہ دودن سے دریائے چناب پر ہیڈ قادر آباد پر برپا سیلابی تاریخ کے اس سب سے بڑے معرکے میں...
28/08/2025

ہیڈ قادر آباد تو بہتا رہے گا۔

گزشتہ دودن سے دریائے چناب پر ہیڈ قادر آباد پر برپا سیلابی تاریخ کے اس سب سے بڑے معرکے میں محکمہ آب پاشی کے پنجاب کے افسران اور کارکنان الحمدللہ اپنی ان تھک محنت ، عزم وہمت اور بہادری سے سُرخرو ہوکر نکلے ہیں اور بیراج کا یہ آپریشن آنے والی دہائیوں تک آبی ماہرین کو پڑھایا جاتا رہے گا۔

قادِرآباد ہیڈورکس کی ریکارڈ بُک آج سے اپ ڈیٹ کردی گئی۔آج سے تاریخ کا بلند ترین پانی اخراج 10,77,951 کیوسک ہے جو کل 27-08-2025 کو شام 6 بجے ریکارڈ کیا گیا۔

اس سے قبل سب سے زیادہ اخراج 9,48,530 کیوسک11-09-1992 کو ریکارڈ کیا گیا تھا۔یہ بیراج 800,000 کیوسک پانی نکالنے کے لیے ڈیزائن ہوا تھا۔

محکمہ آبپاشی کے جن افسران اور عملہ نے کل دن رات قادر آباد بیراج پر اپنے فرائض نبھائے ان سب کے لیے بہت داد۔ آپ نے میرے حافظ آباد اور چنیوٹ کو محفوظ کر لیا۔

ہیڈ قادر آباد تو اس دھرتی کے سینے پر نئی آب و تاب بہتا رہے گا ۔ شا اللہ

انجینئر ظفر اقبال ووٹو

27/08/2025

🌟 Big News from JA Solar! 🌟

We’ve just hit a major milestone in solar technology! 🎉Our latest perovskite/silicon tandem solar cell (210mm half-cut design) has been certified by China’s Fujian Institute of Metrology with an impressive 30.54% efficiency (forward scan) and 31.27% (reverse scan). 🌞

🌱 Why does this matter?
Higher efficiency means more clean energy from the same amount of sunlight, helping us fight climate change faster! This breakthrough brings us closer to making ultra-efficient solar panels available worldwide. 🌍⚡

💡 What’s next?
We’re ramping up R&D and pilot production line to bring this technology to global markets! Stay tuned for more updates! 🌞

🌟 The wait is almost over! Today JA Solar has officially unveiled the DesertBlue Module—designed to excel under sandstor...
20/08/2025

🌟 The wait is almost over! Today JA Solar has officially unveiled the DesertBlue Module—designed to excel under sandstorms, high winds, and extreme heat. 💨☀️🏜️

With unmatched durability and reliable performance, DesertBlue is built to power the future of clean energy in the harshest environments. 🌍⚡

بتا بتا کر تھک گئے، صفائی صبح یا شام کے وقت کے کریں، ڈی سی بریکر آف کرکے سولر پینلز کو انورٹر سے ڈس کنیکٹ کرکے صفائی کرے...
05/08/2025

بتا بتا کر تھک گئے، صفائی صبح یا شام کے وقت کے کریں، ڈی سی بریکر آف کرکے سولر پینلز کو انورٹر سے ڈس کنیکٹ کرکے صفائی کرے۔۔۔

انتھائی افسوسناک
خدارا دن کے وقت سولر پلیٹوں کی صفائی نا کریں
جلالپور بھٹیاں ، سولر پلیٹوں نے آج ایک اور جان لے لی، نواحی گاؤں بھوبھڑہ تھانہ سکھیکی سے تعلق رکھنے والے مشہور و معروف قانون دان دلشاد خان ایڈووکیٹ سولر پلیٹوں سے کر۔نٹ لگنے کی وجہ سے جاں بحق ہو گئے۔ اطلاعات کے مطابق وہ آج دن 10 بجے کے قریب اپنے رہائش واقع بھوبھڑہ میں نصب سولر پلیٹوں کی کچھ صفائی ستھرائی سیٹنگ وغیرہ کر رہے تھے۔ کام کے دوران انکو سولر پلیٹوں سے سخت کر۔نٹ کا جھٹکا لگا۔ کر۔نٹ کے جھٹکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ جھٹکے کی تاب نہ لا سکے اور موقع پر ھی۔فوت ہو گئے۔
اللہ پاک مغفرت کرے آمین۔
اللہ پاک۔ سب پہ رحم کرے۔ آمین۔

Address

Karak
Peshawar
27210

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when HydroSolar Engineering Services posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to HydroSolar Engineering Services:

Share