11/02/2026
چیک کرنے کی ضرورت ہے کہ سولر بیٹریز کی بڑی کھیپ کس نے منگوائ ہے
کل تک حکومت کہہ رہی تھی سولر لگائیں، اضافی بجلی گرڈ کو بیچیں، ملک کا بوجھ کم کریں۔
لوگوں نے قرض لے کر، جمع پونجی لگا کر سسٹم نصب کیے۔
آج اچانک پالیسی بدل گئی۔
اب گرڈ کو بجلی بیچنے کا فائدہ تقریباً ختم کر دیا گیا ہے۔
تو اب ہوگا کیا؟
اب لوگ سوچ رہے ہیں:
گرڈ کو بیچیں کیوں؟
بیٹری لگائیں، بجلی خود محفوظ کریں، رات کو خود استعمال کریں۔
یہاں اصل سوال شروع ہوتا ہے۔
اچانک بیٹریوں کی مانگ بڑھے گی۔
ہزاروں نہیں، لاکھوں بیٹریاں درکار ہوں گی۔
تو یہ بیٹریاں کون امپورٹ کر رہا ہے؟
کس نے پہلے سے تیاری کر رکھی ہے؟
کس کو معلوم تھا کہ مارکیٹ کا رخ بدلنے والا ہے؟
پالیسی بدلی…
مارکیٹ بدلے گی…
منافع کس کی جیب میں جائے گا؟