Refrigration and air conditioning Business

Refrigration and air conditioning Business Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Refrigration and air conditioning Business, Heating, ventilating & air conditioning service, Peshawar.

07/07/2024
07/07/2024
09/05/2024

انورٹر اے سی اور ریفریجریٹر "کم بجلی" کیسے استعمال کرتے ہیں؟؟🎯
اس کی وجوہات کو سمجھنے کے لیے کچھ چیزیں سمجھنی ہوں گی۔
انورٹر اے سی اور ریفریجریٹر دو (2) وجہ سے کم پاور لیتے ہیں۔

(1)۔ ریفرجریشن سائیکل :
ریفریجریشن سائیکل دو طرح کے ہوتے ہیں۔
پہلا vapour compression cycle ہے۔ اور۔۔۔۔
دوسرا vapour absorption cycle...
چونکہ گھروں میں استعمال ہونے والے ائیر کنڈیشنر اور ریفریجریٹر vapour compression cycle کے اصول پر بنائے جاتے ہیں اس لیے آگے کہ ساری تحریر صرف vapour compression cycle کے لیے ہی ھے۔

سب سے پہلے یہ جان لیں کہ بجلی سے چلنے والے کسی بھی ریفریجریشن سائیکل کے input میں بجلی دی جاتی ہیے جس کا یونٹ بھی کلو واٹ ہی ہیے اور جو ریفریجریشن حاصل ہوتی ہیے output سے اس کا یونٹ بھی کلوواٹ ہی ہیے۔

لیکن عموماً ہم اس output ریفریجریشن کو ٹن میں ناپتے ہیں۔۔ اور ایک ٹن 12000 بی ٹی یو کے برابر ہوتا ہیے اور۔۔۔۔۔ 3412 بی ٹی یو ایک کلو واٹ کے برابر ہوتے ہیں۔۔
اس طرح ایک ٹن دوسرے لفظوں میں 3.517 کلو واٹ کولنگ کے برابر ہوا۔
اگر ہم اس output کو input سے تقسیم کریں تو جو حاصل ہو گا اسے coefficient of performance یا COP کہتے ہیں.. اس کا مطلب ہیے کہ جتنی زیادہ COP ہوگی اتنا ہی کم input power چاہیے۔

کسی بھی کمپریسر سے زیادہ کولنگ لینے کے لیے ضروری ہیے کہ فی گھنٹہ زیادہ مقدار میں گیس کمپریس کریں، لیکن زیادہ گیس کمپریس کرنے کے دو طریقے ہیں۔
پہلا طریقہ یہ کہ کمپریسر کا سائیز بڑھا دیں لیکن سائیز بڑھانے سے اس کا mass بھی بڑھے گا، frictional losses بھی بڑھیں گے اور آؤٹ پٹ تو بڑھے گی لیکن ساتھ ہی input power بھی بڑھے گی۔
دوسرا طریقہ یہ ہیے کہ کسی طریقے سے اس چھوٹے کمپریسر کی اسپیڈ بڑھا دیں۔
اور ہم جانتے ہیں کہ کسی بھی اے سی کمپریسر کی موٹر کی اسپیڈ مندرجہ ذیل فارمولے سے فکس ہوتی ہیے
N = 120 x f / p
اس فارمولے میں f سپلائ کی فریکونسی ہیے جو کہ 50 سائیکل ہیے۔۔ p مقناطیسی قطب یا پول ہیں۔ اور کسی بھی موٹر کے دو سے کم مقناطیسی قطب یا پول نہیں ہو سکتے ہیں۔

اس کا مطلب ہیے کہ کمپریسر موٹر 3000 چکر فی منٹ سے زیادہ رفتار پر نہیں چل سکتی ھے۔ لیکن انورٹر کی فریکونسی بڑھا کر ہم موٹر کو زیادہ اسپیڈ پر چلا سکتے ہیں۔ اس وجہ سے انورٹر اے سی کے کمپریسر کو چلانے کیلئے BLDC موٹر استعمال ہوتی ہیے اور انورٹر اسے 100 سائیکل کی فریکونسی دے کر 6000 چکر فی منٹ تک چلاتا ہیے جس کی وجہ سے COP میں 60 فیصد اضافی ہوتا ہیے اور ائیر کنڈیشنر چالیس فیصد کم پاور لیتا ہیے۔

(2)۔ دوسری وجہ یہ ہیے کہ عام آئر کنڈیشنر یا ریفریجریٹر جب اپنے مقررہ درجہ حرارت پر پہنچتا ہیے تو اسکا کمپریسر بند ہو جاتا ہیے۔ اور جب درجہ حرارت بڑھتا ہے تو اس کی وجہ سے جب کمپریسر دوبارہ اسٹارٹ ہوتا ہیے تو ایک تو اسٹارٹنگ کرنٹ بہت زیادہ لیتا ہیے۔۔دوسری طرف وہ پھر بہت کم COP پر چل کر زیادہ input پاور لیتا ہیے۔
جب کہ انورٹر ٹیکنالوجی کمپریسر اپنا درجہ حرارت کم کرنے کے بعد اپنی اسپیڈ کم کر لیتا ہیے لیکن بند نہیں ہوتا اور بہتر COP پر چلنے کی وجہ سے کم پاور لیتا ھے۔
تو اس طرح بھی ۔۔۔ انورٹر ائیر کنڈیشنر اور ریفریجریٹر بجلی کا استعمال کم کرتے ہیں۔

ترتیب و تدوین!


پوسٹ کریڈٹ: سر انیس احمد
Anis Ahmed

Address

Peshawar

Telephone

+923149057877

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Refrigration and air conditioning Business posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Refrigration and air conditioning Business:

Share