Hafiz Muhammad Bilal

Hafiz Muhammad Bilal Education....

آؤ دسمبر کو رخصت کریںکچھ خوشیوں کو سنبھال کرکچھ آنسوؤں کو ٹال کرکبھی بے پناہ مسکرادیےکبھی ہستے ہستے رو دئیےان سارے لمحوں...
31/12/2025

آؤ دسمبر کو رخصت کریں
کچھ خوشیوں کو سنبھال کر
کچھ آنسوؤں کو ٹال کر
کبھی بے پناہ مسکرادیے
کبھی ہستے ہستے رو دئیے
ان سارے لمحوں کو مختصر کریں
آؤ دسمبر کو رخصت کریں.....

23/12/2025

سنو لوگوں.. !

میری آنکھیں خریدو گے.. ؟؟
بہت مجبور حالت میں
مجھے نیلام کرنی ہیں
کوئی مجھ سے نقد لے لے
میں تھوڑے دام لے لوں گی۔۔
جو پہلی بولی دے دے بس
اُسی کے نام کر دوں گی
مجھے بازار والے کہہ رہے ہیں
کم عقل تاجر.. !

ارے لوگوں__،
سنو.. !
نہیں میں حرص کی خواہاں
نفع نقصان کی شطرنج نہیں میں کھیلنے آئی
کوئی مجھ کو کہے نہ منچلی سی بے ہنر تاجر
بتا پاؤں کس طرح اُن کو ،
کس تشویش مِیں ہوں مَیں.. ؟!

سُنو لوگو.. !
بڑی محبوب ہیں مُجھ کو
میری یہ نیم تر آنکھیں
مگر اَب بیچتی ہوں کہ...

مُجھے ایک خواب کا تاوان بھرنا ہے.. !!

09/12/2025

دسمبر میں چلے آؤ۔ ۔ ۔

قبل اس کے۔ ۔ ۔

دسمبر کی ہواؤں سے رگوں میں خون کی گردش

ٹھہر جائے

جسم بے جان ہو جائے

تمہاری منتظر پلکیں جھپک جائیں

بسا جو خواب آنکھوں میں ہے وہ ارمان ہوجائے

برسوں کی ریاضت سے

جو دل کا گھر بنا ہے پھر سے وہ مکان ہو جائے

تمہارے نام کی تسبیح بھلادیں دھڑکنیں میری

یہ دل نادان ہو جائے

تیری چاہت کی خوشبو سے بسا آنگن جو دل کا ہے

وہ پھر ویران ہوجائے

قریب المرگ ہونے کا کوئی سامان ہوجائے

قبل اس کے۔ ۔ ۔

دسمبر کی یہ ننھی دھوپ کی کرنیں

شراروں کی طرح بن کر، میرا دامن جلا ڈالیں

بہت ممکن ہے

پھر دل بھی برف کی مانند پگھل جائے

ممکن پھر بھی یہ ہے جاناں۔ ۔ ۔

کہ تیری یاد بھی کہیں آہ بن کر نکل جائے

موسمِ دل بدل جائے ۔ ۔ ۔

یا پہلے کی طرح اب پھر دسمبر ہی نہ ڈھل جائے

!قبل اس کے۔ ۔ ۔

دسمبر اور ہم تیری راہوں میں بیٹھے تم کو یہ آواز

دیتے ہیں

کہ تم ملنے چلے آؤ

دسمبر میں چلے آؤ.....

ﺩﺳﻤﺒﺮ ﺗﯿﺮﮮ ﺁﻧﮯ ﺳﮯﺩﯾﺎﺭِ ﺷﻮﻕ ﺑﻨﺘﺎ ﺗﮭﺎﮐﺒﮭﯽ ﺑﻦ ﮐﺮ ﺍﺟﮍﺗﺎ ﺗﮭﺎﮐﮧ ﺟﯿﺴﮯ ﺁﺭﺯﻭ ﺍﻭﺭ ﺯﻧﺪﮔﯽ ﮐﻮ ۔۔ ۔۔۔ ۔۔ﺑﮯ ﺗﺤﺎﺷﺎ ﻭﺳﻮﺳﻮﮞ ﻧﮯ ﮔﮭﯿﺮ ﺭﮐﮭﺎ ﺗ...
08/12/2025

ﺩﺳﻤﺒﺮ ﺗﯿﺮﮮ ﺁﻧﮯ ﺳﮯ

ﺩﯾﺎﺭِ ﺷﻮﻕ ﺑﻨﺘﺎ ﺗﮭﺎ
ﮐﺒﮭﯽ ﺑﻦ ﮐﺮ ﺍﺟﮍﺗﺎ ﺗﮭﺎ
ﮐﮧ ﺟﯿﺴﮯ ﺁﺭﺯﻭ ﺍﻭﺭ ﺯﻧﺪﮔﯽ ﮐﻮ ۔۔ ۔۔۔ ۔۔
ﺑﮯ ﺗﺤﺎﺷﺎ ﻭﺳﻮﺳﻮﮞ ﻧﮯ ﮔﮭﯿﺮ ﺭﮐﮭﺎ ﺗﮭﺎ
ﺗﮍﭖ ﺩﮬﮍﮐﻦ ﻣﯿﮟ ﺷﺎﯾﺪ ﺩﻟﻨﺸﯿﮟ ﮐﯽ ﺗﮭﯽ
ﮐﻤﯽ ﺷﺎﯾﺪ ﺟﻨﻮﮞ ﮐﯽ ﺗﮭﯽ
ﮐﻤﯽ ﺷﺎﯾﺪ ﯾﻘﯿﮟ ﮐﯽ ﺗﮭﯽ
ﻣﺮﮮ ﺟﺬﺑﮯ ﺳﺒﮭﯽ ﻣﺤﺘﺎﺝِ ﻣﻮﺳِﻢ ﺗﮭﮯ
ﻭﮦ ﻣﻮﺳﻢ ﻏﯿﺮ ﺩﺍﺋﻢ ﺗﮭﮯ
ﻣﮕﺮ ﻣﺠﮭﮑﻮ
ﯾﻘﯿﮟ ﭘﯿﮑﺮ ﻧﮯ ﮐﭽﮫ ﺍﯾﺴﺎ ﯾﻘﯿﮟ ﺑﺨﺸﺎ
ﺳﮑﻮﻥِ ﺍﻭﻟﯿﮟ ﺑﺨﺸﺎ
ﻗﺮﺍﺭِ ﺁﺧﺮﯾﮟ ﺑﺨﺸﺎ
ﻣﮩﯿﻨﮧ ﮐﻮﺋﯽ ﺑﮭﯽ ﺁﺋﮯ
ﻣﮩﯿﻨﮧ ﮐﻮﺋﯽ ﺑﮭﯽ ﺟﺎﺋﮯ
ﮐﺴﯽ ﻣﻮﺳﻢ ﮐﺴﯽ ﺭﺕ ﮐﯽ ﺗﻤﻨﺎ ﺍﺏ ﻧﮩﯿﮟ ﺑﺎﻗﯽ
ﻭﮦ ﺳﺎﺭﮮ ﻣﻮﺳﻤﻮﮞ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﺑﺴﺘﺎ ﮨﮯ ﻣﺮﮮ ﺍﻧﺪﺭ
ﺩﺳﻤﺒﺮ ! ﺗﯿﺮﮮ ﺁﻧﮯ ﺳﮯ
ﺩﺳﻤﺒﺮ ! ﺗﯿﺮﮮ ﺟﺎﻧﮯ ﺳﮯ
ﺑﺪﻟﺘﺎ ﺍﺏ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﭽﮫ ﺑﮭﯽ
ﻭﮦ ﺳﺎﺭﮮ ﻣﻮﺳﻤﻮﮞ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﺑﺴﺘﺎ ﮨﮯ ﻣﺮﮮ ﺍﻧﺪﺭ...

یہ شہر محبت یہ شہر محمد ﷺ ♥️
19/09/2025

یہ شہر محبت
یہ شہر محمد ﷺ ♥️

05/09/2025

میں جب بھی سوچتا ہوں، کپکپا سا جاتا ہوں
حضورؐ ﷺ آپ میرے واسطے بھی روئے تھے

05/09/2025

السلام علیکم
کیسے ہیں آپ سب.. پیج کی ریچ تقریباً ختم ہو گئی ہے... 3800 میں سے 30 ممبر بھی پوسٹ پر نہیں آتے. کیا آپ تک یہ پوسٹ پہنچ رہی ہے؟ زیادہ سے زیادہ کمنٹس اور لائیک کرکے اپنی موجودگی کا احساس دلائیں.. شکریہ 😊

01/09/2025

اے مالکِ کائنات!
ہر وہ روح ، جس نے
صبر کی کڑوی سر زمین پر ،
عُمرِ رفتہ کے شب و روز کاٹے ہیں،
اس کے سِسکتے خوابوں کو
"کُن فَیکون" کی مسیحائی عطا کیجئے!

31/08/2025

اِنَّ مَعَ الْعُسْرِ يُسْرًا
بیشک..
ہر مشکل کے بعد آسانی ہے....

28/08/2025

یہی میرا تعارف ہے
گدائے مصطفی ہوں میں

27/08/2025

وَرَفَعْنَا لَكَ ذِكْرَكَ○
‏"میرے نبیﷺ کا ذکر ہمیشہ بلند رہے گا"

21/08/2025

Address

Piplan

Telephone

+923005247069

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hafiz Muhammad Bilal posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share