Balochistan Chambers of Commerce and Industries

Balochistan Chambers of Commerce and Industries Dear Viewers you will have information regarding the Trade Community of Balochistan

30/07/2026

*اسلام آباد*
پاکستان اکنامک سمٹ 2026 میں کوئٹہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے بھرپور اور مؤثر انداز میں بلوچستان کی کاروباری برادری کی نمائندگی کی۔
پیٹرن اِن چیف حاجی غلام فاروق، صدر محمد ایوب مریانی اور چیمبر کے سینئر و ایگزیکٹو ممبران نے یونائیٹڈ بزنس گروپ (UBG) اور فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (FPCCI) کے مشترکہ زیرِ اہتمام، منعقدہ اس قومی اقتصادی فورم میں شرکت کی، جہاں ملک بھر سے صنعتکاروں، تاجروں، برآمد کنندگان، درآمد کنندگان اور چیمبرز آف کامرس کے نمائندگان شریک ہوئے۔
اس موقع پر پیٹرن اِن چیف حاجی غلام فاروق نے اپنے مختصر مگر جامع خطاب میں کہا کہ بلوچستان کے مسائل کو وقتی نہیں بلکہ قومی ترجیح کے طور پر دیکھا جانا چاہیے۔ انہوں نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ ماضی میں مختلف سیاسی قوتوں نے بلوچستان کو محض سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا، مگر اقتدار میں آنے کے بعد صوبے کے بنیادی مسائل کو نظرانداز کر دیا، جس کے باعث عوام اور مقامی قیادت کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے زور دیا کہ بلوچستان پاکستان کا مستقبل ہے، لہٰذا یہاں پائیدار امن، مؤثر حکمرانی، منصفانہ پالیسیوں اور زمینی حقائق کے مطابق فیصلوں کے ذریعے ہی دیرپا ترقی اور معاشی استحکام ممکن ہے۔
سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے صدر کوئٹہ چیمبر محمد ایوب مریانی نے بلوچستان کے تاجروں، صنعتکاروں اور کاروباری برادری کو درپیش مسائل نہایت مؤثر انداز میں پیش کرتے ہوئے کہا:
"ہمیں صرف امن دو، امن دو۔ امن ہوگا تو سرمایہ کاری آئے گی، تجارت بڑھے گی، صنعت چلے گی اور پاکستان کی معیشت مضبوط ہوگی۔"
انہوں نے بلوچستان میں امن و امان، محفوظ شاہراہوں، سرحدی تجارت کی سہولت، تاجروں کے جان و مال کے تحفظ، پاک۔ایران تجارت کے فروغ، کسٹمز نظام میں اصلاحات اور دہشت گردی سے متاثرہ تاجروں کے لیے مؤثر معاوضہ نظام کی ضرورت پر زور دیا۔
اس موقع پر یو بی جی کے سرپرستِ اعلیٰ ایس۔ ایم تنویر، FPCCI کے صدر عاطف اکرام شیخ، سابق وزیر اعلی بلوچستان علاوالدين مری، کوئٹہ چیمبر کے نائب صدر انجینئر میروائس خان کاکڑ ایگزیکٹو و سینئر ممبران سمیت ملک بھر کی کاروباری قیادت نے شرکت کی اور پاکستان کی اقتصادی ترقی کے لیے باہمی تعاون اور مشترکہ حکمتِ عملی کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
امن ہی ترقی کی بنیاد ہے، اور بلوچستان میں امن ہی پاکستان کی معاشی خوشحالی کی ضمانت ہے۔

14/07/2026

کیا کوئٹہ بلوچستان میں تاجران اور تجارت اب محفوظ ہے

11/06/2026

سینیٹ میں سردار موسیٰ خان کاکڑ

کوئٹہ چمبر میں اجلاس کی صدارت حاجی محمد ایوب خان مریانی کر رہےہیں
25/05/2026

کوئٹہ چمبر میں اجلاس کی صدارت حاجی محمد ایوب خان مریانی کر رہےہیں

کوئٹہ چیمبر آف کامرس  کے صدر  محمد ایوب خان مریانی، نائب صدر انجینئر میروائس خان کاکڑ اور دیگر اراکین نے سینئر نائب صدر ...
02/05/2026

کوئٹہ چیمبر آف کامرس کے صدر محمد ایوب خان مریانی، نائب صدر انجینئر میروائس خان کاکڑ اور دیگر اراکین نے سینئر نائب صدر حاجی اختر کاکڑ کے والدِ کے انتقال پر اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کر رہے ہیں۔

05/04/2026

*اہم پریس کانفرنس | کوئٹہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری بلوچستان*
کوئٹہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں آج پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ ہوشربا اضافے کے خلاف ایک اہم پریس کانفرنس منعقد ہوئی، جس سے صدر کوئٹہ چیمبر محمد ایوب خان مریانی اور سینئر نائب صدر حاجی اختر کاکڑ و سابقہ عہدیران و دیگر سینئر ممبران نے خطاب کیا۔
رہنماؤں نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے کے باعث تاجر برادری اور عام عوام میں پائی جانے والی شدید بے چینی اور آنے والے مہنگائی کے ممکنہ طوفان کے حوالے سے صحافیوں کو تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایندھن کی قیمتوں میں یہ اضافہ نہ صرف کاروباری لاگت میں خطرناک حد تک اضافہ کرے گا بلکہ اشیائے ضروریہ، ٹرانسپورٹ، صنعت اور روزمرہ زندگی پر بھی اس کے گہرے منفی اثرات مرتب ہوں گے۔
کوئٹہ چیمبر کے عہدیداران نے اس موقع پر مطالبہ کیا کہ تاجر برادری اور عوام کے تحفظات کو حکامِ بالا تک فوری طور پر پہنچایا جائے تاکہ بروقت اور مؤثر اقدامات کے ذریعے ممکنہ مہنگائی کے بحران کو روکا جا سکے۔
پریس کانفرنس کے اختتام پر صحافیوں کے مختلف سوالات کے تفصیلی اور مدلل جوابات بھی دیے گئے۔

20/03/2026

*یومِ پاکستان پر آئی ایس پی آر کا نیا ملی نغمہ، قومی جذبے اور اتحاد کی علامت*

آئی ایس پی آر کا جاری کردہ نغمہ اُس غیور قوم کے نام، جو بُنیانٌ مَّرصُوص بن کر ہر محاذ پر ڈٹ کر کھڑی ہے

نوجوان آوازوں میں وطن سے محبت اور اتحاد کا جذبہ دلوں کو گرما گیا

نغمے میں معرکۂ حق میں افواج اور قوم کی بہادری و قربانی کا شاندار امتزاج شامل

پاک فوج کے عزم، حوصلے اور قربانیوں کو نغمے کے بولوں میں بھرپور انداز میں پیش کیا گیا

پاک افواج کی پیشہ وارانہ مہارت اور برتری کی دلکش عکاسی نے قوم کا دل جیت لیا

نغمہ میں خون کے آخری قطرے تک وطن پر قربان ہونے اور آگے بڑھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا

ملی نغمہ میں قومی وقار، جذبۂ وفا اور اتحاد کو خوبصورت انداز میں اجاگر کیا گیا

*یومِ پاکستان کا نغمہ قوم اور افواج کے لازوال رشتے کی مضبوط ترجمانی ہے*

کوئٹہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد نے پیٹرن ان چیف حاجی غلام فاروق خلجی اور صدر محمد ایوب خان مریانی کی قیادت میں ...
17/03/2026

کوئٹہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد نے پیٹرن ان چیف حاجی غلام فاروق خلجی اور صدر محمد ایوب خان مریانی کی قیادت میں ایگزیکٹو ممبر وطن یار بازئی کے دادا، ایم پی اے ملک نعیم خان بازئی، ملک سہیل خان بازئی کے والد اور ایم این اے ملک عادل بازئی کے دادا کے انتقال پر ان کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔
وفد نے مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کی مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا کرے۔ آمین۔

17/03/2026

کوئٹہ چمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ایگزیکٹیو ممبر حاجی کمال خان اچکزئی کی چاچی حاجی قاسم اچکزئی کی اہلیہ اور حاجی مردان و حاجی بہاول کی بھابھی بقضائے الٰہی سے انتقال کرگئی مرحرمہ کی فاتحہ خوانی کل سے حاجی میردان مسجد عبدالولی چوک مغربی بائی پاس کوئٹہ۔ میں ہوگی

22/02/2026

Notification (Expected to be Issued Shortly)

Infrastructure Cess is set to be reduced from 1.85% to 0.80% for all Industrial & Commercial importers, and 0% for imports under the Export Facilitation Scheme (EFS) for exporters.

This reduction will have a significant positive impact on the cost of production for export-oriented industries and will enhance the competitiveness of Pakistani exports in international markets.
It is indeed a major achievement for the business community.

Address

Jinnah Road Quetta
Quetta

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Balochistan Chambers of Commerce and Industries posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share