Surat-e-Hal/صورتحال

Surat-e-Hal/صورتحال Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Surat-e-Hal/صورتحال, Science, Technology & Engineering, Rahimyar Khan.

گوگل ٹرانسلیٹر میں 110 نئی زبانیں شامل کی گئی ہیں جن میں پنجابی (شاہ مکھی)  اور بلوچی بھی شامل ہیں #صورتحال
29/06/2024

گوگل ٹرانسلیٹر میں 110 نئی زبانیں شامل کی گئی ہیں جن میں پنجابی (شاہ مکھی) اور بلوچی بھی شامل ہیں
#صورتحال

28/06/2024

#کرکٹ
ہر ٹیم میں فاسٹ بولنگ کہ ساتھ ساتھ
اسپن بولنگ نے جیت میں اہم کردار ادا کیا ہے
انڈیا کو ہی دیکھ لیں
اور ہمارے
لیگ اسپن فل ٹاس بولر شاداب خان
عماد وسیم جنہوں نے قدرے بہتر بولنگ کی
اور اسپن
میں افتخار جو کہ آل رائونڈر ہیں پر نام کہ
ایسے اسپن باؤلنگ اٹیک سے آپ کیسے جیت سکتے ہیں

28/06/2024

بھارت فائنل میں
پچھلے ورلڈکپ کہ بھی فائنل میں
اس ورلڈ کپ کہ بھی فائنل میں
کیا ٹیم ہے
اور ہم پچھلے میں بھی رسوا
اس میں زیادہ رسوا
ابھی ہم نے انکی برابری کیسے کرنی
نہ ہمارا ماحول ان جیسا
نہ پلیئرز
وہ یہ ورلڈکپ جیتنا ڈیزرو کرتے ہیں

ریکارڈ الرٹ۔۔۔۔لیسٹرشائر کے لوئی کِمبر نے آج 26 جون 2024ء کو کاونٹی گراؤنڈ, ہوو پر ہونے والے سسیکس کے خلاف ڈویژن ٹو مقاب...
27/06/2024

ریکارڈ الرٹ۔۔۔۔

لیسٹرشائر کے لوئی کِمبر نے آج 26 جون 2024ء کو کاونٹی گراؤنڈ, ہوو پر ہونے والے سسیکس کے خلاف ڈویژن ٹو مقابلے کے چوتھے دن ایک اوور میں خود 43 رنز بنا ڈالے جبکہ مجموعی طور پر اس اوور میں 49 رنز بنے۔
نوٹ:کاؤنٹی چیمپین شپ میں ایک نو بال پر ایک کی بجائے دو رنز کا جرمانہ لگتا ہے۔

تین نو بالز سمیت 9 گیندوں پر مشتمل اس اوور میں دائیں ہاتھ کے بلے باز کِمبر نے پانچ چھکے اور تین چوکے رسید کیے جبکہ ایک سنگل بھی لیا۔ اس اوور میں بننے والے رنز کچھ یوں ہیں:
چھکا, چھکا(نو بال),چوکا,چھکا,چوکا, چھکا(نو بال),چوکا, چھکا(نو بال) اور ایک رنز

اس دوران انہوں نے اپنی سنچری بھی مکمل کی۔ اوور کے آغاز سے قبل انہیں اس سنگ میل تک پہنچنے کے لیے مذید 28 رنز درکار تھے۔

اس کے ساتھ ہی 27 سالہ کِمبر نے فرسٹ کلاس کرکٹ کی ریکارڈ بکس میں اپنا نام لکھوا لیا۔ ان سے قبل ایک اوور میں سب سے زیادہ رنز سکور کرنے کا ریکارڈ مشترکہ طور پر ناٹنگھم شائر کے سر گارفیلڈ سوبرز اور بامبے کے روی شاستری کے پاس تھا جنہوں نے ایک اوور میں 36 رنز سکور کیے تھے۔(تمام چھکے)
464 رنز کے تعاقب میں اس وقت لیسٹر شائر کا سکور 426/8 ہے اور کریز پر کِمبر محض 113 گیندوں پر 19 چھکوں اور 20 چوکوں کی مدد سے 227 رنز بنا کر موجود ہیں, ان کے ساتھ آٹھوین وکٹ کی 239 رنز کی شراکت میں بین کاکس نے 82 گیندوں ہر 34 رنز کا حصہ ڈالا۔۔

27/06/2024

پنجاب کو جس وجہ سے پانچ دریاؤں کی سرزمین کہا جاتا ہے ان پانچ دریاؤں میں چناب، ستلج، جہلم اور روای کے ساتھ دریا سندھ شامل "نہیں" ہے۔

بلکہ پانچواں دریا "دریائے بیاس" ہے۔

یہ پانچ دریا (چناب، جہلم، ستلج، بیاس، راوی) پاکستان اور ہندوستان کے مشترکہ پنجاب کے اندر ہی ختم ہو جاتے ہیں۔

جیسے دریائے راوی "احمد پور سیال" کے قریب دریائے چناب میں شامل ہوجاتا ہے۔ اسی طرح دریائے جہلم بھی "تریمو" (جھنگ) کے مقام پر دریائے چناب میں شامل ہوجاتا ہے۔

دریائے چناب اور دریائے جہلم پنجاب کے وہ دو دریا ہیں جو ہندوستانی پنجاب میں داخل نہیں ہوتے۔ جبکہ دریائے راوی اور دریائے ستلج ہندوستانی پنجاب سے پاکستانی پنجاب میں داخل ہوتے ہیں۔

دریائے بیاس پاکستان میں انفرادی طور پر داخل نہیں ہوتا۔ ہندوستانی پنجاب میں ہی دریائے بیاس، دریائے ستلج میں شامل ہوجاتا ہے، اور یہ دریائے ستلج پاکستان میں آتا ہے۔

ستلج اور بیاس کے ملنے کے مقام پر انڈیا نے 1984 میں ایک بڑی سی نہر نکال کر راجھستان کو سیراب کیا تھا (اندرا گاندھی کینال)

تو اب ہمارے پاس دو دریا بچتے ہیں، یعنی دریائے چناب (جس میں راوی اور جہلم کا پانی شامل ہے) اور دریائے ستلج (جس میں دریائے بیاس کا پانی شامل ہے)۔ یہ دونوں دریا "پنجند" کے مقام پر ملتے ہیں، جو "اوچ شریف" کے پاس ہے۔

یہاں پر یہ دونوں دریا (اور پانچ دریاؤں کا پانی) مل کر دریائے پنجند بناتے ہیں۔ یہ دریا بھی 71 کلومیٹر آگے جاکر پنجاب کے ہی شہر "مٹھن کوٹ" کے پاس دریائے سندھ میں اپنا پانی (یعنی پنجاب کے پانچ دریاؤں کا پانی) شامل کردیتا ہے۔



باقی ان پانچوں دریاؤں میں سے ستلج اور روای سال زیادہ عرصے خشک ہی رہتے ہیں۔

دریائے سندھ پنجاب کا مخصوص دریا نہیں۔ مگر یہ پاکستان کا قومی دریا ضرور ہے۔ سوائے بلوچستان کے یہ پاکستان کے سب صوبوں اور کشمیر سے گزرتا ہے۔ بلوچستان کے علاؤہ باقی سب صوبوں کے دریا، اسی دریائے سندھ میں شامل ہو جاتے ہیں، اور یہ بحیرہ عرب میں جا گرتا ہے۔


e hal

افغانستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے پر رحمن اللہ گرباز روتے ہوئے!
25/06/2024

افغانستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے پر رحمن اللہ گرباز روتے ہوئے!

25/06/2024

یکم جولائی سے ملک بھر میں طوفانی بارشوں اور سیلاب کا خطرہ، معمول سے 35 فیصد زیادہ بارشوں کا امکان۔
این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

اوہ یہ کیا افغانستان اور بارش آگئی ہے
25/06/2024

اوہ یہ کیا
افغانستان
اور بارش آگئی ہے

سو آج ویسٹ انڈیز کہ ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ سے باہر ہوتے ہیمیزبانوں کا ورلڈکپ سے باہر ہونے کا سلسلہ مزید  آگے بڑھتا ہوا
24/06/2024

سو آج ویسٹ انڈیز کہ ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ سے باہر ہوتے ہی
میزبانوں کا ورلڈکپ سے باہر ہونے کا سلسلہ مزید آگے بڑھتا ہوا

15/10/2023

صورتحال یہ ہے کہ
نئی دہلی: آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 میں پہلا اپ سیٹ، افغانستان نے دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو 69 رنز سے شکست دے دی۔

افغانستان کے 285 رنز کے تعاقب میں انگلش ٹیم 40.3 اوورز میں 215 رنز بناسکی۔ انگلینڈ کی طرف سے ہیری بروک نے 66 رنز بنائے تاہم انکے علاوہ کوئی بھی بلے باز افغان بولرز کے آگے جم کر نہ کھیل سکا۔
e hal
#صورتحال

31/08/2023

پچاس کاروبار جو بغیر بڑے سرمایہ کے شروع کئے جا سکتے ہیں۔

* لوگوں کی اکثریت اپنے کاروبار کو ترجیح دیتی ہے۔ کیوں؟
* آپ بھی بزنس مین/وومن بن کر ایک بہتر معیارِ زندگی کے حامل ہو سکتے ہیں۔
* مگر کیا آپ کی غربت اس راہ میں حائل ہے؟
* کیا بغیر سرمائے یا انتہائی کم سرمائے کے ساتھ آپ ایک باعزت بزنس اونربن سکتے ہیں؟

* مگر کیسے؟؟؟

بغیر انویسٹمنٹ یا کم انویسٹمنٹ کے ساتھ کاروبار کیسے شروع کیا جائے؟ 50 بزنس آئیڈیا پر بات کرتے ہیں۔

1: افلیٹ مارکیٹنگ
یہ منافع کمانے کا بہترین آن لائن ذریعہ ہے اور اپنے گھر بلکہ اپنے کمرے میں بیٹھ کر با آسانی اس بزنس کو چلایا جا سکتا ہے۔ اس طریقہ کار میں آپ کسی اور کمپنی کی پروڈکٹ یا سروسز کو انٹرنیٹ یا ایسے ہی کسی دوسرے میڈیم کے ذریعے پروموٹ کرتے ہیں اور اسے فروخت کر کے اپنا طے شدہ کمیشن وصول کرتے ہیں۔

2: بلاگ رائٹنگ
بلاگ ایسی ویب سائیٹ یا ویب پیج ہوتا ہے جس پر ہر روز نئی نئی معلومات اور تبصرے لکھے جاتے ہیں۔ایک فرد یا افراد کا ایک گروپ مل کر اس کو پلان کرتا ہے۔بلاگ رایئٹینگ سوشل میڈیا کی اہم ضرورت بن چکی ہے۔پاکستان میں اردو اور انگلش دونوں زبانوں میں اس کی ڈیمانڈ ہے۔ آپ بنا کسی سرمائے کے مختلف ویب سائٹس کے لئے بلاگ رایئٹینگ کا کام شروع کر کے ایک معقول آمدنی کا ذریعہ پیدا کر سکتے ہیں۔

3: نئے کاروباری افراد کی کاؤنسلِنگ
اگر آپ کے پاس بزنس فیلڈ کا کافی نالج،مہارت اور آئیڈیاز موجود ہیں اور آپ اس سلسلے میں بزنس کے میدان میں داخل ہونیوالے نئے افراد کی مدد کرنے کی سوچ بھی رکھتے ہیں تو آپ ایک بہت اچھے بزنس کاؤنسلر بن کر نہ صرف نئے بزنس کاروباری افراد کو ٹرینڈ کر سکتے ہیں بلکہ ایک اچھا منافع کما سکتے ہیں۔

4: سٹوڈنٹ کیریئر کاؤنسلِنگ
اگر آپ کے پاس کیریئر کاؤنسلِنگ کی ڈگری یا اس فیلڈ کی کافی زیادہ معلومات موجود ہیں اور آپ کے اندرلوگوں کی چھپی صلاحیتوں کا کسی حد تک اندازہ لگانے کی صلاحیت بھی موجود ہے تو آپ سٹوڈنٹس کے لئے ایک اچھے کر نہ صرف کمیونٹی کی خدمت کر سکتے ہیں بلکہ ایک باعزت روزگار بھی کما سکتے ہیں۔

5: کلیکسنس Clixsense
کلیکسنس اشتہارات کی ایک ویب سائیٹ ہے۔اس سائیٹ کو جوائن کر کے آپ بنا پیسہ خرچ کیے ایک اپنے لئے ایک معقول وسیلہ آمدنی بنا سکتے ہیں

6: کنسلٹنگ کمپنی
اگر آپ کسی بھی فیلڈ میں بہترین معلومات اور مہارت رکھتے ہیں تو آپ اس فیلڈ میں پہلے سے موجود یا نئی آنیوالے لوگوں کی رہنمائی کے لئے ایک کنسلٹنگ کمپنی کا قیام عمل میں لا سکتے ہیں ۔لیکن اس کے لئے فیلڈ کی وسیع معلومات و مہارت درکار ہے۔

7: کونٹیٹ رائٹنگ
تمام کمپنیوں اور اداروں کو پروموشن کے لئے تحریری شکل میں ایک قابلِ توجہ مواد کی ضرورت ہڑتی ہے جو زیادہ سے زیادہ کسٹمرز کی توجہ حاصل کر سکے۔اگر آپ کے اندر اردو یا انگلش زبان میں ایسا پرکشش کونٹینٹ تخلیق کرنے کی صلاحیت موجود ہے تو آپ ایک نہایت کامیاب کونٹینٹ رائیٹنگ کا کاروبار شروع کر سکتے ہیں اور مختلف کمپنیوں اور اداروں کو کونٹینٹ فراہم کر سکتے ہیں۔

8: کاپی رائٹنگ
کاپی رایئٹینگ ایک منافع بخش کاروبار ہے ۔اگر آپ کے پاس لکھنے کی مناسب مہارت موجود ہے اور زبان و گرامر کی بہتر سمجھ بوجھ رکھتے ہیں تو آپ ایک اچھے کاپی رایٹر بن کر اپنا کام شروع کر سکتے ہیں۔

9: یوگا اور ہیلتھ کلاسز ,
اگر آپ یوگا یا اسی قسم کی دوسری ہیلتھ ایکٹیویٹیز میں مہارت و تجربہ رکھتے ہیں تو آپ با آسانی اس فیلڈ کو اپنا کاروبار بنا سکتے ہیں۔اور اپنے گھر یا کسی بھی دستیاب پر سکون جگہ پر یوگا سینٹر یا ہیلتھ کیئر سینٹر بنا سکتے ہیں۔

10: ای میل سروس
اجکل زیادہ تر کمپنیاں کسی مخصوص علاقہ میں اپنی برانڈ کی پروموشن کیلئے ای میل سروس کو ترجیح دیتی ہیں جسکا مقصد صرف ٹارگٹ کسٹمرز کو اپروچ کرنا ہوتا ہے۔اگر آپ کے گھر میں کمپیوٹر،انٹرنیٹ اور ٹیلیفون کی سہولت موجود ہے تو آپ گھر پر ہی مختلف کمپنیوں کے لئے یہ کام شروع کر سکتے ہیں۔

11: ای بک رائٹنگ
اگر آپ ایک اچھے لکھاری ہیں اور ای بکس کی تیکنیکس جانتے ہیں تو آپ ای بک رائیٹنگ کے ذریعے بہت اچھا منافع کما سکتے ہیں ۔خاص طور پر خواتین کے لئے یہ بہت اچھا کاروبار بن سکتا ہے جو یہ صلاحیت رکھتی ہیں۔

12: آن لائن مارکیٹنگ ,
مختلف کمپنیوں کی پروڈکٹس اور سروسز کی آن لائن مارکیٹنگ کا آج کل بہت زیادہ رجحان ہے اور ہر روز بہت سے نئے لوگ اس کاروبار سے وابستہ ہو رہے ہیں ۔اگر آپ اس کام کی کچھ سمجھ بوجھ رکھتے ہیں تو کمپنیوں اور اداروں کی آن لائن مارکیٹنگ آپ کے لئے نفع بخش کاروبار بن سکتی ہے۔ ؒ ٓ

13: ملازمین کی تربیت
بزنس کی دنیا میں ملازمین کی تربیت کی ڈیمانڈ ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھتی جا رہی ہے۔زیادہ تر یہ کورسز کمپنیوں کی ویب سائٹس پر منعقد کیے جاتے ہیں۔اگر آپ اس فیلڈ کا تجربہ رکھتے ہیں تو گھر بیٹھ یہ کاروبار شروع کر سکتے ہیں۔

14: آن لائن ٹیچنگ
آجکل آن لائن ٹیچنگ کا رجحان تیزی سے بڑھ رہاہے۔اگر آپ ٹیچنگ کے شعبے میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ گھر بیٹھے آن لائن ٹیچنگ بزنس شروع کر سکتے ہیں ۔یہ کاروبا ر دو طرح سے شروع کیا جاسکتا ہے۔آپ اپنا آن لائن ٹیچنگ سنٹر رجسٹر کروا سکتے ہیںیااپنا انڈیپینڈنٹ بزنس شروع کر سکتے ہیں۔

15: ایونٹ مینجمنٹ
اگر آپ کے پاس ایوینٹ مینجمنٹ کی ڈگری موجود ہے یا اگر آپ پلاننگ، ڈیزائینگ اور چیزوں کو ترتیب دینے کی بہترین صلاحیت رکھتے ہیں تو آپ ایک اچھے ایونٹ آرگنائزر بن کر اپنا کاروبار شروع کر سکتے ہیں۔اسطرح آپ بڑی بڑی کمپنیوں،تعلیمی اداروں،مذہبی تنظیموں،شادی کی تقریبات اور سیاسی جماعتوں کی ایونٹ مینجمنٹ کے ذریعے کثیر منافع کما سکتے ہیں۔

16: فیشن ڈیزائیننگ
اگر آپ فیشن ڈیزائیننگ کا کام جانتے ہیں تو آپ بغیر انویسٹمنٹ کے ایک نہایت سود مند کاروبار کا آغاز کر سکتے ہیں۔اس کاروبار میں کامیابی کے100%امکانات موجود ہیں کیونکہ مارکیٹ میں اس کی مانگ بہت زیادہ ہے۔

17: فیچر ایجنسی
اگر آپ کو لکھنے پڑھنے میں دلچسپی ہے اور آپ ایک تخلیقی ذہن کے مالک ہیں تو آپ اپنی فیچر ایجنسی قائم کر کے ایک بہترین ،باعزت اور بہت زیادہ نفع بخش کاروبار کے مالک بن سکتے ہیں۔الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا دونوں میں فیچر رائیٹنگ کی بہت ڈیمانڈ ہے۔اس بزنس کے آغاز کے لئے آپ کو محض ایک کمپیوٹر اور ٹیلیفون کی ضرورت ہوگی جو آجکل باآسانی ہر گھر میں دستیاب ہوتے ہیں۔

18: مالی مشاورت کا کاروبار Finance Consulting
اگر آپ مالیات کے شعبے میں مناسب مہارت و تجربہ رکھتے ہیں اور اس سلسلے میں قانونی مسائل سے بھی آگاہ ہیں تو آپ اپنی ذاتی
Finance Consulting کمپنی کی بنیاد رکھ سکتے ہیں ۔ اس میں انشورنس، انویسٹمنٹ پلاننگ،ٹیکس کے متعلق معاملات،کاروباری مشاورت وغیرہ شامل ہیں۔

19: فرسٹ ایڈ ٹریننگ
اگر آپ کے پاس فرسٹ ایڈ ٹریننگ کی معلومات و تجربہ موجود ہے تو آپ اس اپنا ذاتی کاروبار بنا سکتے ہیں۔آجکل بہت سی کمپنیاں اور ادارے اپنے ورکرز کے لئے فرسٹ ایڈ کی تربیت کو نہ صرف ضروری خیال کرتی ہیں بلکہ اس کا اہتمام بھی کرتی ہیں۔آپ اپنے گھر پر فرسٹ ایڈ ٹریننگ سنٹر قائم کر سکتے ہیں۔تاہم اس کی شروعات کے لئے آپ کو کلائنٹس کا ایک نیٹ ورک تشکیل دینے کی ضرورت ہوگی۔

20: آرٹ کورسز
اگر آپ آرٹ کے کسی بھی شعبے میں مہارت و تجربہ رکھتے ہیں مثلاً پولوں کی آرائش،ڈرائینگ اور پینٹنگ وغیرہ تو آپ اپنے ذاتی آرٹ سینٹر کا قیام عمل میں لا سکتے ہیں۔یہ سینٹر نہ صرف آپ کے فن کو پھیلانے کا بلکہ ایک باعزت روزگار کا بھی ذریعہ بن سکتا ہے۔

21: سلائی کڑائی کا کام
بغیر سرمائے کے شروع کیا جانیوالا یہ ایک نفع بخش کاروبار ہے۔اس کے لئے آپ کو صرف اس کا م کو جاننے کی ضرورت ہے۔خاص طور پر خواتین کے لئے یہ ایک بہت اچھا بزنس ہے اورہمارے شہروں او ر دیہاتوں کی اکثر خواتین اس سے وابستہ ہیں۔

22: ہوم ٹیوشن سینٹر
اپنے گھر پر ٹیوشن سینٹر کا قیام ایک بہت منافع بخش بزنس ہے ۔اور پورا سال ایک اچھی ارننگ دیتا ہے۔بہت سے گھروں میں خواتین و حضرات ایسے ٹیوشن سینٹر قائم کر کے باعزت روزگار کما رہے ہیں۔

23: کوکنگ کورسز
کوکنگ میں مہارت خاص طور پر خواتین کے لئے ایک بہترین کاروبار کا ذریعہ بن سکتی ہے ۔آپ اپنے گھر میں بنا سرمائے کے کوکنگ کلاسز کا آغاز کر سکتی ہیں۔

24: فری لانس بک کیپنگ
تمام چھوٹی اور بڑی کمپنیوں اور سمال بزنس اونرز کو اپنے مالی معاملات اور اکاؤنٹس کی مینجمنٹ کے لئے بک کیپر کی ضرورت ہوتی ہے۔یہ کام زیادہ تر کمپیوٹرز پر ہی سرانجام دیا جاتا ہے۔تاہم بہت سے چھوٹے بزنس اونرز ایک باقائدہ بک کیپرکو ہائر کرنے کی استطاعت نہیں رکھتے۔اگر آپ ایک اچھے اکاؤنٹینٹ ہیں تو آپ اپنا فری لانس بک کیپنگ کا کاروبار شروع کر کے ایک ہی وقت میں مختلف کمپنیوں کے لئے کام سرانجام دے سکتے ہیں۔

25: کینڈل میکنگ
اگر آپ موم بتی بنانے کا کام جانتے ہیں تو نہایت قلیل سرمائے سے اپنا کا م شروع کر سکتے ہیں۔اور اپنے گھر پر رہتے ہوئے آن لائن اس کی پروماشن کے مواقع بھی تلاش کر سکتے ہیں۔

26: لینگوئج سینٹر
اگر آپ کوئی غیر ملکی زبان خاص طور پر انگلش میں مناسب مہارت رکھتے ہیں تو آپ بنا انویسٹمنٹ کے اپنے گھر پر ہی ایک لینگوئج سینٹر بنا سکتے ہیں اور ایک اچھی ارننگ کر سکتے ہیں۔

27: کڈز کیئر سینٹر
اگر آپ بچوں کے ساتھ اچھا وقت گزارنا جانتے ہیں تو آپ اپنے اسی پیشن کو اپنا کاروبار بھی بنا سکتے ہیں۔ہمارے ملک میں آجکل خواتین کے ملازمت کرنے کا رجحان بڑھتا جا رہا ہے۔ایسے میں کڈز کیئر سینٹر کا قیام آپ کو بنا سرمائے کے اچھا منافع دے سکتا ہے۔

28: ہینڈی مین سروسز Handyman service
اگر آپ گھریلو آلات و دیگر اشیاء کی مرمت کا کام جانتے ہیں تو آپ اسے اپنا کاروبار بنا کر ملازمت کی ٹینشن سے نجات حاصل کر سکتے ہیں۔

29: ہیلتھ کنسلٹنگ
اگر آپ کے پاس ہیلتھ کیئر کا ایک وسیع نالج اور سرٹیفیکیٹ بھی ہے تو آپ بغیر انویسٹمنٹ کے اپنا ہیلتھ کیئر سینٹر بنا سکتے ہیں۔اس کے لئے آپ کو صرف ایک مناسب حکمتِ عملی اورederal tax identification number F کی ضرورت ہو گی۔

30: پورٹریٹ میکنگ
اگر آپ ایک اچھے ڈرائنگ آرٹسٹ ہیں اور پورٹریٹ میکنگ میں مہارت رکھتے ہیں تو آپ پورٹریٹ بنانے کا ایک بہترین کاروبار شروع کر سکتے ہیں۔اس کے لئے آپ کو اپنا ایک عمدہ سوشل نیٹ ورک تشکیل دینے کی ضرورت ہو گی جو آپ کے بزنس نیٹ ورک کی بنیاد بنے گا۔ٖ

31: اشیاء کی منتقلی کی خدمات Goods Transfer service
مختلف افراد یا کمپنیوں کی مختلف اشیاء کی ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقیلی بھی بغیر سرمائے کے شروع کیا جانیوالا کاروبار ہے۔اس کے لئے آپ کو صرف وسیع تعلقات اور معلومات کی ضرورت ہوگی

32: میرج بیورو
پوری دنیا میں اور خاص طور پر پاکستان میں یہ کاروبار بہت مقبولیت حاصل کر چکا ہے۔اس کے لئے آپ کو صرف ایک سوشل نیٹورک تشکیل دینے کی ضرورت ہوگی۔بنا انویسٹمنٹ کے یہ ایک بہترین منافع بخش کاروبار ہے۔

33: گرافک ڈیزائننگ
ایک اچھے گرافک ڈیزائنر کو ملازمت کے حصول کے لئے کہیں جانے کی ضرورت نہیں ہوتی وہ مختلف کمپنیوں اور اداروں کے لئے یہ کا م گھر بیٹھ کر سرانجام دے سکتا ہے۔مگر اس کے لئے اپنی فیلڈ کی وسیع معلومات اور بزنس نیٹ ورک کا قیام نہایت اہمیت رکھتا ہے۔

34: پراپرٹی ڈیلنگ
بغیر سرمائے کے شروع کیا جانیوالا یہ ایک منافع بخش کاروبار ہے۔مگر فیلڈ کی وسیع معلومات ،قابلِ اعتماد شہرت اور تعلقات کا ایک وسیع نیٹ ورک درکار ہے۔

35 : سیکیورٹی کنسلٹنگ
سیکیورٹی آجکل تیزی سے بڑھتا ہوا اور منافع بخش کاروبار ہے اور اپنے گھر پر ہی شروع کیا جاسکتا ہے۔مگر ITسیکیورٹی میں مہارت و تجربہ اس کے لئے نہایت ضروری ہے۔

36: مارکیٹ ریسرچ سروس
مارکیٹ ریسرچ کسی بھی نئے بزنس اور کمپنی کے لئے خاص اہمیت رکھتی ہے ۔کمپنیز اور سمال بزنس اونرز کے لئے مارکیٹ ریسرچ کا کام سرانجام دینا ایک تیزی سے پھیلتا ہوا منافع بخش کاروبار ہے۔جس کے لئے سرمائے کی ضرورت نہیں۔

37: ایپ ڈولپنگ App Developing
سمارٹ فونز کی آمد کے ساتھ ہی موبائل ایپلیکیشن کا بزنس بہت وسعت اختیار کر گیا ہے۔ اگر آپ ایک اچھے ایپ میکر ہیں تو اپنی ذاتی ایپس بنا کر مختلف کمپنیوں کو فروخت کر سکتے ہیں اور ایک منافع بخش کاروبار کر سکتے ہیں۔

38: آفس سپلائی بزنس
آفس سپلائی کا کاروبار بھی ایک منافع بخش کاروبار ہے جو اپنے گھر پر ہی شروع کیا جا سکتا ہے۔کمپنیاں،تعلیمی ادارے اور آفسز اس بزنس میں بڑے کلائنٹس بن سکتے ہیں ۔اس کام کے لئے وسیع معلومات وتجربہ درکار ہے۔

39: آن لائن شاپنگ ,
آن لائن شاپنگ ایک منافع بخش کاروبار ہے جو بغیر انویسٹمنٹ کے اپنے گھر پر ہی شروع کیا جا سکتا ہے۔آپ کو صرف مختلف کمپنیوں کے ساتھ رجسٹریشن ،اپنی Website اور اسے پروموٹ کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔

40: آؤٹ ڈور ایڈورٹائزنگ
اگر آپ مارکیٹنگ کے جدید طریقہ کار کی معلومات و تجربہ رکھتے ہیں تو آپ ایک کامیاب آؤٹ ڈور مارکیٹنگ کابزنس شروع کر سکتے ہیں اور مختلف کمپنیوں اور اداروں کو اپنے کلائینٹس کی لِسٹ میں شامل کر سکتے ہیں۔

41: پروڈکٹ برانڈنگ اور پیکنگ ,
پروڈکٹس کی برانڈنگ اور پیکنگ کمپنیز کی ایک اہم ضرورت ہے۔آپ مختلف کمپنیوں کے لئے یہ کام اپنے گھر پر یہ سٹارٹ کر سکتے ہیں۔ہمارے ملک میں اکثریت اس کاروبار سے منسلک ہے۔اس کے لئے مختلف کمپنیوں کی معلومات اور تعلقات ضروری ہیں۔

42: رئیل اسٹیٹ ایجنسی Real Estate Agecy
ڈیجیٹل مارکیٹنگ کے اس دور میں رئیل اسٹیٹ ابھی تک ایک منافع بخش کاروبار ہے۔آپ اپنی موجودہ پروپرٹی سے ہی اس بزنس کا آغاز کر سکتے ہیں۔

43: سیلز ٹریننگ
کمپنی یابزنس کی کامیابی اسکی کامیاب سیلز پرمنحصر ہوتی ہے۔مختلف کمپنیاں اپنے سٹاف کی تربیت کے لئے سیلز ٹریننگ پراگرام تشکیل دیتی ہیں۔اگر آپ اس شعبے میں مہارت رکھتے ہیں تو مختلف کمپنیوں کے لئے یہ کورسز ڈیزائن کر سکتے ہیں اور بہترین منافع کما سکتے ہیں۔

44: کٹنگ اینڈ سٹیچنگ کلاسز ,
اگر آپ ڈریس میکینگ کا کام جانتے ہیں تو کٹنگ اور سٹیچنگ کی کلاسز اپنے گھر پر شروع کر کے ایک منافع بخش کاروبار کے مالک بن سکتے ہیں۔

45: موبائل ریپیئرنگ
موبائل ریپیرنگ ایک بہت کامیاب بزنس بن چکا ہے ۔اگر آپ یہ ہنر جانتے ہیں تو اپنے گھر پر رہتے ہوئے لوکل کمیونٹی سے ہی اس کام کی شروعات کر سکتے ہیں۔اور آہستہ آہستہ اپنی محنت اور کارکردگی سے اس کا روبار کو وسعت دے سکتے ہیں۔

46: سپورٹس کوچنگ
اگر آپ کو کھیلوں میں دلچسپی ہے اور کسی گیم کے اچھے پلیئر ہیں تو آپ اپنی کوچنگ کلاسز کا آغاز کر سکتے ہیں۔اور اپنے گھر پر یا کسی قریبی میدان میں اس ٹریننگ کا آغاز کر سکتے ہیں۔

47: ٹرانسلیشن سروس
اگر آپ ایک سے زیادہ غیر ملکی زبانیں جانتے ہیں تو آپ الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا اور بہت سی سوشل ویب سائٹس کے لئے اپنے گھر پر ہی آن لائن یا آف لائن ٹرانسلیشن کا کام سر انجام دے سکتے ہیں اور اسے ایک منافع بخش کاروبار میں تبدیل کر سکتے ہیں۔

48: ویب ڈیزائننگ
اگر آپ ایک اچھے ویب ڈیزائنر ہیں تو مختلف کمپینیوں،اداروں اور لوگوں کے لئے ویب سائٹس ڈیزائن کر کے ایک بہترین پروفٹ کما سکتے ہیں۔

49: ٹیکسٹ بک رائیٹنگ اینڈ ڈیزائننگ
اگر آپ تعلیمی شعبے میں وسیع معلومات اور تجربہ رکھتے ہیں تو آپ ٹیکسٹ بک رائیٹننگ کے ایک کامیاب بزنس کا آغاز کر سکتے ہیں۔اور مختلف تعلیمی اداروں کو ہر سطح پر لرننگ میٹیریل فراہم کر سکتے ہیں۔

50: کمپیوٹر پروگرامنگ
اگر آپ کمپیوٹر پروگرامنگ میں مہارت رکھتے ہیں تو مفید اور کارآمد پروگرامز تخلیق اور فروخت کر کے کثیر منافع کما سکتے ہیں۔سوشل میڈیا کے اس دور میں یہ ایک نہایت منافع بخش کاروبار ہے۔

یاد رکھیے کسی بھی فیلڈ یا بزنس میں کامیابی آپ کی ڈگریوں کی نہیں بلکہ آپ کی ذہانت ومہارت اور محنت ولگن کی محتاج ہوتی ہے۔

درج بالا تمام کاروبار آپ بغیر انویسٹمنٹ یا تھوڑی انویسٹمنٹ یا ایک بڑی انویسٹمنٹ کے ساتھ شروع کر سکتے ہیں، کچھ کے لئے ڈگری لازمی ہے اور کچھ کے لئے تجربہ ، کچھ آپ کو سیکھنا پڑیں گے اور کچھ پر ریسرچ کرنا پڑے گی۔ جس کاروبار میں آپ کی دلچسپی ہے اور اور جو کاروبار کرنا آپ کو آسان لگتا ہے اس کے بارے میں کچھ معلومات حاصل کریں اور کاروبار شروع کرنے پر غور کریں۔

ہم Digital Sahulat کے ذریعے درج بالا آئیڈیا کے علاؤہ بھی کافی سارے کاروبار شروع کرنے اور دیگر معلومات فراہم کرنے کے لئے اپنی سروسز فراہم کر رہے ہیں۔ جو خواتین و حضرات درج بالا کاروبار میں سے کوئی ایک کاروبار کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں وہ بلاجھجک ہمارے ساتھ رابطہ کر سکتے ہیں، انہوں مکمل تفصیل اور طریقہ کار کے ساتھ کاروبار شروع کرنے میں رہنمائی کی جائے گی۔

مزید معلومات کےلئے ہمارا فیس بک پیج Digital Sahulat لائک کریں ۔۔۔

27/08/2023

آجکل کہ حالات میں خواہشات پوری کرنا تو دور
اگر آپ اچھا کھا رہے اچھا پہن رہیں اور پریشانی کہ بغیر بجلی کا بل بھر رہے ہیں تو شکر کیجیے کیونکہ آپ امیر ہیں
#اےزی

Address

Rahimyar Khan

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Surat-e-Hal/صورتحال posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Surat-e-Hal/صورتحال:

Share