13/06/2026
غیر منقولہ جائیداد کی خرید، فروخت یا منتقلی پر ایڈوانس ٹیکس
اس وقت غیر منقولہ جائیداد کی منتقلی کی صورت میں خریدار اور فروخت کنندہ دونوں سے ایڈوانس ٹیکس مختلف شرحوں پر وصول کیا جاتا ہے، جو جائیداد کی مالیت کے مطابق مقررہ سلیبز پر مبنی ہوتا ہے۔
ایف بی آر نے تجویز پیش کی ہے کہ سلیب ریٹس کے نظام کو ختم کرتے ہوئے ایڈوانس ٹیکس کی یکساں شرح مقرر کی جائے، جس کے تحت:
- فروخت کنندہ سے وصول کی جانے والی رقم (Consideration Received) پر 2.75% ودہولڈنگ ٹیکس وصول کیا جائے گا۔
- خریدار سے جائیداد کی منصفانہ مارکیٹ ویلیو (Fair Market Value) پر 1.25% ودہولڈنگ ٹیکس وصول کیا جائے گا۔
اس تجویز کا مقصد ٹیکس نظام کو مزید سادہ اور یکساں بنانا ہے۔