03/11/2023
میں K&N جیسا برانڈ بننا چاہتا ہوں لیکن مرغی کی دکان لگانے سے شرم آتی ہے.
میں McDonalds کی طرح ترقی کرنا چاہتا ہوں لیکن بن کباب کا ٹھیلا میری شان کے خلاف ہے.
میں Restaurant کھولنا چاہتا ہوں لیکن بریانی کا ٹھیلا لگانے کیلۓ MBA نہیں کیا تھا میں نے.
میں طارق روڈ پر کپڑے کی دکان کھولنا چاہتا ہوں لیکن آن لائن کام کرنے سے دور بھاگتا ہوں کیونکہ مقابلہ سخت ہے.
ہر کاروبار کروڑوں کی سرمایہ کاری سے شروع نہیں ہوتا. ہمارے آس پاس بے شمار مثالیں ایسی ہیں جہاں بہت کم سرمایہ کاری سے لوگوں نے کام شروع کیا اور آگے نکلے. اگر نہیں بھی نکلے تو چھوٹی سرمایہ کاری کا نقصان بھی چھوٹا ہوتا ہے. ہم پاکستانیوں کو شرم اور ہمّت کی کمی مار دیتی ہے. جو کسر رہ جاتی ہے وہ گھر والے اپنے احساسِ کمتری سے بھرپور خیالات سے پوری کردیدتے ہے. نتیجتاً ہم صبح واپس پرانی نوکری کرنے چلے جاتے ہیں. شرم کو ماریں اور بسم اللہ کریں.