25/08/2026
جشن عید میلاد النبی ﷺ
جشن عید میلاد النبی ﷺ کے بابرکت موقع پر گورنمنٹ ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ صادق آباد میں محفلِ نعت کا انعقاد کیا گیا، جس میں پرنسپل، معزز سٹاف اور طلبہ نے بھرپور شرکت کی۔
محفل کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کے بعد طلبہ نے بارگاہِ رسالت ﷺ میں عقیدت و محبت کے پھول نچھاور کرتے ہوئے نعتِ رسولِ مقبول ﷺ پیش کی۔
اس موقع پر پرنسپل صاحب نے جشنِ عید میلاد النبی ﷺ کی مناسبت سے خطاب کرتے ہوئے سیرتِ طیبہ ﷺ اور حضور اکرم ﷺ کی تعلیمات پر روشنی ڈالی اور طلبہ کو آپ ﷺ کی تعلیمات پر عمل کرنے کی تلقین کی۔
اللہ تعالیٰ ہمیں حضور نبی کریم ﷺ کی سیرتِ طیبہ پر عمل کرنے اور آپ ﷺ کی محبت اپنے دلوں میں قائم رکھنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین 🤲
#عیدمیلادالنبیﷺ #صادقآباد