Al-Shams Energy Services الشمس انرجی سروسز

Al-Shams Energy Services الشمس انرجی سروسز Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Al-Shams Energy Services الشمس انرجی سروسز, Solar Energy Service, Manthar Road, Sadiqabad.

Al-shams Energy founded on a vision of delivering clean, managed, renewable energy to meet the Domestic and commercial need for reliable solar power for our customers.

19/04/2025

Solar system installed.
Key features:
Hybrid 8KW Solar system with 51.2 V X 100 Amp's Lithium battery pack.
A-grade installation.

22/03/2025

06 KW hybrid system design, and installed at our client Mr Shoukat Imran setlite Town SDK Dist RYK

System configuration:

-06 KW hybrid inverter (solarmax Solon)
- Jinko A-grade N type TopCon 580W panels 12 No's
- 100 AH X 04 lead Acid Batteries
- A+ grade fitting with high quality hardware and industrial quality installation.

8 کلو واٹ سولر سسٹم ڈیزائن اور انسٹالیشن سروسز سسٹم خصوصیات:- Jinko N-type Panel's 585W: 18 No- Inverter Hybrid Nitrox 8...
28/07/2024

8 کلو واٹ سولر سسٹم ڈیزائن اور انسٹالیشن سروسز
سسٹم خصوصیات:
- Jinko N-type Panel's 585W: 18 No
- Inverter Hybrid Nitrox 8KW
-Tubeler Batteries: 230AH x 4 No's
- A- class wiring accessories used.

06 KW hybrid system design, and installation done at Jillani Electronics SDK dist RYK System configuration:-06 KW hybrid...
03/04/2024

06 KW hybrid system design, and installation done at Jillani Electronics SDK dist RYK

System configuration:

-06 KW hybrid inverter
- N type TopCon 585W panels 12 No's
- 200 AH X 04 Tubeler Batteries
- A+ standard fitting with high quality hardware and industrial quality installation.

25/11/2023

سولر انرجی سسٹم کی افادیت!
( ایک مطمئن سولر انرجی صارف کی کہانی )
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میرے گھر میں پچھلے تقریباً 10 سال سے دن کے اوقات میں ایوریج 8-9 گھنٹے شمسی پینلز سے حاصل کردہ بجلی استعمال ہو رہی ھے۔ باقی اوقات کیلئے واپڈا سپلائی اور بیک اپ کیلئے 4 عدد بڑی بیٹریاں بھی سسٹم سے منسلک رہتی ہیں۔

کراچی میں بسلسلہ ملازمت کوئی 15 سال رہنے کے بعد جب کراچی چھوڑ کر آبائی شہر صادق آباد ضلع رحیم یار خان واپسی کا فیصلہ کیا تو خاتوں خانہ کی طرف سے سب سے بڑا اعتراض یہ تھا وھاں تو گرمی بہت ہوتی ھے اور وہ عرصہ یعنی 2013-2014 بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے بھی معروف سال ہیں۔
برقیات کے میدان میں اپنے علم اور تجربہ کی بناء پر تب میں نے گرمی اور لوڈ شیڈنگ والے مسئلہ کا حل شمسی توانائی سے بجلی بنانا اور استعمال سوچ لیا تھا اور خاتون خانہ کو کہا کہ آپ کو انشاء اللہ گھر میں گرمی کے مسائل کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔
جنوری 2014 کے ابتدائی عشرے میں کراچی سے صادق آباد شفٹنگ کا عمل مکمل ہو گیا۔
مارچ - اپریل 2014 کی روٹیشنل چھٹی میں 4kva (3 کلوواٹ)کا سولر انرجی سسٹم تنصیب کر دیا۔ جو باقی سارے روٹین لوڈ کیساتھ 1 ٹن کے اے سی کو بھی چلا سکتا تھا۔
7 سال اس سسٹم کو استعمال کرنے کے بعد نئے گھر میں شفٹنگ دسمبر 2020 میں کی تو اس گھر میں نیا 6 کلو واٹ کا سسٹم انسٹال کر دیا جو گراؤنڈ اور فرسٹ فلور کیلئے تھا۔ اور ساتھ ہی پرانا 7 سالہ استعمال شدہ سولر سسٹم بھی اکھاڑ کر نئے گھر کے ٹاپ فلور کیلئے مختص کردیا۔
اب گھر میں 9 کلو واٹ انسٹالڈ کپیسٹی کا سولر سسٹم ھے۔
گرمیوں کے 6-8 مہینے دن کے اوقات میں 2-3 ڈیڑھ ٹن اے سی ، 2 بڑے ریفریجریٹر، 3-4 پنکھے، 20 کے قریب ایل ای ڈی لائٹس ،1 ایل ای ڈی ٹی وی مستقل( جس پر سیکیورٹی کیمرے دیکھتے ) اور دوسری بھی 1 ایل ای ڈی کچھ گھنٹوں کیلئے، حسب ضرورت استری ، واشنگ مشین ، پانی کی موٹر وغیرہ سب لوڈ آرام سے چلاتے ہیں۔ کچھ بڑے لوڈز کو الٹرنیٹ مینجمنٹ بھی کرنی ھوتی تاکہ آپریشن سموتھ رھے۔

سردیوں کے اوقات میں چونکہ پنکھے اور اے سی نہیں چلتے ہیں تو 35 گیلن کا بڑا واٹر گیزر آرام سے 4-5 گھنٹے باقی لوڈ کے ساتھ چلاتے ہیں جس سے 24 گھنٹے گھر میں گرم پانی میسر رھتا ھے۔
کبھی کبھار ہی بہت سردی میں صبح سویرے کوئی 1 گھنٹہ کیلئے گیزر واپڈا بجلی پر چلانے کی حاجت ہوتی ھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اوپر بیان کیے گئے سسٹم اور لوڈ آپریشن کے بعد کچھ جانکاری اس بارے کہ اس سارے سولر سسٹم کی خریداری و تنصیب وغیرہ پر خرچہ کتنا آیا اور خرچ شدہ رقم پے بیک کب ھوئی۔

تو دوستو ۔۔۔۔
پہلا سولر سسٹم جسے 2014 میں لگایا, 7 سال استعمال کیا۔ اس سسٹم نے اوسطاً مجھے 200 یونٹ مہینہ پروڈکشن دی۔
یعنی۔۔۔ 1 سال میں 2400 یونٹ اور 7 سال میں 16800 یونٹس۔
یہ عام سا سسٹم تھا، کوئی ہائی فائی نہیں تھا۔ اس پر تب مکمل خرچ 280000 (2 لاکھ 80 ہزار) آیا تھا۔
اس سسٹم نے اپنے پیسے تقریباً 5 سال میں پورے کر دیئے تھے۔
2 سال پرانے گھر اور اب 3 سال مزید اس نئے گھر میں بھی یہ سسٹم بہترین چل رھا ھے۔ اور ہر مہینے تقریباً 150 یونٹس فری بجلی مہیا کر رہا ھے۔
دسمبر 2020 میں نئے گھر میں لگائے جانے والے سسٹم کو اب تقریباً 3 سال ھو گئے ہیں۔
اس 6 کلو واٹ سسٹم پر خرچ تقریباً ۔۔۔۔۔ 4 لاکھ 50 ہزار آیا تھا۔ اور یہ کنفگریشن میں اوسط درجے کا ہی ھے۔
آج ہی اس کے انورٹر کی ٹوٹل جنریشن چیک کی تو پتا چلا کہ اب تک یہ سولر سسٹم 13200 یونٹس بنا چکا ھے۔ جس کی اوسط 366 یونٹس فی مہینہ بنتی ھے۔
اس حساب سے اگلے 1 سال میں یہ سسٹم بھی اپنی لگی رقم پے بیک کر دے گا۔ اور پھر صحیح معنوں میں فری کی بجلی ملے گی۔
خیر۔۔۔ یہ نیا اور پرانا سسٹم مل کر مجھے فی مہینہ تقریباً 600 یونٹس کی اوسط بچت دیتے ہیں۔
نوٹ: نیٹ میٹرنگ نہیں کروائی ھوئی ورنہ یہ فگرز اور بھی بہت اچھے ھوتے۔
کیونکہ ۔۔۔۔ کم استعمال پر اضافی پیدا شدہ بجلی ضائع ہو جاتی ھے۔
بحرحال ۔۔۔ بات کو سمیٹتے ہوئے بس یہ عرض کرنا چاھوں گا کہ، بجلی بل کے بڑھتے ھوئے اور کبھی نا رکنے والے اضافے میں مناسب حد تک کمی یا مکمل خاتمے کیلئے اگر جیب اجازت دیتی ھے تو سولر انرجی سسٹم ضرور لگوائیں۔
ایک تو یہ ماحول دوست ھے۔
دوسرا ۔۔۔۔ 24 گھنٹے بجلی کی دستیابی۔

" میرے بچے اس ماحول میں بڑے ھوئے ہیں کہ انہیں یہ پتا ہی نہیں کہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ بھی کوئی شے ھے"

از قلم!
عتیق الرحمن-

19/09/2022

بجلی یونٹس کی مسلسل بڑھتی ہوئی مہنگائی۔۔۔۔
حل۔۔۔۔۔
سولر پر آئیں۔
ایک دفعہ کا خرچ اور لمبے عرصے کا سکون اور انویسٹمنٹ کی ہر مہینہ بجلی کے بل میں بچت کی صورت میں واپسی۔

UPS............یو۔پی۔ایسکیا ھے؟ کیسے کام کرتا ھے؟--+++---+++---+++--آجکل کی انسانی زندگی چاھے وہ کسی شہر میں رھنے والے ک...
15/05/2022

UPS............یو۔پی۔ایس
کیا ھے؟ کیسے کام کرتا ھے؟
--+++---+++---+++--
آجکل کی انسانی زندگی چاھے وہ کسی شہر میں رھنے والے کی ھو یا گاؤں دیہات میں رھنے والوں کی۔ ھمیں روزمرہ زندگی میں بہت سے کام کرنے ھوتے ھیں اور تقریباً ھر کام کیلئے ایک بنیادی چیز کی ضرورت ھوتی ھے اور وہ چیز ھے الیکٹریسٹی جسے ھم برقی رو یا عرف عام میں بجلی کہتے ہیں۔

اگر بجلی موجود نا ھو تو سوچیں کہ آج کی انسانی زندگی کیا ھوگی۔
بجلی کے سپلائی نظام میں تعطل مختلف وجوہات کی بناء پر آسکتا ھے جیسے سپلائی لائنزمیں خرابی، مختلف مشیینوں کی مرمت، آندھی طوفان بارشیں یا دیگر موسمی حالات وغیرہ۔
جدید ترقی یافتہ ممالک میں بجلی کا نظام ایسا ھوتا ھے کہ جہاں لوڈ شیڈنگ کا تو تصور بھی نہیں ھے مگر پھر بھی کچھ ناگزیر حالات میں بجلی کی فراہمی میں تعطل آ ھی جاتا ھے چاھے وہ کم وقت کیلیئے ھی کیوں نا ھو۔
ترقی پزیر ممالک جیسے ہمارا ملک پاکستان تو یہاں عمومی طور پر بجلی کی پیداوار ضرورت کے لحاظ سے بھی کم ھی ھوتی ھے جس وجہ سے لوڈ شیڈنگ جیسے مسائل اور اوپر سے سپلائی نظام بہتر نا ھونے کی وجہ سے خرابیوں اور دیگر وجوہات کی بناء پر روزانہ بنیاد پر کئ کئ دفعہ اور لمبے وقت کے تعطل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

بجلی کی سپلائی میں تعطل کئ جگہ پر نا قابل برداشت اثرات پیدا کرتاہے۔ اور کئ مقامات،ادارے یا مشیینوں ایسی ھوتی ھیں جہاں ھم ایک لمحے کے لئے بھی بجلی نا ھونے کو برداشت نہیں کرسکتے۔ جیسے ھاسپٹل کا آپریشن تھیٹر وغیرہ اور بہت ساری انڈسٹری میں کنٹرول سسٹم چلانے والے کمپیوٹرز یا مواصلاتی رابطے کے نظام اور دفاعی نظام کی مشینیں وغیرہ۔

بجلی کے تعطل کے وقت ایمرجنسی ڈیزل انجن جنریٹرز بھی لگائے جاتے ھیں جو کہ بجلی جانے کی صورت میں خود کار طریقے سے بھی سٹارٹ ھو کر اہم مشینری کو بجلی فراہم کرتے ھیں۔ لیکن اس میں بھی کچھ وقت جیسے 20 سے 30 سیکنڈ کیلئے بجلی کی فراہمی میں تعطل تو آتا ہی ھے۔

اس مشکل سے نبٹنے کیلۓ جس مشین نے ہماری مدد کی وہ ھے۔۔۔
یو-پی-ایس................ UPS
Un-iteruptble Power Supply

یہ مشین کیسے کام کرتی ھے، اس کے اہم پارٹس کیا ھیں اور کون سا پارٹ کیا کام کرتا ہے یہ ہم اس تحریر میں جاننے کی کوشش کریں گے۔
ان انٹریپٹیبل پاور سپلائی۔۔ یعنی
"بجلی کی بلا تعطل فراہمی"
یہ اس مشین کا بنیادی کام ھے۔

یہ کام کیسے کرتی ہے۔اس سوال کا جواب بعد میں۔پہلے زرا اس کے مختلف حصوں یعنی پارٹس کی بات کر لیتے ہیں۔ پارٹس اور ان کا کام سمجھنے کے بعد ھمیں اس مشین کے کام کرنے کو سمجھنے میں آسانی رہے گی۔

1. مین سپلائی بریکر۔ ان پٹ سپلائی
یہ بریکر مین سپلائی جو یو پی ایس کو مہیا کی جاتی اس پر لگا ھوتا ھے۔ یو پی ایس کے سرکٹ میں کسی خرابی کی صورت میں ٹرپ ھوکر سرکٹ کی بجلی سپلائی روک دیتا ہے۔
2. سٹیبلائزر ٹرانسفارمر۔
یہ ان پٹ سپلائی وولٹ کو سٹیبل مقدار میں یو پی ایس کو مہیا کرتا ہے۔
3. کنورٹر converter
یہ اے سی ان پٹ کو ڈی سی میں تبدیل کرتا ھے۔ تاکہ ڈی سی سپلائی کو بیٹری چارجر کے ذریعے بیٹری تک پہنائے۔
4. بیٹری چارجر charge
یہ بیٹری کو کنٹرولڈ اور بضرورت چارجنگ سپلائی کی فراہمی کو یقینی بناتا ھے۔
5. انورٹر Inverter
یہ کنورٹر یا بیٹری سے حاصل شدہ سپلائی وولٹیج کو ڈی سی سے واپس اے سی میں تبدیل کرتا ھے تاکہ وہ سپلائی پھر لوڈ یا استعمال کرنے والے ایکوئپمنٹ یا مشین کو مہیا کی جائے۔
نوٹ: اگر یو پی ایس کی اوٹ پٹ پاور کو استعمال کرنے والے ایکوئپمنٹ یا مشین ڈی سی سپلائی پر چلنے والے ھوں تو اس میں پھر انورٹر نہیں ھوتا ھے۔ اور ڈی سی سپلائی آؤٹ پٹ بریکر کے ذریعے استعمال کنندہ مشین کو مہیا کر دی جاتی ہے۔

6. آؤٹ پٹ سپلائی بریکر
یہ بریکر آؤٹ پٹ سپلائی پر لگے ھوتے ھیں جو کہ بیرونی سرکٹ یا مشین میں خرابی کی صورت میں اس کو سپلائی معطل کر کے محفوظ بناتے ھیں۔
7. کمپیوٹر سسٹم
ہر یو پی ایس میں ایک چھوٹا سا کمپیوٹر سسٹم بھی ھوتا ھے جو کہ مینوفیکچررز کے مہیا کردہ سافٹ ویئر اور دیئے گئے پروگرام کے مطابق اوپر بتائے گئے سارے حصہ جات یا پارٹس کے درمیان رابطے/کوارڈینیشن کا کام کرتا ھے۔ جیسے ھمارے جسم میں دماغ۔
8.وولٹیج،کرنٹ اور دیگر برقی پیمائشوں کو ناپنے کے آلات، کچھ انڈیکیٹر وغیرہ۔

اب آتے ہیں کہ۔ یو پی ایس کام کیسے کرتا ھے

جن بھی آلات اور مشینوں کو ضرورت ھوتی ھے کہ ان کی بجلی کی سپلائی میں تعطل نا آئے تو انہیں ھم ڈائریکٹ بجلی سپلائی سے منسلک کرنے کی بجائے درمیان میں یو پی ایس لگا دیتے ہیں۔
برقی سپلائی جو کہ اے سی کی صورت میں بذریعہ بریکر اور سٹیبلائزنگ ٹرانسفارمر یو پی ایس کو مہیا کی جاتی ہے کنورٹر اسے ڈی سی میں تبدیل کر کے چارج کنٹرولر کے ذریعے بیٹریوں کو کنٹرولڈ سپلائی مہیا کرتا ھے اور ساتھ ہی انورٹر کے ذریعے واپس ڈی سی سے اے سی میں تبدیل کر کے آؤٹ پٹ بریکر کے ذریعے لوڈ کو سپلائی مہیا کر دیتا ھے اور اس سارے پراسس کو کنٹرول اور مانیٹر کرنے کے لئے ایک کمپیوٹر سسٹم استعمال کیا جاتا ہے۔
مین سپلائی فیل ہونے کی صورت میں بیٹریوں میں موجود ڈی سی سپلائی کو انورٹر اے سی میں تبدیل کرتا ھے اور لوڈ کو مہیا کر دیتا ہے۔اور مین سپلائی واپس بحال ھونے پر اوپر بتائے گئے پراسس کے مطابق بیٹریوں کو پھر چارج اور لوڈ سپلائی کو نارمل پاور مہیا کرتا ہے۔ اس سارے پراسس میں یو پی ایس کے ساتھ جڑے لوڈ یا مشینوں کو بجلی کی فراہمی بلا تعطل جاری رھتی ھے۔

از قلم!
عتیق الرحمن۔

اے سی( ائیر کنڈیشنر ) کے پانی کا فایدہ ۔۔۔۔۔ جس سے بہت کم لوگ واقف ہیں ۔--+++---+++---+++--کیا آپ لوگ جانتے ہیں کہ ایئر...
15/05/2022

اے سی( ائیر کنڈیشنر ) کے پانی کا فایدہ ۔۔۔۔۔ جس سے بہت کم لوگ واقف ہیں ۔
--+++---+++---+++--
کیا آپ لوگ جانتے ہیں کہ ایئر کنڈیشنر کے ڈرین سے نکلنے والا پانی آپ کے گھر میں موجود یو پی ایس / سولر انورٹر کے ساتھ لگی بیٹری کی عمر بڑھا سکتا ہے؟

اگر نہیں جانتے ہیں تو آج ہم آپ کو اس حوالے سے کچھ ضروری معلومات فراہم کرینگے۔

ٹیکنالوجی کا دور ہے اور وہ لوگ جو پہلے بجلی کی لوڈ شیڈنگ ھونے پر جنریٹر استعمال کرتے تھے اب یوپی ایس کا استعمال کرنے لگے ہیں بلکہ بہت سارے لوگ سولر انورٹرز کیساتھ بھی رات کو بیک اپ کیلئے واٹر- ایسڈ بیٹریاں استعمال کرتے ھیں۔

یو پی ایس یا سولر انورٹرز کیساتھ استعمال ھونے والی بیٹریوں میں جو پانی استعمال کیا جانا چاہیے وہ ڈسٹلڈ واٹر ھوتا ہے جو کہ بیٹری کی کارکردگی کو متاثر نہیں کرتا ہے لیکن یہ پانی بہت مہنگا ہوتا ہے۔

یو پی ایس یا سولر انورٹرز کی بیٹریوں میں مہنگے ڈسٹلڈ واٹر کی جگہ اے سی سے نکلنے والا پانی ڈالیں اس سے آپ کے یو پی ایس کی بہتر کارکردگی کے ساتھ اس کی عمر بھی بڑھے گی اور ساتھ ہی ساتھ آپکو بچت بھی حاصل ھوگی۔

یہ پانی دراصل ہوا میں موجود آبی بخارات کے ٹھنڈا ہو کر مائع حالت میں تبدیل ہونے کی وجہ سے بنتا ہے، اور یہ نمکیات ، گرد اور دیگر کثافتوں سے پاک ھوتا ھے اور اسی بنا پر بہت خالص بھی ہوتا ہے۔
تو ۔۔ آپ اے سی چلائیں اور پیدا شدہ ڈسٹلڈ واٹر کو بوتلوں میں جمع کر لیں اور بضرورت بیٹریوں میں پانی کا لیول کم ھونے کی صورت میں اسے پورا کر لیں۔
یعنی کے ایک ٹکٹ میں دو مزے

از قلم!
عتیق الرحمن-

5.2KW Solar power system installed at Aslam Town Sadiq Abad.System Specification's:1. Solar panels (400w X 16 No's)2. 5....
28/03/2022

5.2KW Solar power system installed at Aslam Town Sadiq Abad.
System Specification's:

1. Solar panels (400w X 16 No's)
2. 5.2KW Hybrid inverter ( Inverex- Aerox)
3. Batteries ( 135AH X 4 No's)
4. AC and DC circuit protection devices.

Tier -1, 10KW Solar power system project complted in Sadiq abad.*System Specifications*- Solar inverters ( 5.6kw X 2 No'...
15/03/2022

Tier -1, 10KW Solar power system project complted in Sadiq abad.
*System Specifications*
- Solar inverters ( 5.6kw X 2 No's Solar Max Orion)
- Solar Panels ( 535w X 20 No's Jinko mono perc half cut)
- Batteries ( 100AH X 4 No's Lead Acid)
- Hybrid system with great electrification features as per customer requirements.

16/02/2022

شمسی توانائی سے بنی بجلی۔۔!
Solar energy / electricity
----------------------------------------------------------
پاکستان میں الیکٹریسٹی سپلائی کمپنیوں کی طرف سے مہیا کردہ الیکٹریسٹی/بجلی عمومی طور پر گھروں، مساجد، دکانوں، کاروباری اداروں، دفاتر، چھوٹے صنعتی صارفین اور اس کیساتھ ساتھ دیگر کئ پبلک اور پرائیوٹ اداروں میں استعمال ھوتی ھے۔

مختلف وجوہات جیسے لوڈ شیڈنگ، گھنٹوں پر محیط تکنیکی وجوہات کے باعث عدم دستیابی اور بلوں میں لگا تار اضافوں کے باعث بہت سے گھریلو، کمرشل اور صنعتی صارفین الیکٹریسٹی کمپنیوں کے متبادل زریعے کی تلاش میں تھے اور ھیں۔

کچھ عرصہ تو ڈیزل،پیٹرول یا گیس/ سی این جی وغیرہ پر جلنے والے جنریٹرز نے صارفین کے دکھ کا مداوا بننے کی کوشش کی۔مگر ان کے اپنے دئیے ھوئے زخم بھی سوھان روح ثابت ھوئے۔

گزشتہ ایک دہائی سے پاکستان میں سولر انرجی یا سورج کی توانائی سے حاصل کردہ بجلی کا استعمال بہت بڑھ گیا ھے اور اس میں لگاتار اضافہ دیکھنے میں آرھا ھے۔
اس کے ساتھ ساتھ سولر الیکٹریسٹی حاصل کرنے کیلئے جو مختلف آلات استعمال ھوتے ان میں بھی گزرتے وقت کے ساتھ جدت اور بہتری آتی جا رہی ہے۔

قارئین اور صارفین کی رہنمائی کے لئے میں سولر سسٹم کی مختلف اقسام کے بارے میں کچھ معلومات شئیر کر رھا ھوں جس کے ذریعے جب بھی کسی نے سولر الیکٹریسٹی سسٹم لگوانا ھو تو ان کی ضرورت کیا ھے اور انہیں کیسا سسٹم لگوانے چاھئے اس بارے جانکاری مل پائے گی۔

1. آف گرڈ سولر سسٹم:
یہ سسٹم عام طور پر دور دراز علاقوں میں استعمال کئے جاتے ہیں جہاں پر گرڈ/ واپڈا مطلب کسی الیکٹریسٹی کمپنی کا سپلائی ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک موجود نا ھو۔
اس کی دو قسمیں ھوتی ھیں۔
# ڈی-سی سولر سسٹم۔۔۔۔۔۔۔ یہ سسٹم سولر پینل، بیٹری چارج کنٹرولر اور سی لوڈ پر مشتمل ھوتا ھے۔
# اے۔سی سولر سسٹم۔۔۔۔۔۔۔۔ یہ سسٹم سولر پینل، بیٹری، چارج کنٹرولر، انورٹر اور اے-سی لوڈ پر مشتمل ھوتا ھے۔
اسکے فوائد یہ ھیں: بجلی کی مستقل اور مسلسل فراہمی اور وہ بھی وھاں جہاں گرڈ یا واپڈا پاور موجود نہیں۔ اے سی سسٹم میں بوقت ضرورت بیٹری کی جنریٹر سے بھی چارجنگ کی جا سکتی ھے۔

2. ہائبرڈ سولر سسٹم ( بیٹری کے ساتھ ):
یہ سسٹم سولر پینل، بیٹری، ہائبرڈ انورٹر اور اے-سی لوڈ پر مشتمل ھوتا ھے۔ اور اس کا عام طور پر استعمال ان علاقوں میں کیا جاتا ہے جہاں پر گرڈ/واپڈا یا الیکٹریکل ڈسٹری بیوشن کمپنی کا نیٹ ورک تو موجود ھے مگر بجلی کی فراہمی میں تسلسل نہیں ھوتا ھے۔ یعنی لوڈ شیڈنگ کے مسائل ھیں۔
فوائد: بجلی کی بلا تعطل فراہمی، بل میں کمی وغیرہ

3. ہائبرڈ سولر سسٹم ( بیٹری کے بغیر )
یہ سسٹم سولر پینل، ہائبرڈ انورٹر، اور اے سی لوڈ پر مشتمل ھوتا ھے۔ اور ایسے علاقوں کے لئے موزوں جہاں پر گرڈ/ واپڈا یا سپلائی کمپنی کی فراہم کردہ بجلی بلا تعطل ھو۔
فوائد: بجلی بل میں کمی، بیٹری نا ھونے سے کم لاگت سولر سسٹم وغیرہ

4. آن گرڈ سولر سسٹم ( بیٹری کے بغیر ):
یہ سسٹم سولر پینل، آن گرڈ انورٹر اور اے-سی لوڈ پر مشتمل ھوتا ھے۔ ایسے علاقوں کے لئے موزوں جہاں پر گرڈ/واپڈا یا سپلائی کمپنی کی بجلی بلا تعطل فراہمی ھو۔ اور صارف اپنی اضافی بجلی واپڈا/ سپلائی کمپنی کو بیچ سکے۔
فوائد: بجلی کے بل میں نمایاں کمی کیوں کہ اضافی بجلی بیچ کر بل کا فرق کم ھو جاتا ھے۔بیٹری کے نا ھونے سے کم لاگت سولر سسٹم اور کم وقت میں سسٹم پر لاگت شدہ رقم کی واپسی۔

5. آن گرڈ سولر سسٹم( بیٹری کے ساتھ ):
یہ سسٹم سولر پینل، بیٹری، آن گرڈ انورٹر اور اے-سی لوڈ پر مشتمل ھوتا ھے۔ عام طور پر ایسے علاقوں کے لئے موزوں جہاں پر گرڈ/ واپڈا یا سپلائی کمپنی کی بجلی کی فراہمی میں تعطل آتا ھو۔ اور صارف اپنی اضافی بجلی کو واپڈا یا سپلائی کمپنی کو بیچ سکے۔
فوائد: بجلی کے بل میں نمایاں کمی کیوں کہ اضافی بجلی واپڈا یا سپلائی کمپنی کو بیچ سکتے ہیں۔
بجلی کی بلا تعطل فراہمی اور کم وقت میں سسٹم پر لاگت شدہ رقم کی واپسی۔

امید ہے کہ درج بالا تحریر آپ کو اپنے استعمال کے حساب سے صحیح سسٹم کو چننے میں مددگار ثابت ہو گی۔

از قلم!
عتیق الرحمن

انرجی میٹر ( Energy Meter)بجلی کے یونٹس کا حساب کتاب رکھنے والا آلہ۔+++---+++---+++---+++---+++---+++---انرجی میٹر / کلو...
16/02/2022

انرجی میٹر ( Energy Meter)
بجلی کے یونٹس کا حساب کتاب رکھنے والا آلہ۔
+++---+++---+++---+++---+++---+++---
انرجی میٹر / کلو واٹ آور میٹر وہ آلہ ھے جو کسی بھی گھر، دفتر اور جہاں بھی بجلی کا استعمال ھو تو استعمال کردہ بجلی کا حساب کتاب رکھنے کے کام آتا ھے۔
کوئی بھی بجلی استعمال کرنے والا آلہ اپنی مقررہ طاقت کی ضرورت کے مطابق بجلی استعمال کرتا ھے۔
جیسے ایک بلب جس پر 25 واٹ لکھا ھو تو اسکا مطلب ھے کہ پوری روشنی دینے پر وہ 25 واٹ استعمال کرے گا۔ ایسے ھی گھر میں دیگر آلات ھوتے جو بجلی پر چلتے ھیں جیسے پنکھا، استری، فریج، ٹی وی اور اے سی وغیرہ۔
ہر آلہ اپنی پاور ضرورت کے مطابق جب بجلی استعمال کرتا ھے تو اس استعمال کردہ ساری پاور کا حساب کتاب انرجی میٹر رکھتا ھے اور اسے یونٹس کی شکل میں اپنے پاس جمع کرتا جاتا ھے۔
مثال کے طور پر۔۔۔۔ آپ کے گھر میں مختلف اشیاء چل رھی اور بجلی استعمال ھو رھی ھے۔ اگر مجموعی طور پر 1000 واٹ بجلی ایک گھنٹہ تک استعمال ھوئی ھو تو ایک یونٹ بجلی خرچ کی گئی ھے۔
جیسے۔ اگر فریج 350 واٹ کا تو وہ تقریباً 3 گھنٹے میں 1 یونٹ اور 24 گھنٹے میں 6 سے 8 یونٹ بجلی استعمال کرے گا۔
استری اگر 1000 واٹ پاور کی اور ایک گھنٹہ چلے تو ایک یونٹ بجلی استعمال ھوگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اب ھم تھوڑا انرجی میٹر بارے جانکاری لیتے ھیں۔
کچھ سال پہلے تک سب جگہ ھی بلیک رنگ کے انرجی میٹر لگے ھوتے تھے جن کے اندر ایک ڈسک گھومتی دکھائی دیتی تھی۔
آجکل تقریباً ہر جگہ ھی ٹرانسپیرنٹ ڈیجیٹل انرجی میٹرز لگے ھوئے ھیں۔
۔ ڈیجیٹل انرجی میٹر سنگل فیز اور تھری فیز دونوں طرح کی سپلائی کنکشن پر استعمال ھوتے ھیں۔
۔ پاکستان میں مختلف کمپنیاں جیسے PEL, Syed Bhai's، KBK اور vertex electronics یہ انرجی میٹر بنا کر پاور سپلائی ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کو مہیا کرتی ھیں۔
۔ انرجی میٹر ( KWH Meter ) کے اوپر مختلف انفارمیشن، انڈیکیشن لائیٹس اور سکرین پر بدلتی ریڈنگ تو یقیناً سب نے دیکھی ھی ھوں گی۔
ایک بجلی استعمال کنندہ کی حیثیت سے یہ اہم ھے کہ آپ کو انرجی میٹر پر بتائی گئی مختلف چیزوں بارے معلومات ھوں۔
تو۔۔۔ ذیل میں ھم انرجی میٹر پر مہیا معلومات کو سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں۔

نوٹ۔۔۔۔۔ تصویر نمبر 1 سنگل فیز ڈیجیٹل انرجی میٹر کے مطابق یہ تفصیلات ھیں۔

میٹر کا ڈیٹا: انرجی میٹر پر اسکا اپنا ڈیٹا لکھا ھوتا ھے جیسے
میٹر ٹائپ / ماڈل، سیریل نمبر، مینو فیکچرنگ کمپنی, ڈسٹری بیوشن کمپنی، وولٹیج، کرنٹ اور فریکوئینسی, بنانے کا سال اور وارنٹی سال وغیرہ۔
میٹر کی سکرین: ڈیجیٹل میٹر کی سکرین پر کچھ ریڈنگ 2 سے 3 سیکنڈ کے وقفے سے تبدیل ھورھی ھوتی ھے۔ یہ ایک ترتیب میں چلتی ہیں اور اس کی ترتیب بارے معلومات بھی میٹر کے اوپر دائیں طرف باکس میں لکھی ھوئی ھیں۔
1: نمبرپر میٹر کا سیریل نمبر ھے جو کہ وھی ھوگا جو میٹر کے اوپر بھی لکھا ھوتا ھے۔
2: نمبر پر کلو واٹ آور یا یونٹس کی ریڈنگ ھوتی ھے۔ اور یہی ریڈنگ میٹر ریڈر نوٹ کرتا ھے اور اسی سے پچھلی اور موجودہ ریڈنگ کا فرق نکال کر ھمیں بل موصول ھوتا ھے۔
3: نمبر پر موجودہ مہینے میں زیادہ سے زیادہ لوڈ استعمال کی ریڈنگ آتی ھے۔
یہ ریڈنگ کلو واٹ میں ھوتی ھے۔
4: نمبر پر پچھلے مہینے کی زیادہ سے زیادہ لوڈ استعمال کی ریڈنگ ھے اور یہ بھی کلو واٹ میں ھوتی ھے۔
5: نمبر پر موجودہ لمحے میں استعمال ھونے والے لوڈ کی ریڈنگ ھے اور یہ بھی کلو واٹ میں لکھی ھوتی ھے۔

اب بات کرتے ھیں۔۔۔ میٹر پر دکھائی دیتی اور جلتی بجھتی بتیوں / انڈیکیشن بارے۔
۔دائیں طرف power پاور کی انڈیکیشن تب جل رھی ھوتی جب میٹر آن ھوتا ھے یعنی بجلی موجودگی کی نشانی ھے۔
۔ Reverse ریورس والی انڈیکشن تب آن ھوگی اگر میٹر کے ان اور آؤٹ پوائنٹ پر کنکشن الٹے ھوں یا پھر آپ کی طرف سے میٹر کو کسی زریعے بجلی ملنے لگے۔
۔ سینٹر والی انڈیکشن رات کے اوقات میں اکثر تیزی سے جلتی بجھتی نظر آتی ھے۔
یہ زیادہ لوڈ چلانے پر زیادہ تیز اور کم لوڈ پر آھستہ بلنک کرتی ھے۔ 1000 دفعہ بلنک کا مطلب 1 یونٹ بجلی استعمال کی نشان دہی ھے۔ کچھ میٹروں پر یہ 3200 دفعہ بلنک پر 1 یونٹ ریڈ کرتی ھے۔
۔ Neutral نیوٹرل والی انڈیکیشن تب آن ھوگی اگر میٹر کی اوٹ پٹ سائیڈ یا گھر کے اندر سپلائی نظام سے نیوٹرل علیحدہ ھو جائے۔
۔ بائیں جانب آخری انڈیکیشن Earthing ارتھنگ سسٹم کیلئے ھے۔ اگر گھر میں ارتھنگ سسٹم بنا کر استعمال کیا جا رھا ھے تو یہ لائیٹ آن ھوگی۔

امید ھے اس تحریر سے انرجی میٹر بارے آپ کی معلومات میں اضافہ ھوا ھوگا۔
معلومات اچھی لگیں تو اپنی وال پر شئیر کریں تاکہ دوسرے افراد کو بھی جانکاری حاصل ھو۔

از قلم!
عتیق الرحمن

Address

Manthar Road
Sadiqabad

Opening Hours

Monday 09:00 - 21:00
Tuesday 09:00 - 21:00
Wednesday 09:00 - 21:00
Thursday 09:00 - 21:00
Friday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00
Sunday 09:00 - 17:00

Telephone

+923032683673

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Al-Shams Energy Services الشمس انرجی سروسز posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Al-Shams Energy Services الشمس انرجی سروسز:

Share