06/05/2024
بی(B)گریڈ سولر پینلز
ایک دفعہ پھر مارکیٹ میں آگئے
تین چار ماہ پہلے تک ،A گریڈ پینلز پر امپورٹر کے لیے بہت اچھا مارجن تھا۔۔ایمانداری سے امپورٹ کرنے والوں کے ساتھ ساتھ دو نمبر کام کرنے والے بھی ایک نمبر کام کر رہے تھے کہ ایک نمبر کام میں بھی اچھا منافع ہو رہا ہے۔۔
پھر یہ ہوا کہ امپورٹ آسان ہوئی تو وافر مقدار میں سولر پینلز پاکستانی مارکیٹ میں آنا شروع ہے گئے جس سے منافع کی شرح کم ہوتے ہوتے اب تقریبا منفی ہونے والی ہے۔۔ ایسے میں ایک نمبر کام کرنے پریشان ہوئے جبکہ دو نمبر کام کرنے والے واپس اپنے اصلی کام کی طرف لوٹ گئے اور B گریڈ سولر پینلز امپورٹ کرنا شروع کر دئیے۔۔
اب انہوں نے نیا جگاڑ یہ کیا کہ دو یا تین ماہ پہلے تک جب مارجن اچھے تھے انہوں نے جو سولر پینلز کے کنٹینرز امپورٹ کیے تھے ان کی SGS رپورٹس سے سیریل نمبرز کاپی کیے اور وہی سیریل نمبرز B گریڈ پینلز پر لگوا لیے۔۔۔ ان پر اسٹیکرز پاکستان میں آ کر لگنا شروع ہو گئے۔۔ فرض کریں اگر Jinko کے سیریل نمبرز ہیں تو آپ ان کو Jinko کی ویب سائٹ پر چیک کریں گے تو وہ بتائے گی کہ یہ پینل ہم نے بنایا ہے جبکہ وہ پینل بہت پہلے ہی فروخت ہو کر کہیں دوسری جگہ انسٹال ہو چکا ہے۔۔ جبکہ جس پینل کو آپ چیک کر رہے ہیں وہ بی گریڈ کاپی سیریل نمبر ہے۔۔
اب اس کا حل کیا ہے؟
اس کا حل یہ ہے وہ ایک نمبر امپورٹرز جنہوں نے ہر حال میں ہر مشکل میں ایک نمبر کام کیا ہے انہی سے سولر پینلز خریدے جائیں۔ وہ کون سے لوگ ہیں ؟
مارکیٹ میں موجود سولر کا کاروبار کرنے والے جانتے ہیں کہ کون کیسا کاروبار کر رہا ہے۔
یہ وہ ہیں جنہیں خوف خدا ہے، جو کاروبار کو بھی عبادت سمجھتے ہیں ۔ جو لوگوں کے پیسوں کو ضائع کرنے سے ڈرتے ہیں۔
اس لیے صرف بااعتماد امپورٹرز اور ڈسٹریبیوٹرز سے خریدیں۔۔
سولر پر اپنی انویسٹمنٹ کو ضائع ہونے سے بچائیں۔
Copied