Salesmen Distributors

Salesmen Distributors SALESMEN deals in
BATTERIES
SOLAR ENERGY

18/04/2025

ایک لیڈ ایسڈ بیٹری کی نارمل لائف 3 سے 5 سال ہوتی ہے۔ اس کے باوجود اگر آپ کی بیٹری دو اڑھائی سال میں ہی بیک اپ ڈراپ کر گئی ہے تو اس کی کچھ وجوہات ہیں اور حل بھی۔

ویسے تو بیک اپ کم ہونے کے کئی اسباب ہیں لیکن پاکستان میں جلد خراب ہونے والی 80 فیصد سے زائد بیٹریوں کی ذمہ دار سلفیشن ہے۔ اگر آپ سلفیشن کا میکانزم سمجھ لیں تو بیٹری کو بچانا آسان ہو جائے گا۔

سلفیشن بیٹری کی پلیٹوں پر لیڈ سلفیٹ کی تہہ جمنے کے عمل کو کہتے ہیں۔ یہ بیٹری کا ایک روٹین پراسس ہوتا ہے۔ جب بیٹری ڈسچارج ہوتی ہے تو لیڈ سلفیٹ پلیٹوں پر چپک جاتا ہے۔ واپس چارج ہونے پر یہی لیڈ سلفیٹ دوبارہ تیزاب میں حل ہو جاتا ہے۔

مسئلہ تب ہے جب لیڈ سلفیٹ کی تہہ پلیٹوں پر جم کر سخت ہو جائے، اور پلیٹوں اور تیزاب کے درمیان کرنٹ گزرنے کی رفتار سست کر دے۔ تب پلیٹیں کرنٹ نہیں پکڑتیں اور بیٹری مکمل چارج نہیں ہو پاتی۔ جب بیٹری پوری طرح چارج نہیں ہو گی تو بیک اپ بھی پورا نہیں دے گی۔

اُس وقت ہم کہتے ہیں کہ بیٹری کی لائف ختم ہو گئی۔ لیکن حقیقت میں پلیٹیں تندرست ہوتی ہیں۔ صرف اُن پر لیڈ سلفیٹ کی ایک تہہ جمی ہوتی ہے۔ اگر یہ تہہ اتار دی جائے تو بیٹری کا بیک اپ ری سٹور ہونے لگتا ہے۔

اب سوال یہ ہے کہ سلفیشن ہوئی کیوں۔ اس کی 4 بڑی وجوہات ہیں۔

1. زیرو TDS کی بجائے عام پانی کا استعمال

لوگ اکثر بیٹری میں عام نل والا پانی ڈال دیتے ہیں۔ اِس پانی میں نمکیات موجود ہوتے ہیں جو سلفیشن کے عمل کو تیز کر دیتے ہیں۔ لیڈ سلفیٹ پلیٹوں پر جمتا زیادہ ہے اور اُترتا کم ہے۔ یوں بیٹری ایک دو سالوں میں ہی بیک اپ ڈراپ کر جاتی ہے۔

بیٹری میں ہمیشہ کسی اچھی کمپنی کا بیٹری واٹر ڈالیں جو ڈسٹلڈ اور زیرو TDS ہو۔ کوشش کریں کہ کسی بیٹری بنانے والی کمپنی مثلا AGS وغیرہ کا پانی استعمال کریں۔ یہ میسر نہ ہو تو اے سی سے نکلنے والا پانی ڈال لیں لیکن وہ بھی تقریباً 40 TDS ہوتا ہے۔

2. بیٹری مکمل چارج نہ کرنا یا شدید ڈسچارج کرنا

مکمل ڈسچارج کے بعد اگر آپ بیٹری کو پوری طرح چارج نہیں کریں گے تو پلیٹوں پر لیڈ سلفیٹ کی تہہ جمی رہ جائے گی اور وقت کے ساتھ ساتھ سخت ہو کر بیک اپ کم کر دے گی۔ یہ مسئلہ عموما کار یا سولر کی بیٹریوں کے ساتھ ہوتا ہے۔ کار کبھی زیادہ چلتی ہے کبھی کم۔ اِسی طرح سورج کی تپش بھی موسم کے حساب سے بدلتی رہتی ہے۔ سردیوں میں کئی دفعہ دو دو مہینے بیٹری مکمل چارج ہی نہیں ہو پاتی اور لیڈ سلفیٹ کو سخت ہونے کا موقع مل جاتا ہے۔

اِس سے بچنے کے لیے دو کام کریں۔ ایک تو بیٹری کو 20 فیصد سے کم ڈسچارج نہ کریں۔ دوسرا، ہر دو ہفتے بعد یا کم از کم مہینے میں ایک دفعہ بیٹری کو فل چارج ضرور کریں۔

3. بیٹری کو زیادہ درجہ حرارت پر سٹور کرنا

بیٹری کو ہمیشہ روم ٹمپریچر یعنی 25 ڈگری سینٹی گریڈ یا اس سے کم پر ہی سٹور کریں۔ اگر آپ کے گھر بیٹری والی جگہ کا درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ کے لگ بھگ ہے تو بیٹری کا سیلف ڈسچارج ڈبل ہو جائے گا اور سلفیشن انتہائی تیز ہو جائے گی۔

4. بیٹری کا پانی وقت پر چیک نہ کرنا

جب بیٹری میں تیزاب کا لیول کم ہو جائے تو پلیٹیں ننگی ہو کر خشک ہونے لگتی ہیں۔ جہاں جہاں لیڈ سلفیٹ کی تہہ جمی رہ جائے وہ مزید سخت ہونے لگتی ہے۔ پلیٹوں کو زنگ کھانے لگتا ہے۔ الیکٹرولائٹ گاڑھا ہو جانے کی وجہ سے بیٹری گرم ہونے لگتی ہے اور بعض اوقات پھٹ بھی سکتی ہے۔ اِس لیے بیٹری کے پانی کو ہر گز نظر انداز نہ کریں۔

گرم علاقوں کے لوگ بیٹری کا پانی ہر پندرہ دن بعد اور ٹھنڈے علاقوں کے لوگ ہر مہینے بعد چیک ضرور کریں۔ اور یاد رہے، نل والا پانی ہر گز نہیں ڈالنا۔ ورنہ ساری محنت ضائع ہو جائے گی۔

یہ تو ہیں سلفیشن کی سب سے اہم وجوہات۔ لیکن بد قسمتی سے آگاہی نہ ہونے کی وجہ سے ہزاروں بیٹریوں میں سلفیشن پہلے سے ہی ہو چکی ہے۔ ممکن ہے آپ کی بیٹری بھی انہی میں شامل ہو۔ ویسے تو کم بیک اپ بھی سلفیشن کا ہی نتیجہ ہے لیکن آپ ملٹی میٹر کے ذریعے سلفیشن چیک کر یا کروا سکتے ہیں۔

اگر آپ کی لیڈ ایسڈ سٹارٹر بیٹری (عام یو پی ایس، سولر یا کار بیٹری) 3 سال سے پرانی نہیں اور اس کی وولٹیج 12.4 وولٹ سے کم ہے تو بیٹری انڈر چارجڈ ہے۔ یہ سلفیشن کی علامت ہے۔

اس مسئلے کو دو تین طریقوں سے حل کیا جا سکتا ہے۔ اگر سلفیشن ہوئے زیادہ وقت نہیں گزرا تو بیٹری کو کسی اچھے کاریگر سے سلو چارجر پر فل چارج کروائیں۔ اس سے لیڈ سلفیٹ کرسٹلز تیزاب میں حل ہو جائیں گے۔

دوسرا، مارکیٹ میں ڈی سلفیٹر یا بیٹری کنڈیشنر مل جاتے ہیں۔ یہ پلیٹوں کی صفائی کر دیتے ہیں۔ آپ وہ خرید کر بیٹری میں ڈال لیں۔ یہ ایک آسان اور اچھا طریقہ ہے۔

اگر سلفیشن بہت زیادہ ہو چکی ہے تو بیٹری بنوانی یا ایک مخصوص چارجر سے چارج کروانی پڑے گی۔ یہ چارجر بیٹری میں ایک خاص قسم کی کرنٹ پلس بھیجتا ہے جس سے کرسٹلز ٹوٹ جاتے ہیں۔ البتہ بیک اپ پوری طرح ری سٹور نہیں ہو پاتا۔

نوٹ: اگر آپ کی بیٹری کی پلیٹیں ٹوٹ چکی ہیں، سیل ڈیڈ ہو چکے ہیں، یا بیٹری 5 سال سے پرانی ہو چکی ہے تو یہ حل زیادہ فائدہ نہیں دیں گے۔ پلیٹیں چیک کرنے کے لیے بیٹری کے سارے ڈھکن احتیاط سے کھولیں۔ اگر تہہ میں براؤن یا سیاہ کچرا نظر آئے تو بیٹری کی پلیٹیں ٹوٹ چکی ہیں۔ اس صورت میں بیٹری بدلنی پڑے گی۔

خبیب احمد

چئیرمین اے سی ایم گروپ آف انڈسٹریز سینٹر محمد طلحہ محمود سیلزمین ، کینال روڑ فیصل آباد پر دعا کرواتے ہوئے ۔
16/04/2025

چئیرمین اے سی ایم گروپ آف انڈسٹریز سینٹر محمد طلحہ محمود
سیلزمین ، کینال روڑ فیصل آباد پر دعا کرواتے ہوئے ۔

اے سی ایم گروپ آف انڈسٹریز کے بانی چئیرمین سینیٹر محمد طلحہ محمود کی مارکیٹ رابطہ مہم ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔...
16/04/2025

اے سی ایم گروپ آف انڈسٹریز کے بانی چئیرمین
سینیٹر محمد طلحہ محمود
کی مارکیٹ رابطہ مہم
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تنویر بیتاب
سینیٹر مُحّمد طلحہ محمود ،ایک کامیاب ترین کاروباری شخصیت ہیں ، وہ وفاقی وزیر بھی رہ چُکے ہیں ، اُن کی چئیرمین شپ میں محمود فاؤنڈیشن ایک عرصہ سے قومی اور بین الاقوامی سطح پر سماجی خدمات سرانجام دے رہی ہے ۔
جناب طلحہ محمود بیٹری ٹریڈ میں ایک رُجحان ساز شخصیت کے طور پر جانے جاتے ہیں ، وہ ہمیشہ کُچھ نیا کرتے ہیں جسے بعد میں بیٹری بنانے والے دیگر ادارے بھی اختیار کرتے ہیں ، کمپنی سٹاف کے لئے مراعات ہوں یا کمپنی ڈیلرز کے لئے فارن ٹورز ، نئی سے نئی بیٹریز متعار ف کروانا ہو، یا کوئی اور نئی پروڈکٹ لانا ، وہ ہمیشہ کے لیڈر رہے ہیں ، ہمیشہ پہل اُنہوں نے ہی کی ہے ۔
اے سی ایم گروپ کے بانی چئیرمین جناب طلحہ محمود نے اب کے مارکیٹ رابطہ مہم کا ایک بلکل نیا اقدام اُٹھایا ہے جس کی اس سے پہلے کوئی مثال نہیں ملتی ۔ عام طور پر کمپنیوں کے اعلی افسران ، ڈائریکٹران اور جنرل مینیجرز اپنے دوروں میں صرف اپنی کمپنی کے ڈیلرز سے ہی ملتے ہیں ، وہ بھی خاص طور سے بڑے بڑے ڈیلرز سے۔ جناب طلحہ محمود نے بیٹری ٹریڈ سے وابستہ تمام ہی لوگوں سے خود ملنے کا فیصلہ کیا اور پھر اے سی ایم گروپ آف انڈسٹریز کی سینئیر مینجمنٹ بشمول ڈائریکٹرز، جنرل مینیجرز اور ریجنل آفسز کے سٹاف سمیت نکل پڑے۔ وہ بیٹری بیچنے والے ہر ہر سیل پوائنٹ پر پہنچے، دکان مالک کے ساتھ ساتھ دکان پر کام کرنے والے سٹاف کو بھی انتہائی محبت اور شفقت سے ملے، بیٹری ٹریڈ کے لوگ اپنے مُلک کی اتنی بڑی کاروباری ، سیاسی اور سماجی شخصیت کو اپنے پاس دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا۔اس مارکیٹ رابطہ مہم کے دوران جناب چئیرمین اُن دکانوں پر بھی گئے جن پر اُن کی کمپنی کے جنرل مینیجرز تو دُور کبھی ریجنل مینجر بھی نہیں گئے تھے۔
جناب طلحہ محمود، چیئرمین ، اے سی ایم گروپ آف انڈسٹریز شفقت فرماتے ہوئے ہماری دکان سیلزمین ، ٹھٹھہ پُل، کینال روڑ فیصل آباد پر بھی تشریف لائے، میں نے خود اُنہیں پھول پیش کرکے اُن کا استقبال کیا۔ اُنہوں نے ہمیں کُچھ وقت دیا۔ اس موقع پر میں اپنی کُتب کا سیٹ اُنہیں پیش کیا، اُنہوں نے دکان کے سٹاف کو نقد رقم سے نوازہ۔ روانگی سے پہلے اُنہوں نے با آواز بُلند اجتماعی دعا کروائی جس پر تمام شُرکاء نے آمین کہی۔
میرے خیال اُن کا یہ اقدام نہایت اہمیت کا حامل ہے، اُن کے ساتھ موجود جنرل مینجرز اور ریجنل مینیجرز کو بھی اب میگا ڈیلرز کی گود سے نکل کر دیگر کمپنی ڈیلرز پر بھی توجہ دینی چاہئیے۔
ادارہ سیلز مین کی مینجمنٹ اور سٹاف جناب سینیٹرمحمد طلحہ محمود ، بانی چئیرمین اے سی ایم گروپ آف انڈسٹریز کی آمد پر دل کی گہرائیوں سے اُن کا ممنون ہے
تنویر بیتاب

05/04/2025

سیلز مین
ٹھٹھہ پُل کینال روڑ فیصل آباد پر اب بیٹریز کے ساتھ ساتھ آئل چینج ، کار اے سی سروس کی سہولیات بھی دستیاب ہیں ۔
مزید تفصیلات کے لئے
041-8711553
0345-6668453

05/04/2025

سیلزمین

کینال روڈ فیصل آباد کے اوقات کار

آغاز : 9:30 بجے صبح
اختتام : 8:00 بجے رات

مزید تفصیلات کے لئے
041-8711553
0345-6668453

Lithium Batteries 12.8V, 24V and 51.2V 105ah available at Wholesale price. For more queries contact us.
11/03/2025

Lithium Batteries 12.8V, 24V and 51.2V 105ah available at Wholesale price.
For more queries contact us.

01/03/2025

رمضان المبارک میں اوقات کار
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آغاز: 10 بجے صبح
اختتام: 4 بجے شام
چُھٹی بروز جمعہ

Address

P-719 West Canal Road, Tatha Pull, Fsd
Shah Faisalabad
38000

Opening Hours

Monday 09:00 - 19:00
Tuesday 09:00 - 19:00
Wednesday 09:00 - 19:00
Thursday 09:00 - 19:00
Saturday 09:00 - 19:00
Sunday 09:00 - 19:00

Telephone

041-8711553

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Salesmen Distributors posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Salesmen Distributors:

Share