Mehar Property Advisor & Dreem architecture

Mehar Property Advisor & Dreem architecture My page is about civil engineer and building design construction

سریے کی مِقدار چیک کرنے کا ایک آسان سا کُلیہ...اہم معلومات جو کہ تجربہ کار لوگوں کا بنا ہُوا ہے، شاید نئے گھر بنانے والو...
18/03/2025

سریے کی مِقدار چیک کرنے کا ایک آسان سا کُلیہ...اہم معلومات
جو کہ تجربہ کار لوگوں کا بنا ہُوا ہے، شاید نئے گھر بنانے والوں کو میری تحریر سے فائدہ ہو سکے،
سب سے پہلے تو یاد رکھیئے کہ جِس سریے پر چھوٹی چھوٹی شاخیں سی نِکلی ہوں گی، جان لیجیے کہ وہ سریا کچرے سے بنا ہُوا ہے وہ ہرگِز مت خریدیں،
اِس کے علاوہ سریے کی ہر لینتھ کے اوپر ایک کونے پر اسکی تفصیل لکھی ہوتی ہے اسے غور سے پڑھیں کیونکہ 60 گریڈ کا سریا 40 گریڈ کے سرہے سے مہنگا ہوتا ہے تو کہیں ایسا تو نہیں کہ آپکو 60 کا بتا کر 40 پکڑایا جارہا ہے،،

اب آتے ہیں سریے کے وزن کو جاننے کے کُلیے کی طرف!!!!

پاکِستان میں 3 سُوتر سے 8 سُوتر تک کا سریا استعمال ہوتا ہے، ان میں سے بھی عام گھروں میں3اور4 ہی زیادہ استعمال ہوتا ہے، 3اور4 سُوترکا سریا چھت، سیڑھی، چھوٹے کالمز، چھوٹے بیمز وغیرہ میں جبکہ بڑے بیم یا بڑے کالمز میں 6 سُوتر کا سریا اِستعمال ہوتا ہے،

تین سُوتر کی ایک 40فُٹ لینتھ کا کُل وزن 6.8 کلو ہوتا ہے یعنی 6 کلو اور 800 گرام، جبکہ3سُوتر کے سریے کے ایک فُٹ ٹُکڑے کا وزن 170 گرام ہوتا ہے،
4سُوتر کی40فُٹ لینتھ کا وزن 12.10 کلو یعنی 12کلو اور 100 گرام جبکہ ایک فٹ کے پیس کا وزن 302 گرام ہوتا ہے،
پانچ سُوتر کی ایک 40 فٹ لینتھ کا وزن 18.90 یعنی 18کلو اور 900گرام جبکہ ایک فُٹ کے پیس کا وزن 476 گرام ہوتا ہے،
چھے سُوتر کی 40 فٹ لینتھ کا کُل وزن 27.22 یعنی 27کلو اور 220 گرام جبکہ ایک فٹ پیس کا وزن 680 گرام ہوتا ہے،
سات سُوتر کی 40فٹ لینتھ کا کُل وزن 37.05 یعنی 37کلو اور 050 گرام جبکہ ایک فٹ کے پیس کا وزن 930گرام ہوتا ہے،
آٹھ سُوتر کی 40فٹ لینتھ کا کُل وزن 48.39 یعنی 48کلو 390گرام اور ایک فُٹ کے پیس کا وزن 1.21 یعنی 1کلو 210گرام ہوتا ہے،

اب آپ جب بھی سریہ خریدیں تو وزن کرا لینے کے بعد اسکے لینتھ گِنیں مثال کے طور پر آپ 4 سُوتر کی 10لینتھ لیں ہیں جن میں سے ہر ایک کی لمبائی 40 فٹ ہے، انکے وزن کا کلیہ/فارمولا آپکے پاس موجود ہے 12.10x10 = 121کلو۔
اب اگر یہ 121 کلو ہے پھر تو ٹھیک یے یا اس میں زیادہ سے زیادہ 4 سے 5 کلو اوپر نیچے ہوجانے کی رعایت موجود ہے (وجہ سریے کی میکنگ اور پڑے پڑے تھوڑا زنگ لگ جانے کی صُورت میں معمولی وزن کا کم ہونا) لیکن اگر 4 سوتر کی 40فُٹی 10 لینتھ کا وزن 100کلو بن رہا ہے تو سمجھ جائیں آپکو چُونا لگایا جارہا ہے، اور یہ سریے کے ٹھیے یا فیکٹری والا رانگ نمبر ہے اُلٹے قدموں واپس بھاگ جائیں.

یہ پوسٹ سب کو تو نہیں لیکن چند لوگوں کے بہت کام کی ہے، اس طریقے کو فالو کر کے سریے والوں کے فراڈ سے کافی حد تک بچا جا سکتا ہے، باقی اینٹ، بلاک، بجری والوں کو اللہ تعالیٰ ہدایت دے کہ وہ مقدار برابر رکھیں۔آمین
*کوئی دھوکہ فریب نہیں ہے آپ ہمارے درج ذیل تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹ چیک اور شمولیت کر لیں*
• *واٹس ایپ کیٹلاگ لنک* 👇
https://wa.me/c/923330424746
• *واٹس ایپ چینل لنک* 👇https://whatsapp.com/channel/0029Va8N3m87dmehgwVIIK2B
• *واٹساپ گروپ لنک* 👇
https://chat.whatsapp.com/L4VhDDncIt767rZ0fIeetI
• *فیس بک پیج لنک* 👇https://www.facebook.com/OnlineNaqshaNavisOffice?mibextid=ZbWKwL
• *یوٹیوب چینل سبسکرائب* 👇
https://youtube.com/.saqibdoga
• *ٹک ٹاک پہ نقشوں کی ویڈیوز*👇
https://www.tiktok.com/
آن لائن نقشہ نویس آفس

19/05/2024

گھر کی کنسٹرکشن میں یہ جالی لگانے کا کیا مقصد ہے۔؟

گھر میں یہاں پر بیم دینے کا کیا فائدہ ہے۔
19/05/2024

گھر میں یہاں پر بیم دینے کا کیا فائدہ ہے۔

یہ کنکریٹ کی دیوار ہے۔ جب شٹرنگ کھولی تو سامنے یہ رزلٹ آیا۔ اب اسکا کیا حل ہونا چاہئے۔ Note: This is a learning post, no...
19/05/2024

یہ کنکریٹ کی دیوار ہے۔ جب شٹرنگ کھولی تو سامنے یہ رزلٹ آیا۔ اب اسکا کیا حل ہونا چاہئے۔
Note: This is a learning post, not from our project.

اس تصویر میں کوئ غلطی تو نہیں۔؟
09/05/2024

اس تصویر میں کوئ غلطی تو نہیں۔؟

آپ نے اکثر اسطرح کی دراڑیں دیکھی ہونگی، یہ کیوں آتی ہیں اور آپکے خیال میں اسکا حل کیا ہونا چاہئے۔ Note: this isn't our p...
09/05/2024

آپ نے اکثر اسطرح کی دراڑیں دیکھی ہونگی، یہ کیوں آتی ہیں اور آپکے خیال میں اسکا حل کیا ہونا چاہئے۔
Note: this isn't our project picture.

انشاء اللہ سیالکوٹ شہر میں ایک اور فیملی کا خواب پورا ہونا جا رہا ہے۔ الحمدللہ ایک ہی فیملی کے ایک ڈیزائن کے 5 مرلہ کے 3...
09/05/2024

انشاء اللہ سیالکوٹ شہر میں ایک اور فیملی کا خواب پورا ہونا جا رہا ہے۔ الحمدللہ ایک ہی فیملی کے ایک ڈیزائن کے 5 مرلہ کے 3 گھر 6 ماہ کی قلیل مدت میں ایک ساتھ ڈیلیور ہونے جا رہے ہیں۔
جو لوگ اپنا گھر نہ ہونے کیوجہ سے پریشان ہیں اللہ پاک ان تمام کو اپنا گھر نصیب فرمائے۔ آمین
Get your Free Quotation Now:
WhatsApp 0306 7059439

کیا یہ تصویر صحیح ترجمانی کر رہی ہے۔؟ کسی بھی پروجیکٹ میں کام کوئ کرتا ہے اور کریڈٹ کسی اور کو ملتا ہے
09/05/2024

کیا یہ تصویر صحیح ترجمانی کر رہی ہے۔؟ کسی بھی پروجیکٹ میں کام کوئ کرتا ہے اور کریڈٹ کسی اور کو ملتا ہے

'' گھر کی تعمیر اور ٹھیکیدار کے ساتھ ایگریمنٹ (معاہدہ)''بہت سے ٹھیکیدار اور مالکان بغیر ایگریمنٹ تحریر کیے گھر کی تعمیر ...
04/05/2024

'' گھر کی تعمیر اور ٹھیکیدار کے ساتھ ایگریمنٹ (معاہدہ)''
بہت سے ٹھیکیدار اور مالکان بغیر ایگریمنٹ تحریر کیے گھر کی تعمیر شروع کروا لیتے ہیں۔اور ایگریمنٹ تحریر نہ ہونے کی وجہ سے بہت سی طہ شدہ باتیں ذہن سے نکل جاتی ہیں جو کہ بعد میں ٹھیکیدار یا مالکان کے درمیان مشکل اور پریشانی کا سبب بنتی ہیں ٹھیکیدار اکثر کام شروع کرنے کے بعد کہتے ہیں جی فلاں کام بھی ہمارے کام میں شامل نہیں ہے فلاں کام بھی شامل نہیں ہے اوراسی طرح بعض اوقات مالکان بھی بضد ہوتے ہیں کے فلاں کام بھی ٹھیکیدار نے کرنا ہے فلاں کام بھی کرنا ہے جس کی وجہ سے معاملات خراب ہوتے ہیں اور کسی ایک بات پر بھی مسئلہ بن جائے تو کسی ایک کا کم سے کم ہزاروں روپوں میں نقصان ہو جاتا ہے بعض اوقات تو ٹھیکیدار اور مالکان کا آپسی تعلق تک خراب ہو جاتا ہے اور نوبت لڑائی جھگڑے تک پہنچ جاتی ہے۔
اور اکثر اوقات ٹھیکیدار اور کلائنٹ کے درمیان ایگریمنٹ تو تحریر ہو جاتا ہے لیکن اس میں مکمل وضاحتیں تحریر نہیں کی جاتی جو کے بعد میں مشکلات کا باعث بنتی ہیں اس لیے بغیر ایگریمنٹ کے یا نا مکمل ایگریمنٹ کے ساتھ گھر کی تعمیر شروع کرنا نان پروفیشنل اور نامناسب طریقہ ہے گھر کی تعمیر شروع کرنے سے پہلے ایگریمنٹ ضرور تحریر کرلیں۔
محب وطن کنسٹرکشن کمپنی کی پروفیشنل ٹیم نے ٹھیکیدار اور مالکان کی آسانی کے لیے ایک مکمل ایگریمنٹ تحریر کیا ہے جس میں گھر کی تعمیر شروع کرنے سے لے کر گھر کی تعمیر مکمل ہونے تک کی تمام وضاحتیں موجود ہیں مالکان یا ٹھیکیدار کو ایک بھی بات پوچھنا باقی نہ رہے گی یہ ایگریمنٹ اس انداز سے ترتیب دیا گیا ہے کہ اس کو ہر کوئی باآسانی استعمال کر سکتا ہے ٹھیکیدار اور مالکان کے درمیان طہ پانے والے کام گڈ لگا کر باقی کاموں پر کراس لگا کر ایگریمنٹ کو استعمال کیا جا سکتا ہے صرف ایگریمنٹ میں آپ کو مالکان کا نام اور ٹھیکیدار کا نام اور گھر کا ایریا اور لوکیشن لکھنا درکار ہوگی
اس ایگریمنٹ میں درج ذیل باتیں وضاحت کے ساتھ موجود ہیں
نمبر 1
ٹھیکیدار کے ذمہ کرنے والے کام
نمبر 2
مالکان کے ذمہ کرنے والے کام
نمبر 3
کام خراب ہونے کی صورت میں اس کا حل
نمبر 4
مٹیریل کی کوالٹی اور وضاحت
نمبر 5
پیمنٹ شیڈول کا طریقہ کار
نمبر 6
تعمیر مکمل کرنے کا وقت یا ٹائم پیریڈ
نمبر 7
پیمائش کرنے کا طریقہ کار
نمبر 8
حساب کتاب کا طریقہ کار
اگر تعمیر میں میٹریل آپ خود مہیا کریں اور ٹھیکیدار نے بس گھر تعمیر کرنا ہو تو لیبر ریٹ ایگریمنٹ کیا جائے گا اور اگر میٹریل بھی ٹھیکیدار نے لگانا ہو تو پھر میٹریل ریٹ ایگریمنٹ کیا جائے گا یہ ایگریمنٹس آپکو بس ایک بار ہی خریدنا پڑیں گے اور ہر گھر کے لیے آپ جب مرضی پرنٹ نکلوا کر استعمال کر سکیں گے۔
ایگریمنٹس خریدنے کا طریقہ :
لیبر ریٹ اور میٹریل ریٹ دونو ں ایگریمنٹس USBمیں سٹور کر کے آپ کے بتائے گئے ایڈریس پر پاکستان پوسٹ آفس کے ذریعے کیش آن ڈلیوری کے ساتھ آپ کو بھیج دیئے جائیں گےUSB میں پی ڈی ایف کے ساتھ ساتھ ان پیج اور ورڈ کی فائلز بھی موجود ہوں گی تاکہ بمطابق ضرورت اگر آپ کوئی تبدیلی بھی کرنا چاہیں تو کر سکیں جو کہ اردو اور انگلش دونوں میں ہی ہوں گی۔
اس USB کی قیمت دو ہزار (2000) روپے صرف ہوگی اسکے علاوہ کو ئی ڈلیوری چارجز نہیں ہوں گے۔
یاد رکھیں گھر کی تعمیر پر لاکھوں روپے لگتے ہیں جن کی گارنٹی صرف ایگریمنٹ ہی ہوتا ہے اس لیے بغیر ایگریمنٹ کیے کبھی بھی گھر کی تعمیر شروع نہ کریں۔
اور جتنے بھی لوگ اس ایگریمنٹ کو سیل کر رہے ہیں وہ سب محب وطن کنسٹرکشن کمپنی سے خرید کرسیل کررہے ہیں جس کی اجازت نہیں ہے اس لیے نقالوں سے ہوشیار رہیں اور ملک پاکستان کو کرپشن سے پاک بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔
اگر آپ USB منگوانا چاہتے ہیں تو پوسٹ کے نیچے Book Now بٹن پر کلک کرکے اپنا آرڈر بک کروا سکتے ہیں برائے مہربانی اگر آپ USB خریدنا چاہتے ہیں تو ہی Book Now بٹن پر کلک کریں اور اپنا ایڈریس مکمل لکھیں ایڈریس میں اپنے ایریا کے پوسٹ آفس یعنی ڈاکخانہ کا نام ضرور لکھیں ایڈریس نا مکمل ہونے کی صورت میں آرڈر کینسل کر دیا جائے گا۔
اور اگر آپ واٹس اپ یا ای میل کے ذریعے فائل حاصل کرنا چاہتے ہیں تو محب وطن کنسٹرکشن کمپنی کے واٹس ایپ پر رابطہ کریں.
0306 7059439

ان دونو میں سے کس طرح سریا کو Overlap دینا ٹھیک ہوتا ہے۔ ؟
04/05/2024

ان دونو میں سے کس طرح سریا کو Overlap دینا ٹھیک ہوتا ہے۔ ؟

اگر آپکے سامنے ایسا کیس آجائے تو آپ اسکا کیا حل دیں گے۔؟
04/05/2024

اگر آپکے سامنے ایسا کیس آجائے تو آپ اسکا کیا حل دیں گے۔؟

Address

Sialkot

Telephone

+923067059439

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mehar Property Advisor & Dreem architecture posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Mehar Property Advisor & Dreem architecture:

Share