25/05/2026
*شگر، حیدرآباد – حیدر کرار یوتھ مومنٹ کی سعید شگری سے اہم نشست*
حیدرآباد، شگر میں حیدر کرار یوتھ مومنٹ نے مجلس وحدت المسلمین کے امیدوار سعید شگری کے ساتھ ایک اہم نشست کا اہتمام کیا، جس میں حیدرآباد کی تمام یوتھ نے شرکت کی۔
نشست میں یوتھ نمائندوں نے مجلس وحدت المسلمین سے متعلق مختلف سیاسی و سماجی امور پر سوالات کیے، جن کے جوابات سعید شگری نے بہترین اور منظم انداز میں دیے۔
آخر میں یوتھ کی جانب سے سعید شگری کے جوابات کو تسلی بخش قرار دیا گیا۔