22/11/2023
22 نومبر 2023
سیکرٹری ورکرز ویلفیئر بورڈ جناب ابرار حسین شاہ، ڈائریکٹر ایجوکیشن ورکرز ویلفیئر بورڈ پروفیسر امجد خان، اسسٹنٹ ڈائریکٹر کالونیز جناب اعظم زاہد نے ورکنگ فوکس گرائمر سکول کا دورہ کیا جہاں فضل رحیم جدون، صدر گدون انڈسٹریلسٹ ایسوسی ایشن، محمد رحیم جدون، تحصیل ناظم ٹوپی، گرلزو بوائز سیکشنز کے پرنسپل صاحبان اور ایڈمنسٹریشن سٹاف نے ان کا استقبال کیا۔
جس کے بعد معزز مہمانوں نے تحصیل ناظم ٹوپی محمد رحیم جدون کے دفتر کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے گدون انڈسٹریل اسٹیٹ سے تعلق رکھنے والے معروف صنعتکاروں سے ملاقات کی اور سکول، کالونیوں اور لیبر سے متعلق مسائل دریافت کئے، اور ان پر تبادلہ خیال کیا۔
سیکرٹری ورکرز ویلفئٓیئر بورڈ اور ڈائریکٹر ایجوکیشن کی جانب سے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی گئی۔
Swabi Chamber of Commerce and Industry Fazal Rahim Jadoon Rahim Jadoon Mayor Tehsil Topi Tehsil Municipal Administration,Topi Workers Welfare Board KPK Israr Ahmad Jadoon