14/04/2025
موبائل فون کمپنیوں کے فراڈ سے بچنے کا طریقہ۔۔۔!!!
کل صبح دفتر میں میرے عزیز لیبر بھائی نے مجھے اپنے موبائل فون میں جاز موبی لنک کا مسئلہ یہ بتایا تھا کہ وہ جب بھی 100 روپے کا لوڈ کرواتے ہیں تو ایک کال کرنے کے بعد دو دن میں 100 روپے کا بیلنس ختم ہو جاتا ہے۔ ان کے پاس اگلی کال کرنے کے لئے بیلنس نہیں ہوتا۔
میں نے ان کا موبائل اپنے ہاتھ میں لیکر چیک کیا تو پتہ چلا کہ ان کے موبائل پر چھ، سات مختلف سروسز ایکٹو تھی جن کی روزانہ کٹوتی تقریباً 35 روپے تھی.
کوئی گیم سروس کٹوتی دس روپے، کوئی کرکٹ انفارمیشن کٹوتی نو روپے، کوئی کالر ٹیون کٹوتی تین روہے اسی طرح اور سروسز بھی تھی چنانچہ اس کا سو روپے کا بیلنس دو تین دن میں بغیر کال کیے ختم ہوجاتا تھا.
اس غریب بندے سے یہ ارب پتی ملٹی نیشنل موبی لنک کمپنی جاز روزانہ 35 روپے کی ڈکیٹی کررہی ہے اور کوئی پوچھنے والا نہیں.
ان کی تو خیر سروسز میں نے بند کردی لیکن ایک بات سوچنے والی ہے کہ ملک میں صرف موبی لنک جاز کے چار کروڑ یوزر ہیں اگر کمپنی ایک کروڑ نمبرز پر ہی یہ سروسز خود ایکٹو کردیتی ہے تو روزانہ پینتیس کروڑ روپیہ عوام کی جیب سے نکل جاتا ہے اور عوام بے چاری گالیاں دیتی رہتی ہے اور لوڈ کروا کروا کر ان کا پیٹ بھرتی رہتی ہے. جن لوگوں نے اس پر ایکشن لینا ہے وہ ماہانہ اپنا حصہ لے کر اے سی والے دفتر میں انجوائے کررہے ہیں.
جو لوگ اپنے موبی لنک نمبر پر چیک کرنا چاہتے ہیں کہ کون کون سی سروس ایکٹو ہے وہ #6611* ڈائل کریں پھر 1 لکھ کر ایکٹو سروسز لسٹ چیک کرلیں. خود چیک کرنے، سروسز کوڈ نمبر سے بند کرنے کھولنے پر کوئی پیسے نہیں کٹتے ہیں۔
سروسز بند کرنے کے لیے
طریقہ یہ ہے:
1) اسٹار 6611 # ڈائل کریں
2) ایک لسٹ سامنے آئیگی جس میں تیسرے نمبر پر Unsubscription لکھا ہوگا۔
3) صرف 3 نمبر ڈال کر بھیج دیں۔ انگریزی والا جملہ نہیں۔
4) وہ لسٹ سامنے آجائے گی، جس میں کسی خود کار سروس پر دس روپے کٹ رہے ہیں، کسی میں 15 روپے کٹ رہے ہیں، کسی میں ڈھائی روپے کٹ رہے ہیں، وغیرہ وغیرہ۔
5) جو بھی خودکار سروس ختم کرنا ہے، اسی کا نمبر بھیج دو۔
6) موبائل میں میسج آئے گا، ختم کردیا۔
اسی طرح آپ کرتے چلے جائیں۔
آگے دوسروں کے ساتھ شیئر کریں تاکہ کسی کا بھلا ہو جائے...!
کیوں کہ کہا گیا ہے،
خیرالناس من ینفع الناس۔ شکریہ
As received