Pakistan First

Pakistan First Pakistan Frist

29/01/2026

اکثر ہمارے دانشور دوست لسانی بنیادوں پر بحث کرتے ہوئے لہجہ ایکسنٹ (Accent) اور ڈائیلیکٹ بولی (Dialect) کو الگ زبانیں سمجھنے کی غلطی کر بیٹھتے ہیں حالانکہ لسانیات کے اصولوں کے مطابق یہ ایک ہی زبان کے مختلف رنگ ہوتے ہیں۔
اصل میں ہمارے دوست ایکسنٹ کو ڈائیلیکٹ اور ڈائیلیکٹ کو الگ زبان سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں، جس سے غلط فہمیاں جنم لیتی ہیں۔
ایکسنٹ کا تعلق صرف صوتیاتی نظام یعنی آواز کے تلفظ سے ہوتا ہے جیسے ایک ہی لفظ "پانی اور پاݨی" کو شہر اور گاؤں کا رہنے والا الگ لہجے سے بولتا ہے، لیکن ڈائیلیکٹ میں الفاظ کا ذخیرہ اور گرامر بھی تھوڑی بدل جاتی ہے، مگر اس کا مطلب ہرگز الگ زبان نہیں ہوتا۔
اگر ہم عالمی زبانوں کو دیکھیں تو انگریزی کی مثال ہمارے سامنے ہے جہاں برٹش، امریکن اور سکاٹش ڈائیلیکٹس میں "Mobile" اور "Cell" جیسے لفظی فرق اور گرامر کے اختلاف کے باوجود وہ الگ زبانیں نہیں کہلاتی ہیں۔
اسی طرح عربی میں مراکشی اور حجازی عربی میں اتنا بڑا فرق ہے کہ ایک دوسرے کو سمجھنا بھی مشکل ہو جاتا ہے۔ آپ زیادہ دور کیوں جاتے ہیں، پشتو اور بلوچی کو ہی دیکھ لیں؛ پشتو کے قندھاری اور یوسف زئی لہجوں میں یا بلوچی کے مکرانی اور سلیمانی لہجوں میں اتنا فرق ہے کہ بعض علاقوں کے لہجے دوسرے علاقوں کے لوگوں کو بڑی مشکل سے سمجھ آتے ہیں یا کبھی بالکل بھی سمجھ نہیں آتے، مگر پھر بھی وہ الگ زبانیں نہیں بلکہ ایک ہی زبان کے ڈائیلیکٹس مانے جاتے ہیں۔
ہمارے مقامی تناظر میں ماجھی، لہندا (سرائیکی،جٹکی، ہندکو) اور پہاڑی (پوٹھوہاری،ڈوگری) اصل میں ایک "ڈائیلیکٹ کنٹینیوم" ہیں، جہاں گاؤں بہ گاؤں بولی آہستہ آہستہ اپنا چہرہ بدلتی ہے پر بنیاد نہیں چھوڑتی۔
لسانی سچائی یہ ہے کہ "میرا"، "میڈا" اور "مینڈا" کی جڑ ایک ہی ہے اور "کرساں" یا "کراں گا" جیسے افعال ایک ہی قدیم پنجابی ڈھانچے سے نکلے ہیں۔
اگر دو مختلف لہجے بولنے والے لوگ ایک دوسرے کی بات 90 فیصد تک سمجھ لیتے ہیں، تو لسانیات کی رو سے وہ "Mutual Intelligibility" کے اصول پر ایک ہی زبان مانے جاتے ہیں۔
انہیں الگ زبانیں کہنا سیاسی یا انتظامی تقسیم تو ہو سکتی ہے مگر علمی اور سائنسی نہیں، کیونکہ اگر ہم صرف لہجے یا چند الفاظ کے فرق کی بنا پر زبانیں بانٹنے لگ گئے تو دنیا کی کوئی بھی بڑی زبان اکائی نہیں رہ سکے گی۔
اصل بات تو یہ ہے کہ پنجابی ایک گلدستہ ہے، اور ہندکو، پوٹھوہاری، جٹکی، ماجھی اور سرائیکی اس گلدستے کے الگ الگ میٹھے اور خوبصورت پھول ہیں جو ایک ہی ٹہنی سے جڑے ہوئے ہیں۔

21/12/2023
02/11/2023

کرپشن کی کہانیاں چشم دید گواہوں سے سنیں ایسے ہوا ہے پاکستان کا بیڑا غرق

*موت کیلئے ہم تیار تو ہر وقت رہتے ہیں۔ یہ کسی بھی وقت ہمارے در پہ دستک دے سکتی ہے۔ اس لئے رات سوتے ہوئے بچوں کو الوداعی ...
01/11/2023

*موت کیلئے ہم تیار تو ہر وقت رہتے ہیں۔ یہ کسی بھی وقت ہمارے در پہ دستک دے سکتی ہے۔ اس لئے رات سوتے ہوئے بچوں کو الوداعی پیار کرتے ہیں۔ نجانے صبح تک کون زندہ رہے۔ آج رات موت نے بیڈ روم تک ہمارا پیچھا کیا۔ یہ ایک ٹن وزنی صہـــیـــونی بم کھڑکی توڑ کر اندر گھس آیا، ہم نے کلمہ پڑھ لیا، پھر معجزہ ہو گیا کہ وہ پھٹ نہ سکا، جیسے کہ آپ دیکھ سکتے ہیں۔ (غـــزہ کا ایک شہری)*

27/10/2023

Azan Madina masjid nabvie

28/07/2023

جہاز کی ایمرجنسی لینڈنگ اور جہاز میں آگ لگ گئی دیکھیں کیسے لوگوں کی جانیں بچائی گئیں
Aroplane emergency landing 🛬 and fire

15/06/2023

کراچی میں حافظ نعیم الرحمن کے ہارنے دکھ ہوا ہے شریف آدمی اگر جیت جاتا کراچی کا بھلا ہوتا

Address

Makkah
24211

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pakistan First posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share