22/07/2023
ایک گاؤں والوں کے پاس ایک ہی گائے تھی جس کے دودھ پر پورے گاؤں کا گزارہ چل رہا تھا ایک دن گائے نے ٹنکی میں سر پھنسا دیا اب ٹنکی بھی ایک تھی -
لوگ پریشان ہوئے کہ گائیں کو بچاتے ہیں تو ٹنکی توڑنی پڑے گی اور ٹنکی کو بچاتے ہیں تو گائے کا سر کاٹنا پڑے گا-
ساتھ والے گاؤں میں ایک شخص کی عقل مندی کے چرچے تھے فیصلہ ہوا کہ اسے بلایا جائے -
اسے لانے کیلئے خصوصی گھوڑا بھیجا گیا وہ شخص گھوڑے پر سوار ہو کر آیا -
اس نے گاؤں والوں کو مشورہ دیا کہ گائے کا سر کاٹ دیا جائے سر کاٹ دیا گیا لیکن سر ٹنکی کے اندر گرگیا -
اب ٹنکی سے سر کیسے نکالا جائے؟
اس نے مشورہ دیا ٹنکی توڑ دی جائے -
گائے بھی ذبح ہوچکی تھی اور ٹنکی بھی ٹوٹ چکی ہے -
وہ عقل مند صاحب تھوڑے سے فاصلے پر کھڑے روئے جا رہے تھے، لوگوں نے اسے حوصلہ دیا کہ
آپ پشیمان نہ ہوں، کوئی بات نہیں، خیر ہے، گاؤں کے ایک بندے نے ہمت کرکے پوچھ لیا کہ
ویسے آپ رو کیوں رہے ہیں؟
عقل مند صاحب نے جواب دیا میں رو اس لیے رہا ہوں کہ اگر میں نہ ہوتا تو تم لوگوں کا کیا بنتا؟
قومی اسمبلی میں کرائے کے ارسطو اسحاق ڈار کی جذباتی تقریر سن کر مجھے وہ عقل مند شخص یاد آیا جسے ائیر فورس کے خصوصی جہاز میں سوار کر کے لندن سے خصوصی طور پر لایا گیا جس نے ملک اور قوم کی بربادی کر دی گائے بھی ذبح کر دی اور ٹینکی بھی توڑ دی