SOLAR LOVER'S

SOLAR LOVER'S We make it easy for customers to switch to cleaner energy. We take a comprehensive look at our custom

Starting Business as inspiration in a competition:
With 10$ Investment
(Show your Creativity) by YES Network Pakistan British Council


Providing Knowledge Review & Unboxing Solar Power , Electrical & Electronics

Email for Business inquiries & Promotion : [email protected]

Use Solar Energy & Save Electricity save Money & save Environment


Next Planning:
With our team of highly skilled pr

ofessionals, we are going to broaden our services all over Pakistan. We learned latest Technologies of Solar Energy & Extra skills related our Project.

1st Manufacturing of PV Cell & Assembling Solar Panels

2nd System Designing of Solar Tube well

3rd Inverters Repairing & Latest Inverters Programming

SOLAR ENERGY EXPERT

⚠️ لیتھیم بیٹریوں میں آگ لگنے کی وجوہات اور حفاظتی تدابیر ⚠️  سولر سسٹم میں لیتھیم بیٹری کا استعمال تیزی سے بڑھ رہا ہے، ...
01/05/2026

⚠️ لیتھیم بیٹریوں میں آگ لگنے کی وجوہات اور حفاظتی تدابیر ⚠️

سولر سسٹم میں لیتھیم بیٹری کا استعمال تیزی سے بڑھ رہا ہے، لیکن اس کی حفاظت کے بارے میں آگاہی ہونا انتہائی ضروری ہے۔ 🔥

📌 لیتھیم بیٹریوں میں آگ لگنے کی اہم وجوہات:

1️⃣ تھرمل رن وے (Thermal Runaway):
یہ سب سے بڑی وجہ ہے، جس میں بیٹری سیلز کا درجہ حرارت بے قابو ہو کر آگ یا دھماکے کا سبب بنتا ہے۔

2️⃣ اوور چارجنگ (Overcharging):
ضرورت سے زیادہ چارج کرنے سے بیٹری کے اندرونی کیمیائی مادے گرم ہو جاتے ہیں۔

3️⃣ شارٹ سرکٹ (Short Circuit):
اندرونی سیپریٹر (Separator) کے خراب ہونے یا بیرونی وائرنگ کے جڑ جانے سے کرنٹ کا بہاؤ اچانک بڑھ جاتا ہے۔

4️⃣ غیر معیاری چارجر:
غلط وولٹیج والا چارجر بیٹری کی کارکردگی اور حفاظت دونوں کو متاثر کرتا ہے۔

5️⃣ شدید گرمی اور دھوپ:
براہ راست دھوپ یا ناقص وینٹیلیشن (Poor Ventilation) بیٹری کو نقصان پہنچاتی ہے۔

6️⃣ جسمانی نقصان:
بیٹری کا گرنا، دب جانا یا کسی نوکیلی چیز سے ٹکرانا اسے آتش گیر بنا سکتا ہے۔

🛡️ حفاظتی تدابیر:

✅ ہمیشہ معیاری Battery Management System (BMS) والی بیٹری استعمال کریں۔
✅ بیٹری کو خشک، ٹھنڈی اور ہوادار جگہ پر رکھیں۔
✅ وائرنگ، ٹرمینلز اور کنکشنز کا باقاعدگی سے معائنہ کریں۔
✅ بیٹری پر اس کی گنجائش کے مطابق ہی لوڈ ڈالیں۔
✅ ایمرجنسی کے لیے Class-D فائر ایکسٹینگوشر لازمی قریب رکھیں۔

01/05/2026

"سولر پینلز اپ لفٹ سٹرکچر ڈیزائن گائیڈ"
سولر پینلز کی انسٹالیشن میں اپ لفٹ کسٹمائیزڈ سٹرکچر ہر سولر صارف کی ضرورت مطابق اس طرح لگایا جاتا ھے کہ پینلز پر کوئی سایہ ناں پڑے اور دن کے مختلف اوقات میں انہیں پوری دھوپ میسر رھے۔

پاکستان میں زیادہ تر 585 واٹ کے 12 پینلز لگانے کیلئے سٹرکچر بنائے جاتے ہیں جوکہ 6 سے7 کلو واٹ کا سیٹ اپ بنتا ھے۔ تو اس مضمون میں اسی سیٹ اپ کیلئے گائیڈ لائن کی کوشش ھوگی کہ مظبوط اور کامیاب سٹرکچر ڈیزائن کیا ھو گا۔

۔ 585 واٹ کے پینلز سائز میں بڑے (تقریباً 7.5 فٹ x 3.7 فٹ) اور وزنی (تقریباً 28-30 کلوگرام) ہوتے ہیں۔ 12 پینلز کا مطلب ھے کہ آپ کی چھت پر تقریباً 340 سے 360 کلوگرام صرف پینلز کا وزن ہوگا جبکہ سٹرکچر کا وزن اس کے علاوہ ھے۔

تو ڈیزائن پیرامیٹرز میں سب سے پہلے ہمیں ۔۔۔۔ چھت پر پڑنے والے کل ڈیڈ لوڈ کا حساب کتاب نکالنا ھوگا۔

✓ کل ڈیڈ لوڈ (WD)

- 12 پینلز کا وزن = 12 x 30 = 360 کلوگرام
سٹرکچر کا وزن (تخمینہ)= 250 کلوگرام۔
کل وزن= تقریباً 610 کلوگرام یا 6000 نیوٹن۔

اس کے بعد دوسرا کام یہ کہ ۔۔۔ جس شہر یا علاقے میں سولر پینل سٹرکچر لگا رھے ہیں وہاں ہوا کے دباؤ کو مدنظر رکھنا ھو گا۔ پاکستان کے میدانی علاقوں میں ہوا کی رفتار 120 سے 150 کلومیٹر فی گھنٹہ تک جا سکتی ھے۔

فارمولے کے مطابق

(P = 0.5 x p x V^2 x Cp x A)
اب 12 پینلز کا رقبہ (تقریباً 28 مربع میٹر) ہونے کی وجہ سے تیز ہوا میں یہ سٹرکچر کئی ٹن کی قوت محسوس کرے گا۔

اب اوپر نکالی گئی کیلکولیشن مطابق 585 واٹ کے 12 سولر پینلز کیلئے ایک قابلِ اعتماد اور مظبوط سٹرکچر بنانے پر جو میٹیریل استعمال ھو گا اس کی تفصیلات یہ ہیں۔

✓ مین لیگز (ورٹیکل پوسٹس )

مین لیگز کیلئے ۔۔۔ 3 انچ x 3 انچ کی GI پائپ یا 12 گیج کا مضبوط گارڈر درکار ھوگا

✓ رافرز اور پرلنز (Horizontal Supports)

اس کے لئے ۔۔۔14 گیج کی GI سی-چینل (C-Channel) یا 2x2 انچ کا مربع پائپ۔

✓ شاک پروفنگ (Bracing)

سٹرکچر کی ٹانگوں کے درمیان "X" شکل میں کراس بریسنگ لازمی ھے تاکہ ہوا کے تھپیڑوں سے سٹرکچر لرزے نہیں۔

اگلے یعنی تیسرے مرحلہ میں ۔۔۔ ہم پینلز کے لے آؤٹ اور ڈیزائن جیومیٹری کو جانیں گے۔

12 پینلز کو لگانے کے دو بہترین طریقے ہیں

✓ 6+6 کا دوہرا سٹرکچر

یعنی 6 پینلز کی دو قطاریں۔ (یہ ہوا کے خلاف زیادہ مستحکم رہتا ھے)۔

✓ 4+4+4 کا تین لائنوں والا سٹرکچر

اگر چھت کی لمبائی کم ہو تو اس سٹرکچر کو بنایا جاتا ھے۔

اگر آپ 12 پینلز کا ایک ہی بڑا شیڈ بنا رہے ہیں تو پینلز کے درمیان 10 mm سے 15 mm کا وقفہ رکھیں۔ یہ معمولی سا گیپ تیز ہوا کے دباؤ کو سٹرکچر کے نیچے سے گزرنے کا راستہ دیتا ھے جس سے "پیراشوٹ ایفیکٹ" کم ہو جاتا ھے۔

✓ ٹلٹ اینگل (Tilt Angle)

پاکستان کے اکثریت علاقوں کیلئے ۔۔۔ 17 سے 22 ڈگری (جنوب کی طرف) بہترین ھے۔

✓ گراؤنڈ کلیئرنس (Up-lift Height)

سامنے سے کم از کم 2-3 فٹ اور پیچھے سے ٹلٹ اینگل کی ضرورت کے مطابق (تاکہ نیچے صفائی ہو سکے اور سایہ نہ پڑے)۔

چوتھے مرحلے میں ۔۔۔ سٹرکچر کی حفاظت کیلئے سب سے اہم فیکٹر فاؤنڈیشن اور اینکرنگ کی طرف بڑھیں گے۔۔ اگر سٹرکچر مضبوط ہو لیکن بنیاد کچی ہو تو پورا سسٹم اڑ سکتا ھے۔

✓ راول بولٹ

کم از کم 6 انچ لمبے اور 12mm موٹے اسٹیل راول بولٹ استعمال کریں۔

✓ کنکریٹ بلاکس (Pads)

ہر ٹانگ (Leg) کے گرد 1.5 x 1.5 فٹ کا کنکریٹ کا بلاک (بنیاد) بنائیں جو چھت کے لنٹر کے ساتھ جڑا ہو۔ یہ "کاؤنٹر ویٹ" کا کام کرے گا۔

آخر میں ۔۔ کچھ اہم احتیاطی و حفاظتی معلومات
سولر پینلز کو سٹرکچر کیساتھ سوراخوں مطابق سٹیل کے نٹ بولٹس سے جوڑیں اور پریشر واشر کا استعمال لازمی کریں۔
ساتھ ہی سولر پینلز کو سٹرکچر کیساتھ مارکیٹ میں جدید طرز پر دستیاب Galvanized کلیمپس سے بھی جوڑیں۔ جو براہ راست پینل کے فریم اور سٹرکچر کو جوڑتے ہیں۔ اور ساتھ ہی پینل سے پینل جڑنے والے کلیمپس بھی استعمال کریں۔

سٹرکچر بنانے کیلئے اگر لوہا (MS) استعمال کر رھے ہیں تو ریڈ آکسائیڈ کے بعد اچھی کوالٹی کا اینٹی رسٹ پینٹ لازمی کریں۔

اب اوپر دی گئی ساری معلومات کی عملی شکل حاصل کرنے کیلئے ہم لاھور شہر کی مثال لیں گے۔

لاہور جیسے شہر میں جہاں آندھی کی رفتار 120 سے 150 کلومیٹر فی گھنٹہ تک جا سکتی ھے۔ 12 عدد 585 واٹ پینلز (جو کہ کافی بڑے اور بھاری ہوتے ہیں) کے لیے ایک مضبوط GI (Galvanized Iron) سٹرکچر کی میٹیریل لسٹ درج ذیل ہے۔
یہ لسٹ 6+6 پینلز کی دو قطاروں (Double Row) یا 4+4+4 کی تین قطاروں کے حساب سے بنائی گئی ہے جو ہوا کے دباؤ کو بہتر طریقے سے برداشت کرتی ھے

✓ میٹیریل لسٹ (Bill of Quantities - BOQ)

1. مین لیگز

(Vertical Posts) 3" x 3" (12 Gauge GI Pipe) 6 سے 8 عدد (ضرورت کے مطابق)

2. سی-چینل (C-Channel)
80mm x 40mm (14 Gauge GI) 120 سے 140 فٹ (تقریباً)

3. بریسنگ (Bracing)
1.5" x 1.5" (Angle Iron یا Square Pipe) 40 فٹ (کراس سپورٹ کے لیے)

4.اینکر بولٹس / راول بولٹ
12 mm قطر، 6 انچ لمبائی (Steel) 12 سے 16 عدد

5. نٹ اور بولٹ (Fasteners)
Stainless Steel (SS 304) یا Galvanized ضرورت کے مطابق (پینل فکسنگ کے لیے)

6. اینڈ کلیمپس (End Clamps)
35mm/40mm (پینل کی موٹائی کے مطابق) 8 سے 12 عدد

7. مڈ کلیمپس (Mid Clamps)
پینلز کو آپس میں جوڑنے کے لیے 20 سے 24 عدد

8. کنسٹرکشن مٹیریل
سیمنٹ، ریت، بجری (1:2:4 ratio)
3 سے 4 بوری سیمنٹ (بلاک بنانے کے لیے)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
معلومات اچھی لگیں تو شئیر کر دیں
شکریہ

سلامت رہیں!


سولر سسٹم لگوانا ایک مہنگا مرحلہ ہے، لیکن اس سے پوری بجلی اور مکمل فائدہ حاصل کرنا ایک الگ آرٹ ہے۔ یہاں سولر سسٹم کی بہت...
13/04/2026

سولر سسٹم لگوانا ایک مہنگا مرحلہ ہے، لیکن اس سے پوری بجلی اور مکمل فائدہ حاصل کرنا ایک الگ آرٹ ہے۔ یہاں سولر سسٹم کی بہترین کارکردگی بڑھانے کے حوالے سے چند ایسی زبردست باتیں بتائی جائیں گی جو عام طور پر سولر سسٹم انسٹال کرنے والے بھی نہیں بتاتے:
1: پینلز کی دھلائی کا بہترین وقت:
سولر پینلز کو کبھی بھی تپتی دھوپ میں ٹھنڈے پانی سے نہ دھوئیں، اس سے پینلز کے شیشوں میں مائیکرو کریکس آ سکتے ہیں جو وقتی طور پر تو نظر نہیں آتے پر جلدی ہی پینلز کی کارکردگی کو متاثر کر دیتے ہیں۔ صفائی کا بہترین وقت صبح سویرے یا سورج ڈھلنے کے بعد ہے جب پینلز مکمل ٹھنڈے ہوں۔
2: ڈش واشنگ مائع (Dish Soap) کا استعمال:
صرف پانی سے پینلز کی چکنائی اور جمی ہوئی مٹی صاف نہیں ہوتی۔ پانی میں تھوڑا سا برتن دھونے والا صابن ملائیں، اس سے پینل کا شیشہ بالکل شفاف ہو جائے گا اور بجلی کی پیداوار 10% سے 15% تک بڑھ جائے گی۔
3: بیٹری واٹر لیول اور ٹرمینلز:
اگر آپ بیٹری استعمال کر رہے ہیں تو اس کے ٹرمینلز پر پٹرولیم جیلی یا تبت کریم لگا کر رکھیں تاکہ کاربن نہ جمے۔ کاربن بجلی کے بہاؤ میں رکاوٹ بنتا ہے اور بیٹری جلدی چارج نہیں ہوتی اور ہم سولر سے مکمل فائدہ نہیں حاصل کر پاتے۔
4: ارتھنگ (Earthing) کا جادو:
اپنے سولر اسٹینڈ اور انورٹر کو پراپر ارتھ کروائیں۔ یہ نہ صرف آسمانی بجلی سے بچاتا ہے بلکہ سسٹم میں موجود اسٹیٹک چارج کو ختم کر کے انورٹر کی لائف اور کارکردگی بڑھاتا ہے۔ جو کہ بہترین کارکردگی اور سولر لائف کیلئے اہم ہوتا اسے آج ہی کروائیں۔
5: شیڈو آڈٹ (Shadow Audit):
دن کے کسی بھی حصے میں اگر پینل کے ایک کونے پر بھی کسی چھوٹی سی تار یا انٹینا کا سایہ پڑ رہا ہے، تو وہ پورے پینل کی کارکردگی آدھی کر دیتا ہے۔ یقینی بنائیں کہ صبح 9 سے شام 4 بجے تک پینلز پر زیرو شیڈو ہو۔ کسی چیز کا ہلکا سا بھی سایہ نہ ہو۔ یہ بہت بڑی بات ہے اسے ذہن نشین کرلیں۔
6: ہیوی لوڈ کا ٹائم ٹیبل:
سولر سسٹم پر استری، موٹر یا اے سی چلانے کا بہترین وقت وہ ہے جب سورج سوا نیزے پر ہو 😁 یعنی صبح 11 سے دوپہر 3 بجے۔ اس وقت بجلی براہِ راست پینل سے استعمال ہوتی ہے اور بیٹری پر بوجھ نہیں پڑتا۔ اور بیٹریاں زیادہ لمبا عرصہ چلتی ہیں۔
7: انورٹر سیٹنگز (Load Management):
اپنے انورٹر کی سیٹنگز میں Battery Cut-off وولٹیج کو تھوڑا اوپر رکھیں۔ بیٹری کو کبھی بھی 100% خالی نہ ہونے دیں، اس سے بیٹری کی زندگی دوگنی ہو جاتی ہے اور وہ بجلی زیادہ تیزی سے اسٹور کرتی ہے۔ یہ بہت بڑی سیٹنگ ہے اس لازمی اپلائی کریں۔
8: تاروں کی لمبائی اور موٹائی:
سولر پینلز سے انورٹر تک کی تار جتنی لمبی ہوگی، اتنی بجلی ضائع (Voltage Drop) ہوگی۔ ہمیشہ کم سے کم فاصلہ رکھیں اور تار کی کوالٹی پر سمجھوتہ نہ کریں، ہمیشہ Pure Copper کی تار استعمال کریں۔
9: انورٹر کی جگہ کا انتخاب:
اکثر لوگ انورٹر کو دھوپ میں یا بند الماری میں لگا دیتے ہیں۔ انورٹر جتنا ٹھنڈا رہے گا، اتنی بہتر کارکردگی دے گا۔ اسے ہمیشہ ہوادار اور سایہ دار جگہ پر لگائیں۔ اگر انورٹر بہت گرم ہو رہا ہے تو اس کے پاس ایک چھوٹا سا ایگزاسٹ فین لگا دیں۔
پرو ٹپ: اگر آپ کے پینلز کے نیچے بہت زیادہ گرمی جمع ہوتی ہے، تو اسٹینڈ کی اونچائی تھوڑی بڑھا دیں تاکہ ہوا کا گزر ہو سکے۔ پینلز جتنے ٹھنڈے رہیں گے، اتنے زیادہ وولٹیج پیدا کریں گے۔
اگر آپ سولر سسٹم استعمال کرتے ہیں تو ان باتوں کو لازمی فالو کریں انشاءاللہ دگنا فائدہ ہوگا سسٹم سے!
اس معلومات کو آگے ضرور شئیر کریں تاکہ سب لوگ فائدہ اٹھا سکیں۔ کسی کا فائدہ کرنا صدقہ جاریہ ہوتا۔

Disclaimer:
This content is shared strictly for informational and awareness purposes, based solely on publicly available reports and media sources. It does not represent any personal opinion or endorsement of any party involved.

With A2Z Solar – I'm on a streak! I've been a top fan for 18 months in a row. 🎉
17/02/2026

With A2Z Solar – I'm on a streak! I've been a top fan for 18 months in a row. 🎉

With   Salman Hassan – I'm on a streak! I've been a top fan for 16 months in a row. 🎉
24/12/2025

With Salman Hassan – I'm on a streak! I've been a top fan for 16 months in a row. 🎉

18/11/2025

*ہمیشہ سسٹم ماہر تجربہ کار سے لگوائیں*

سولر سسٹم ایک لمبی سرمایہ کاری ہے، اس لیے ہمیشہ ماہر، تربیت یافتہ اور تجربہ کار انسٹالر کا انتخاب کریں جو ہر قدم پر صحیح طریقہ اور معیاری انسٹالیشن کو فالو کرے۔

غلط انسٹالیشن کا نتیجہ:
❌ پینل ٹوٹ جانے کا خطرہ
❌ کم جنریشن
❌ وارنٹی ختم
❌ اضافی خرچ

صحیح انسٹالیشن کے فائدے:
✔ مضبوط فٹنگ
✔ بہترین جنریشن
✔ پینلز کی لمبی عمر
✔ زیرو رسک

ایک ٹوٹے ہوئے پینل کی قیمت سے بہتر ہے کہ شروع دن سے ہی پروفیشنل کا انتخاب کیا جائے۔
📲 03366314706

🔆 سولر پینلز کے جلنے کی وجوہات اور احتیاطاکثر لوگ سوال کرتے ہیں کہ سولر پینلز کیوں جل جاتے ہیں یا ان پر کالے دھبے کیوں پ...
01/10/2025

🔆 سولر پینلز کے جلنے کی وجوہات اور احتیاط

اکثر لوگ سوال کرتے ہیں کہ سولر پینلز کیوں جل جاتے ہیں یا ان پر کالے دھبے کیوں پڑ جاتے ہیں؟
اصل میں اس کی چند بڑی وجوہات ہیں:

خراب یا ڈھیلے کنیکشن (MC4 کنیکٹرز یا وائرنگ کی کمی).

لوکل یا ناقص کوالٹی کے پینلز کا استعمال.

دھوپ میں گندگی، پرندوں کے فضلے یا پتے جم جانے سے ہاٹ اسپاٹ بن جاتے ہیں.

پینلز کے اندر مائیکرو کریکس یا بائی پاس ڈائیوڈ کا مسئلہ.

غلط انسٹالیشن یا غیر تجربہ کار الیکٹریشن کی لگائی ہوئی سسٹم.

✅ احتیاطی تدابیر:

ہمیشہ معیاری اور اوریجنل پینلز لگوائیں۔

انسٹالیشن کے لیے پروفیشنل ٹیم استعمال کریں۔

وقتاً فوقتاً صفائی اور سسٹم کا معائنہ کروائیں۔

سرکٹ بریکر اور پروٹیکشن ڈیوائس لازمی لگائیں۔

📌 یاد رکھیں: سولر پینلز اگر درست طریقے سے لگائے اور دیکھ بھال کیے جائیں تو یہ 20 سال سے زیادہ چلتے ہیں اور جلنے کا خطرہ نہ ہونے کے برابر ہے۔

---

⚡ مستند اوریجنل سولر پینلز، انورٹرز اور انسٹالیشن سروسز کے لیے رابطہ کریں:
03366314706

آج کل مارکیٹ ٹرینڈ ہے کہ پینل اور انورٹر مارکیٹ سے خود لے آؤ اور کسی گلی محلے کے الیکٹریشن کو پکڑو اور سسٹم انسٹال کرؤاؤ...
18/08/2025

آج کل مارکیٹ ٹرینڈ ہے کہ پینل اور انورٹر مارکیٹ سے خود لے آؤ اور کسی گلی محلے کے الیکٹریشن کو پکڑو اور سسٹم انسٹال کرؤاؤ اور فخر سے بتاؤ کہ میں نے تو سسٹم مارکیٹ ریٹ سے کم میں خود ڈیزائن کر لیا ہے ان کا حال چند دن کے بعد ایسا ہو جاتا ہے ایسے خود ساختہ ایکسپرٹس سے سننے کے بعد جس بھائی نے سولر پینل اور انورٹر خود لیا ہے اور انکا سولر سسٹم دس ہزار والا الیکٹریشن برباد کر رہا ھے۔براہ کرم اپنے لاکھوں روپے کچھ روپوں کی خاطر مت ڈبویں۔
‎اگر کوئی انسٹالر آپ سے عام الیکٹریشن سے زیادہ ڈیمانڈ کرتا ہے تو ان دونوں کے کام میں فرق ضرور ہوتا ہے اور ان دونوں کے لیول میں بھی فرق ہوتا ہے۔ اپنا سولر سسٹم خود ڈیزائن نہ کریں بلکہ کسی بھی کمپیٹنٹ انجنیئر یا ماہر انسٹالر سے کروائیں تاکہ آپکی انویسٹمٹ محفوظ رہے اور آپ سکون سے سو سکیں۔

موٹر نیم پلیٹ (Motor Name Plate) کی تفصیل سمجھا دیتا ہوں:---موٹر کی بنیادی معلوماتORD.NO: 1LA02864SE41 → موٹر کا ماڈل یا...
13/08/2025

موٹر نیم پلیٹ (Motor Name Plate) کی تفصیل سمجھا دیتا ہوں:

---

موٹر کی بنیادی معلومات

ORD.NO: 1LA02864SE41 → موٹر کا ماڈل یا آرڈر نمبر

IEC 60034-1: انٹرنیشنل الیکٹریکل کمیشن کا موٹر اسٹینڈرڈ

IS: REF 325: انڈین اسٹینڈرڈ کا حوالہ نمبر

---

آپریٹنگ ڈیٹا

DUTY: S1 → مسلسل آپریشن (Continuous Duty) کے لیے بنائی گئی

IP55: دھول اور پانی سے محفوظ درجہ (Dust & Water Protected)

DATE: 2019 → مینوفیکچرنگ سال

SL.NO: 2148 → سیریل نمبر

---

الیکٹریکل ڈیٹا

KW/HP: 30 کلوواٹ / 40 ہارس پاور

VOLT: 415V (تھری فیز)

AMP: 52A (فل لوڈ کرنٹ)

ENCL: ODP (Open Drip Proof) → ہوا کی آمد و رفت والی انکلوژر

PH: 3 (تھری فیز)

P.F: 0.82 (پاور فیکٹر)

---

میکانیکل ڈیٹا

RPM: 1500 (سنکرونس اسپیڈ کے قریب، 4 پول موٹر)

Hz: 50 (فریکوئنسی)

FRAME: 286T (موٹر کا فریم سائز)

EFF: 86% (موٹر کی ایفیشنسی)

POLE: 4 (پول کی تعداد)

WEIGHT: 140 کلوگرام

---

مزید تکنیکی تفصیل

CLASS INSUL: F (انسولیشن کلاس، 155°C تک برداشت)

AMB.: 50°C (زیادہ سے زیادہ ماحول کا درجہ حرارت)

SERVICE FACTOR: 1.15 (فل لوڈ سے 15% زیادہ لوڈ برداشت کر سکتی ہے)

KVA CODE: G (لاکڈ روٹر کرنٹ سے متعلق)

---

گرِیس اور بیرنگ کی معلومات

GREASE: UNIREX - N3

RELUB Hrs: 5800 (اتنے گھنٹوں بعد گریسنگ دوبارہ کرنی ہے)

GREASE QTY:

DE: 90 گرام (ڈریو اینڈ)

NDE: 70 گرام (نان ڈریو اینڈ)

BRG:

DE: 6312 ZZ

NDE: 6312 ZZ

07/08/2025

Address

Faisalabad

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00
Sunday 09:00 - 17:00

Telephone

+923366314706

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when SOLAR LOVER'S posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to SOLAR LOVER'S:

Share