Maqbool Petroleum Service And Oil Change

Maqbool Petroleum Service And Oil Change مقبول پٹرولیم سروس پپلاں مقدار اور معیار کا ضامن۔

01/01/2026
اپیل  اپیل  اپیلملک میں بڑھتی مہنگائی کی وجہ سے پٹرول پمپس مالکان انتہائی پریشان ہیں۔ پٹرول و ڈیزل کی فروخت اور خرید دون...
02/11/2025

اپیل اپیل اپیل
ملک میں بڑھتی مہنگائی کی وجہ سے پٹرول پمپس مالکان انتہائی پریشان ہیں۔ پٹرول و ڈیزل کی فروخت اور خرید دونوں قیمتوں کا تعین حکومت کرتی ہے اور سرکار سختی سے پابندی بھی کراتی ہے۔ ڈیلرز کے لئے فکس کیا گیا فی لیٹر مارجن انتہائی کم %8۔2 سے بھی کم ہے یہی وجہ ہے کہ کروڑوں روپیہ کی لاگت سے بننے والے بہت سے پٹرول پمپس یا تو بند ہو چکے ہیں یا پھر کھنڈرات کا منظر پیش کر رہے ہیں۔ کسی بھی کاروبار میں ریٹیلرز کے لئے منافع کی شرح %10 سے کم نہیں ہوتی مگر بغیر کوئی چھٹی تہوار عید بقر عید قومی دن منائے 24 گھنٹے سال کے 365 دن ملک اور قوم کی خدمت کرنے والوں کو اتنا کم مارجن دینا صریحاً نا انصافی ہے۔
ڈیلرز مارجن میں اضافہ کا فائدہ عوام اور ملک دونوں کو ہوگا۔ روزگار میں اضافہ ہو گا جبکہ پوری مقدار میں معیاری تیل ہر پٹرول پمپ پر دستیاب ہوگا جس سے گاڑیوں کی مینٹینس اخراجات میں کمی اور ایوریج میں اضافہ ہوگا۔پٹرول پمپس مالکان کی پریشانی میں اضافہ بڑھتی مہنگائی لوگوں کی قوت خرید کم ہونے ،سولرائزیشن، الیکٹرک وہیکلز اور نئے پٹرول پمپس کے قیام سے اوسط سیل میں کافی حد تک کمی آچکی ہے جبکہ اسی مہنگائی اور ٹیکسز سے اخراجات میں کافی زیادہ اضافہ ہوچکا ہے۔ موٹرسائیکل میں زیادہ تر لوگ 150/100 روپیہ کا پٹرول ڈلواتے ہیں جس کا منافع بجلی کے بل میں ہی پوار ہو جاتا ہے۔
رزق حلال ہمارا بنیادی حق جس کے لئے مارجن میں اضافہ جیسی حکومتی ذمہ داری لازم ہے۔
ہم وزیراعظم عزت مآب میاں محمد شہباز شریف اور وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک سے اپیل کرتے ہیں کہ ہمارے مارجن میں اضافہ کیا جائے۔
# PM Pakistan Mr. Mian Muhammad Shebaz sharif
# Minster Petroleum Mr. Ali Pervez malik
# Minister Finance Mr. Aurangzeb khan
# Petroleum dealers
# Dealers margin

Address

Maqbool Petroleum Service Piplan Harnoli Road Piplan City
Piplan

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Maqbool Petroleum Service And Oil Change posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share