Shah Industrial Mining - SIMCO

Shah Industrial Mining - SIMCO currently we are working on Barite and floride. we have pure 4.4gravity barite stoke and also mix Barite stoke too..

26/08/2026
26/08/2026
26/08/2026

پشاور منرلز ٹیسٹنگ لیبارٹری حیات آباد کو عالمی معیار دینے کے لیے فرنٹیئر مائیں اونرز ایسوسییشن کا وفاقی اداروں سے رابطہ۔
چیئرمین فرنٹیئر مائن اونرز ایسوسی ایشن شیربندی خان مروت کی اسلام آباد میں چیئرمین پی سی ایس آئی آر ڈاکٹر سید حسین امام عابدی (ستارۂ امتیاز) سے اسلام آباد میں تفصیلی ملاقات کی۔
چیئرمین پاکستان کونسل آف سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ (پی سی ایس آئی آر) کو پشاور کی منرلز ٹیسٹنگ لیبارٹری، حیات آباد کو بین الاقوامی معیار پر لانے کے لیے ادارے کے ممکنہ تکنیکی تعاون کی درخواست کی۔
ملاقات کے دوران شیربندی خان مروت نے کہا کہ حکومت خیبر پختونخوا کے محکمۂ معدنیات کی حیات آباد، پشاور میں تقریباً 32 کنال رقبے پر قائم منرلز ٹیسٹنگ لیبارٹری میں اربوں روپے مالیت کی اعلیٰ معیار کی جدید مشینری اور مختلف معدنیات کی جانچ و ابتدائی پراسیسنگ کی سہولیات موجود ہیں۔ تاہم گزشتہ برسوں میں مناسب پالیسی، ماہر تکنیکی عملے اور مطلوبہ حکومتی توجہ نہ ملنے کے باعث یہ قیمتی اثاثہ اپنی مکمل صلاحیت کے مطابق فعال نہ ہوسکا اور فی الحال محدود پیمانے پر مائن لیز ہولڈرز کی ضروریات کے مطابق ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر اس لیبارٹری کو مناسب تکنیکی عملہ، جدید تربیت، کوالٹی مینجمنٹ سسٹم اور بین الاقوامی معیار کی ایکریڈیٹیشن فراہم کی جائے تو یہ نہ صرف پاکستان کی ایک بہترین منرلز ٹیسٹنگ لیبارٹری بن سکتی ہے بلکہ صوبائی حکومت کے لیے سالانہ کروڑوں روپے کا مستقل ریونیو پیدا کرنے کی صلاحیت بھی رکھتی ہے۔
شیربندی خان مروت نے کہا کہ فرنٹیئر مائن اونرز ایسوسی ایشن کی خواہش ہے کہ موجودہ جدید مشینری اور پائلٹ پراسیسنگ ماڈلز کو مؤثر طور پر استعمال کرتے ہوئے مائن اونرز کو سائنسی بنیادوں پر معدنیات کی جانچ، ویلیو ایڈیشن، پراسیسنگ اور معیاری پیداوار کی طرف راغب کیا جائے۔ اس سے نہ صرف خیبر پختونخوا بلکہ پورے پاکستان کے معدنی شعبے کو فائدہ پہنچے گا۔
انہوں نے کہا کہ اس مقصد کے لیے پی سی ایس آئی آر اور وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی کی تکنیکی معاونت انتہائی اہم ہے، خصوصاً لیبارٹری کی استعداد کار بڑھانے، جدید تربیت، طریقۂ کار کی توثیق، معیارِ جانچ اور بین الاقوامی معیار کی ایکریڈیٹیشن حاصل کرنے میں۔
اس موقع پر چیئرمین پی سی ایس آئی آر ڈاکٹر سید حسین امام عابدی (ستارۂ امتیاز) نے کہا کہ اگر حکومت خیبر پختونخوا، محکمۂ معدنیات کی جانب سے باضابطہ طور پر پی سی ایس آئی آر سے تعاون کی درخواست کی جاتی ہے تو ان کا ادارہ ممکنہ تکنیکی معاونت فراہم کرنے کے لیے ضرور تیار ہوگا، اور حتیٰ الامکان کوشش کی جائے گی کہ ایم ٹی ایل حیات آباد کو پاکستان کی اعلیٰ ترین اور قابلِ اعتماد منرلز ٹیسٹنگ لیبارٹریوں میں شامل کیا جاسکے۔
شیربندی خان مروت نے مائن اونرز برادری کی جانب سے ڈاکٹر سید حسین امام عابدی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے یقین دلایا کہ فرنٹیئر مائن اونرز ایسوسی ایشن جلد حکومت خیبر پختونخوا اور محکمۂ معدنیات سے باضابطہ رابطہ کرکے اس سلسلے میں عملی پیش رفت کے لیے اپنا کردار ادا کرے گی۔
یہ ملاقات خیبر پختونخوا کے معدنی شعبے میں سائنسی جانچ، پراسیسنگ، ویلیو ایڈیشن اور بین الاقوامی معیار کے حصول کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

23/08/2026

محکمہ معدنیات کی تذلیل—خطرناک کھیل پرحکومت خاموش۔
ایک کہاوت ہے: “کسی ادارے کو ختم کرنا ہو تو پہلے اس کے اختیار چھینو، پھر اس کی رِٹ توڑو، اور آخر میں اسے ناکام ثابت کردو۔”
خیبر پختونخوا کا محکمہ معدنیات کئی سال سے اسی خطرناک عمل کا شکار دکھائی دیتا ہے۔ قانون سازی سے لے کر لیزوں کی منسوخی، جنگلات، پولیس، ضلعی انتظامیہ اور دیگر اداروں کی مداخلت تک، آہستہ آہستہ محکمہ معدنیات کے قانونی اختیارات اور افسران کی رِٹ کمزور کی گئی۔

آج صورتحال یہ ہے کہ اس اہم صوبائی ادارے کے افسران کو دوسرے محکموں کے ماتحت سمجھا جاتا ہے، ان کے فیصلوں میں مداخلت ہوتی ہے اور بعض اوقات دیگر اداروں کے جونیئر افسران بھی ان کے اختیارات کو چیلنج کرتے ہیں۔ سیاسی دباؤ اور بار بار تبادلوں نے اس ادارے کی انتظامی طاقت مزید کمزور کردی ہے۔

یہ محض محکمہ معدنیات کی تذلیل نہیں، صوبے کے اختیار، قانون اور معیشت کی تذلیل ہے۔
جو محکمہ صوبے کو سالانہ اربوں روپے کا تاریخی ریونیو دیتا ہے، اسے مفلوج کرنے کے بجائے بااختیار، خودمختار اور مضبوط بنانا ہوگا۔
فیصلہ حکومت نے کرنا ہے: ایک مضبوط منرلز ڈیپارٹمنٹ چاہیے یا ایک ایسا ادارہ جس کی رِٹ صرف فائلوں تک محدود رہ جائے؟
منجانب:- شیر بندی خان مروت چیئرمین فرنٹیئر مائیں اونرز ایسوسییشن خیبرپختونخواہ

Address

Plot # 13 C Khyber Match Road Industrial Estate
Peshawar
12025000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Shah Industrial Mining - SIMCO posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Shah Industrial Mining - SIMCO:

Shortcuts

Share