30/12/2025
حکومت کو اپنی پالیسیوں پر دوبارہ غور کرنا چاہیے۔ نیٹ میٹرنگ کا خاتمہ ایک درست فیصلہ نہیں ہے کیونکہ اس سے سولر کے استعمال اور سرمایہ کاری کی حوصلہ شکنی ہوتی ہے۔ اصل مسئلہ چھوٹے سولر صارفین نہیں بلکہ مہنگی آئی پی پیز (IPP) کی کیپسٹی پیمنٹس ہیں۔ سولر انرجی کی حوصلہ افزائی سے بجلی کے گرڈ پر بوجھ کم ہوتا ہے، ایندھن کی درآمدات میں کمی آتی ہے اور ملک میں بجلی کی مجموعی لاگت کم ہوتی ہے.